Tag: Honor killings

  • غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں اضافہ کیوں؟ ویڈیو رپورٹ

    غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں اضافہ کیوں؟ ویڈیو رپورٹ

    خیبرپختونخوا میں حالیہ دنوں میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ بڑے شہروں میں بھی غیرت کے نام پر قتل کے واقعات رونما ہونے لگے ہیں، ہیومین رائٹ کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے مطابق 2022 میں غیرت کے نام پر قتل کے 92 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    2023 میں یہ تعداد 63 تھی، جب کہ 2024 میں غیرت کے نام پر قتل کے 93 واقعات رپورٹ ہوئے، ایسے واقعات یا وارداتوں کی روک تھام کے لیے قانون موجود ہے، تو پھر اضافے کی کیا وجوہ ہیں؟

    ایس پی فقیر آباد ڈویژن سید طلال شاہ کہتے ہیں کہ قانون میں ترمیم ہو چکی ہے، دفعہ 311 لگ جائے تو فریقین کے پاس راضی نامہ کا حق نہیں رہتا، سینئر قانون دان استغراللہ خان کہتے ہیں دفعہ تین سو گیارہ ثابت ہو جائے تو اس میں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔


    گوند کتیرا کا حکیمی شربت کن اجزا سے بنتا ہے؟ ویڈیو دیکھیں


    پروگرام منیجر عورت فاؤنڈیشن صائمہ منیر کہتی ہیں جب تک قوانین کے اندر نقائص موجود ہیں واقعات کم نہیں ہو سکتے، سماجی رہنما کے مطابق ایسے واقعات کی روک تھام تب ہی ممکن ہے جب قانون پر عمل در آمد اور واقعات میں ملوث ملزمان کو سخت سزائیں دی جائیں۔

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • غیرت کے نام پر لڑکی کا سفاکانہ قتل : باپ اور بھائی گرفتار

    غیرت کے نام پر لڑکی کا سفاکانہ قتل : باپ اور بھائی گرفتار

    غیرت کے نام پر باپ اور بھائی نے جواں سال لڑکی کو قتل کردیا، ملزمان نے مقتولہ کو رات کی تاریکی میں چپ چاپ دفنا بھی دیا۔

    19سالہ مدینہ نامی لڑکی کو قتل کرکے دفنا دیا، پولیس نے ملزمان باپ بیٹا کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرلیا۔

    مقتولہ کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ مقتولہ مدینہ کسی اور کو پسند کرتی تھی، ہم نے اس کی منگنی کسی اور جگہ کردی تھی۔

    پولیس کے مطابق اپنی والدہ سے پسند کا اظہار کرنے والی لڑکی نے بھائی نے تشدد کرکے اپنی بہن کو قتل کیا اور خودکشی کا رنگ دیا۔

    مقتولہ کے لواحقین نے اہل محلہ کو بتایا کہ لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی انکار پر خود کشی کرلی، واردات کے بعد ملزمان باپ بیٹے نے لڑکی کو افغان بستی کے قریب دفن کردیا تھا۔