Tag: honorary citizenship

  • ڈینی موریسن بھی پاکستان کے اعزازی شہری بننے کے خواہاں

    ڈینی موریسن بھی پاکستان کے اعزازی شہری بننے کے خواہاں

    کراچی: ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دیے جانے کے اعلان کے بعد معروف کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے بھی اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ انہیں بھی پاکستان کی اعزازی شہریت دی جائے۔

    نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ کے میچز میں اپنی کمنٹری سے سب کا دل جیتنے والے کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے پاکستان کا اعزازی شہری بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کے لیے ان کی بھی خدمات ہیں جس کا اعتراف کیا جانا چاہیئے۔

    ڈینی کا کہنا تھا کہ وہ کئی سالوں سے کرکٹ کمنٹیٹر کی حیثیت سے پاکستان آرہے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پاکستانیوں کے کرکٹ دیکھنے اور کھیلنے کے جنون کی حمایت کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت اور سول ایوارڈ دینا بہترین فیصلہ ہے ساتھ ہی ان کی خدمات کا بھی اعتراف کیا جائے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو 23 مارچ کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

    ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت بھی دی جائے گی۔

  • ویسٹ انڈیزکے کھلاڑی ڈیرن سیمی کوپاکستان کی اعزازی شہریت دینےکافیصلہ

    ویسٹ انڈیزکے کھلاڑی ڈیرن سیمی کوپاکستان کی اعزازی شہریت دینےکافیصلہ

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو 23مارچ کو پاکستان کے اعلی سول ایوارڈ اور اعزازی شہریت سے نوازا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے ویسٹ انڈیزکےکھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلی سول ایوارڈ اور اعزازی شہریت دینےکافیصلہ کیا ہے ، ڈیرن سیمی کو23مارچ کواعزازی شہریت اوراعلیٰ سول ایوارڈسےنوازاجائے۔

    خیال رہے ڈیرن سیمی وہ واحد غیر ملکی کھلاڑی ہیں، جنہوں نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں بھر پور کردارادا کیا اور جب کوئی بھی غیر ملکی پاکستان میں آ کر کھیلنے کیلئے تیار نہیں تھا تو انھوں نے پاکستان آنے کی آمدگی ظاہرکی۔

    ڈیرن سیمی سوشل میڈیا پر پاکستانیوں سے محبت کا اظہار اردو میں پیغام جاری کرتے رہتے ہیں اور پچھلے پانچ سالوں سے پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

  • مصر کےاسٹار فٹبالرمحمد صلاح کےلیے چیچنیا کی اعزازی شہریت

    مصر کےاسٹار فٹبالرمحمد صلاح کےلیے چیچنیا کی اعزازی شہریت

    ماسکو: چیچنیا کےسربراہ رمضان کیدروو نے مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح کوروس کے جنوب میں واقع چیچنیا کی اعزازی شہریت دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعے کی رات چیچنیا کے سربراہ رمضان کیدروو کی جانب سے مصری ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جہاں مصرکے فٹبالر محمد صلاح کو اعزازی شہریت سے نوازا گیا۔

    چیچنیا کے سربراہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ محمد صلاح جمہوریہ چیچن کے ایک اعزازی شہری ہیں اور یہ بالکل درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد صلاح کو خصوصی بیج اور حکم نامہ دیا گیا ہے۔

    رمضان کیدروو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس تاثر کی نفی کی تھی کہ وی چیچنیا میں مصری ٹیم کی موجودگی کو پروپیگنڈے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں اس قسم کے ہتھکنڈوں کا قائل نہیں ہوں میں نے مصری ٹیم یا محمد صلاح کو آنے کی دعوت نہیں دی تھی بلکہ انہوں نے خود مجھ سے ملاقات کا فیصلہ کیا تھا۔

    دوسری جانب مصر کی فٹبال ایسوی ایشن کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی ہے۔

    خیال رہے کہ روس کے حمایت یافتہ رمضان کیدروو نے 2007ء میں چیچنیا کا اقتدار سنبھالا تھا۔

    اسٹار مصری فٹ بالر محمد صلاح نے گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا

    واضح رہے کہ رواں سال 14 مئی کو مصر سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے انگلش پریمئیر لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بنا کر گولڈن بوٹ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔