Tag: hook

  • ایک اداکارہ کو راز کی بات کبھی نہیں بتاؤں گی، کنزا ہاشمی

    ایک اداکارہ کو راز کی بات کبھی نہیں بتاؤں گی، کنزا ہاشمی

    اداکارہ کنزا ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک اداکارہ کو کبھی راز کی بات نہیں بتائیں گی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں ’حیا‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ کنزا ہاشمی نے اداکار و گلوکار جنید خان کے ساتھ ’دی فورتھ امپائر شو‘ میں شرکت کی اور میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

    پروگرام کے سیگمنٹ بولنگ گیم میں کنزا ہاشمی نے بیٹنگ کی جبکہ سابق کپتان اظہر علی انہیں بولنگ کررہے تھے اور میزبان و اداکار فیضان شیخ وکٹ کیپر بنے۔

    فہد مصطفیٰ نے کنزا ہاشمی سے پوچھا کہ آپ کسے راز کی بات نہیں بتائیں گی، صبور علی، ایمن خان یا پھر میشا شفیع؟

    اداکارہ نے چند لمحے سوچنے کے بعد اپنی دوست صبور علی کا نام لیا۔

    میزبان نے ان سے دوسرا سوال پوچھا کہ یشمیٰ گل، علیزے شاہ، نازش جہانگیر میں سے کونسی اداکارہ حقیقی زندگی میں زیادہ ڈرامہ کرتی ہیں؟

    کنزا ہاشمی نے کافی سوچ بچار کے بعد کہا کہ تینوں میں سے کوئی بھی ڈرامہ نہیں کرتا ہے اس پر فہد مصطفیٰ نے مسکراتے ہوئے ’جھوٹی‘ کہا۔

    واضح رہے کہ کنزا ہاشمی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں ’حیا‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں حنا دلپذیر، فیصل قریشی، صائمہ نور، شہروز سبزواری، زین بیگ ودیگر شامل ہیں۔

    ’ہوک‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن مرزا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شگفتہ بھٹی اور شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔ ڈرامے کو ہر بدھ کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

  • ’محبت جب ’جرم‘ بن جائے تو ’سنگسار‘ کردیتی ہے‘

    ’محبت جب ’جرم‘ بن جائے تو ’سنگسار‘ کردیتی ہے‘

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ کا ٹیزر شیئر کردیا۔

    ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں کنزا ہاشمی (حیا)، شہروز سبزواری (شہیر)، فیصل قریشی (جعفر الٰہی)، صائمہ نور، حنا دلپذیر، شبیر جان، مریم انصاری ودیگر مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

    ’ہوک‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن مرزا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شگفتہ بھٹی اور شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔

    اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب محبت جرم بن جائے تو سنگسار کردیتی ہے۔‘

    گزشتہ روز ’ہوک‘ کا تیسرا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا جس میں کنزا ہاشمی اور شہروز سبزواری کو دکھایا گیا وہ ساتھ پڑھتے ہیں اور انہیں ’حیا‘ سے محبت ہوجاتی ہے جبکہ فیصل قریشی بھی پہلے ٹیزر میں حیا کو دھمکاتے دکھائی دیے تھے۔

    ٹیزر میں فیصل قریشی کہتے ہیں کہ ’محبت کرنے سے نہیں ہوتی بس ہوجاتی ہے، کبھی کبھی ساری زندگی کا ساتھ ہوتا ہے پر کوئی آپ کے ساتھ نہیں ہوتا۔‘

    دوسری جانب ’شہیر، حیا سے کہتے ہیں کہ میں تمہیں دوست سے بڑھ کر مانتا ہوں تم جانتی ہو میں تمہیں پسند کرتا ہوں۔‘

    وہ گھر میں بھی حیا سے متعلق بتادیتے ہیں جس پر صائمہ انور ان کے کان کھینچ کر پوچھتی ہیں ’ویسے اس کا نام کیا ہے۔‘

    ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ کے ٹیزر کو یوٹیوب پر ریلیز ہوتے ہی ہزاروں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور مداح اس کی پہلی قسط نشر ہونے کے منتظر ہیں۔

    واضح رہے کہ کنزا ہاشمی نے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں ’نمرا‘ کا کردار نبھایا تھا جس کی کاسٹ میں گل رعنا، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، فہد شیخ، یشما گل، فرقان قریشی ودیگر شامل تھے۔

  • ’رشتوں کو اگر دل سے قبول کیا جائے تو محبت بھی ہو ہی جاتی ہے‘

    ’رشتوں کو اگر دل سے قبول کیا جائے تو محبت بھی ہو ہی جاتی ہے‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ کا دوسرا ٹیزز ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

    ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد نشر کیا جائے گا جس کی لیڈ کاسٹ میں سینئر اداکار شبیر جان، حنا دلپذیر، فیصل قریشی، صائمہ نور، کنزا ہاشمی ودیگر شامل ہیں۔

    ہوک‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن مرزا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شگفتہ بھٹی اور شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔

    دوسرے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ ’صائمہ نور، فیصل قریشی کی اہلیہ ہیں، ان کے درمیان تعلقات میں کشیدگی دکھائی گئی ہے جبکہ حنا دلپذیر، فیصل قریشی کی والدہ کے کردار میں موجود ہیں، وہ کہتی ہیں کہ ’رشتوں کو اگر دل سے قبول کیا جائے تو محبت بھی ہو ہی جاتی ہے۔

    فیصل قریشی کہتے ہیں کہ ’میں نے بڑی عمر کی عورت سے شادی کرکے دل سے سوچنے کی تو عمر ہی گزار دی ہے۔‘ ایک سین میں وہ کہتے ہیں کہ ’ مجھے محبت کی ضرورت نہیں ہے بس جو رشتہ ہے ہمارے درمیان اس کا تقدس پامال نہ ہو۔‘

    آخر میں وہ کہتے ہیں کہ ’جو رشتے سمجھوتے میں بندھے ہوں ان کی منزل محبت نہیں ہوتی۔‘

    دوسری جانب صائمہ نور کہتی ہیں کہ ’اسی عمروں کے فرق میں ہم نے ساری زندگی گزاردی کاش میں ان سے اتنی بڑی نہ ہوتی۔‘

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ’ہوک‘ کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی جس میں کنزا ہاشمی کہتی ہیں کہ ’کتنی خوبصورت ہے زندگی ہر طرف خوشیاں اور مسکراہٹیں، کسی اپنے کی محبت کا احساس، میرے خواب، خواہشیں سب میری مٹھی میں ہیں مگر خواب تو خواب ہوتے ہیں کسی وقت بھی آنکھ کھل سکتی ہے۔‘

    اسی اثنا میں فیصل قریشی کی انٹری ہوتی ہے وہ گاڑی سے اترتے ہی کنزا ہاشمی کے پاس پہنچتے ہیں اور انہیں دھمکا رہے ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار فیصل قریشی اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جن میں ’پچھتاوا‘۔ ’روگ‘۔ ’میرا یقین۔ ودیگر شامل ہیں۔

    دوسری جانب کنزا ہاشمی نے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں ’نمرا‘ کا کردار نبھایا تھا جس کی کاسٹ میں گل رعنا، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، فہد شیخ، یشما گل، فرقان قریشی ودیگر شامل تھے۔