Tag: hopefully

  • امید ہے رہ جانیوالے امریکیوں کو جلد افغانستان سے نکال لیں گے، امریکی وزیر خارجہ

    امید ہے رہ جانیوالے امریکیوں کو جلد افغانستان سے نکال لیں گے، امریکی وزیر خارجہ

    دوحہ : امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلینکن نے افغان صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں تاحال 100 سے زائد امریکی شہری موجود ہیں جنہیں جلد نکال لیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار امریکی وزیر خارجہ نے خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطری ہم منصب کے ہمراہ افغانستان کے بحران سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ غیر ملکی افراد کے انخلا کے معاملے پر طالبان سے رابطے میں ہیں اور طالبان نے غیر ملکی افراد کے انخلا کو یقینی بنانے کے وعدے کو دہرایا ہے۔

    انٹونی بلینکن نے افغان طالبان سے متعلق کہا کہ طالبان نے کہا ہے ان افراد کو جانے دیا جائے گا جن کے پاس قانونی دستاویز ہیں۔

    امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ 100 سے زائد امریکی شہری ابھی افغانستان میں موجود ہیں اور ہمیں امید ہے کہ رہ جانے والے امریکی شہریوں کو بھی جلد بحفاظت نکال لیں گے۔

    خیال رہے کہ افغانستان کے بحران کے پیش نظر امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلینکن قطری رہنماؤں کیساتھ مذاکرات کیلئے کچھ گھنٹے قبل ہی دوحہ پہنچے تھے۔

  • امید کرتے ہیں کہ الیکشن کا دن امن کے ساتھ گزرے گا، چیف آبزرور وفد یورپی یونین

    امید کرتے ہیں کہ الیکشن کا دن امن کے ساتھ گزرے گا، چیف آبزرور وفد یورپی یونین

    کراچی : یورپی یونین کے چیف آبزرور مائیکل گیلر نے کراچی کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام میں الیکشن کے حوالے سے جوش و جذبہ ہے، الیکشن کمیشن کے انتظامات سے مطمئن ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عام انتخابات 2018 کے دوران یورپی یونین کے وفد نے کراچی کے حلقہ این اے 53 کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا ہے، پولینگ اسٹیشن کے دورے کے دوران چیف آبزرور یورپی یونین مائیکل گیلر نے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ الیکشن کا دن امن و امان کے ساتھ گزرے گا۔

    یورپی یونین وف کے چیف آبزرور مائیکل گیلر نے کہا ہے کہ ’وفد نے متعدد پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لیا ہے، عوام میں الیکشن کے حوالے سے جوش و جذبہ ہے، الیکشن کمیشن کے انتظامات سے مطمئن ہیں۔

    مائیکل گیلر کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز بھی چیک کیے ہیں، پولنگ کا جائزہ لینے کے بعد کچھ کہنے کے قابل ہوں گے، دیکھ رہے ہیں پولنگ اسٹیشن پرعملہ موجود ہے یا نہیں۔


    عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع


    واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوگیا جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر3لاکھ 70 ہزار فوجی جوان جبکہ ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں