Tag: horrible

  • سعودی عرب: خوفناک ٹریفک حادثہ، اندر بیٹھے خوش قسمت نوجوان بچ گئے

    سعودی عرب: خوفناک ٹریفک حادثہ، اندر بیٹھے خوش قسمت نوجوان بچ گئے

    ریاض: سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے کے دوران گاڑی میں موجود 2 نوجوان خوش قسمتی سے بال بال بچ گئے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے عسیر ریجن میں برجال المع علاقے میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 نوجوان یقینی موت سے بچ گئے۔

    واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا نوجوان تیز رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا جس کے دوران گاڑی کنٹرول سے باہر ہو کر انڈر پاس کے پلر سے ٹکرا گئی۔

    حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی تباہ ہوگئی، حادثے سے متاثرہ گاڑی دیکھ کر یقین تھا کہ اس میں سوار افراد زندہ نہیں بچے ہوں گے تاہم دونوں نوجوان محفوظ رہے۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک کی طرف سے بارہا یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ حد سے زیادہ رفتار سے ڈرائیونگ سے گریز کیا جائے کیونکہ بیشتر ٹریفک حادثات تیز رفتاری کے باعث پیش آرہے ہیں۔

  • بہتر ہوگا پاکستان اوربھارت ایک ساتھ چلیں، ڈونلڈ ٹرمپ

    بہتر ہوگا پاکستان اوربھارت ایک ساتھ چلیں، ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اچھا ہوگا اگر بھارت اور پاکستان تعلقات بہتر کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق اوول آفس میں دستخط کی کی تقریب کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پلوامہ میں خودکش دھماکے کی مذمت کی۔

    [bs-quote quote=”امریکا دہشت گردی کے خلاف ہر جنگ میں بھارت کے ساتھ ہے۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ترجمان دفتر خارجہ”][/bs-quote]

    میڈیا نمائندگان کی جانب سے پلوامہ حملے سے متعلق سوال پر کہا کہ ’میں نے دیکھا ہے اور مجھے اطلاعات بھی فراہم ہورہی ہیں لیکن بیان صحیح وقت پر دوں گا‘۔

    دوسری جانب سیکریٹری داخلہ مائیک پومپیو اور ترجمان وائٹ ہاؤس سارا سینڈر نے الگ الگ بیانات میں پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان جیش محمد کے سربراہ کے خلاف فوری کارروائی کرے‘۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کےلیے بھارت کے ساتھ کھڑا ہے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکا، 42 بھارتی فوجی ہلاک

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے پلواما میں بھارتی فوجیوں کی بس کوکاربم سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی اور ساتھ موجود پانچ مزید گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا، دھماکے میں 42 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

    بعد ازاں ہندو انتہا پسندوں نے کشمیریوں پر حملے اور املاک کو نذر آتش کرنا شروع کردیا تھا جبکہ کشمیری طلبہ و طالبات کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔