Tag: horrific

  • کرتار پور کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، قیمتی جانوں کا ضیاع

    کرتار پور کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، قیمتی جانوں کا ضیاع

    شکرگڑھ: سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور کے قریب ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور سے شکر گڑھ آنے والے مسافر بس کرتاپور کے قریب ڈمپر سے ٹکراگئی، دلخراش واقعے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوئے۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا، حادثے میں بس کو شدید نقصان پہنچا۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: معمولی تلخ کلامی پر ٹرک ڈرائیور کا قتل، وجہ کیا بنی؟

    ادھر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کرتاپور کےقریب ٹریفک حادثےمیں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور ذمہ دار کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

  • امریکی افواج کے اندر جنسی زیادتیوں کی شرح میں‌ ہولناک اضافہ

    امریکی افواج کے اندر جنسی زیادتیوں کی شرح میں‌ ہولناک اضافہ

    واشنگٹن : امریکا کی حکمران جماعت کی سینیٹر میک سیلی کا کہنا ہے کہ ’امریکی فضائیہ میں ملازمت کے دوران ائیر فورس کے اعلیٰ افسر نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا‘۔

    تفسیلات کے مطابق امریکا کی حکمران جماعت ری پبلیکن پارٹی کی ریاست ایریزونا سے منتخب ہونے والی 52 سالہ سینیٹر میک سیلی نے امریکی افواج میں جنسی زیادتیوں کی شرح میں اضافے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں نے احساس شرمندگی، الجھن اور نظام پر بھروسہ نہ ہونےکے باعث جنسی زیادتی کی شکایت درج نہیں کروائی تھی‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سنہ 2017 میں امریکی افواج میں جنسی زیادتی کے چھ ہزار آٹھ سو کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ گزشتہ امریکی فورسز کے اندر ریپ کیسز کی تعداد میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ  تعدادجنسی زیادتی کے ان کیسز کی ہے جو درج ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں متاثرین ایسے ہیں جو شرمندگی کے باعث رپورٹ ہی درج نہیں کرواتے۔

    باون سالہ میک سیلی جنسی تشدد کا شکار ہونے والوں کے لیے سینٹ کی آرمڈ سروسز کی ذیلی کمیٹی میں سماعت کے دوران گفتگو کررہی تھیں۔

    ریپبلیکن سینیٹر کا آرمڈ سروسز کی ذیلی کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’آپ کی طرح میں میں آرمی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنائی گئی لیکن ان متاثرین کی طرح بہادر نہیں ہوں جنہوں نے زیادتی کے خلاف آواز اٹھائی لیکن میں کوئی شکایت درج نہیں کی ان خواتین و مرد کی طرح جنہیں سسٹم پر بھروسہ نہیں ہے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں خود کو قصور وار ٹہراتی ہوں میں شرمندہ اور الجھن کا شکار تھی، میں سینئر نے اپنی پوزیشن اور طاقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میک سیلی امریکا کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ ہیں جنہوں نے جنگ میں حصّہ لیا ہے۔

    سینیٹر میک سیلی نے 26 برس امریکی فضائیہ میں بحیثیت کرنل خدمات انجام دے کر سنہ 2010 ریٹائرمنٹ لی تھی، ریپبلیکن سینیٹر گزشتہ رکن سینیٹ منتخب ہونے سے قبل دو مرتبہ امریکی پارلیمنٹ کی رکن بھی منتخب ہوچکی ہیں۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میک سیلی نے پہلی مرتبہ جنسی زیادتی پر گفتگو نہیں کی، گزشتہ برس سینیٹ کی انتخابی مہم کے دوران جنسی زیادتی کے متاثرین کے حوالے سے گفتگو کرچکی ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثہ، پاکستانی شہری جاں بحق

    متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثہ، پاکستانی شہری جاں بحق

    ابوظبی : اماراتی ریاست راس الخیمہ میں اندوہناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ایک روز قبل سڑک پر اندوہناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 35 سالہ محمد عرفان جان کی بازی ہار گیا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس اور ریسکیوں عملے نے فوری طور پر متاثرہ شخص کو شدید زخمی حالت میں سخر اسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے محمد عرفان کو بچانے کی بہت کی لیکن گہرے زخموں اور پورے جسم کی ہڈیاں ٹوٹنے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ محمد عرفان کی موت سر کی ہڈی ٹوٹنے اور بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہوئی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رواں ماہ راس الخیمہ میں ہی 26 سالہ اماراتی شہری کی تیز کار کی ٹکر سے 57 سالہ ایشیائی شہری ہلاک ہوا تھا۔

    اماراتی پولیس نے وارننگ جاری کی ہے کہ کار سوار افراد متحدہ عرب امارات کے قانون کے آرٹیکل 43 کے تحت پیدل سفر کرنے افراد کو ترجیج دیں گے، خلاف ورزی کی صورت میں ڈرائیور جو 500 درہم جرمانہ اور چھ بلیک پوائنٹ دئیے جائیں گے۔