Tag: horrific-traffic-accident

  • سعودی عرب میں خوفناک حادثہ : ویڈیو دیکھنے والے بھی خوفزدہ

    سعودی عرب میں خوفناک حادثہ : ویڈیو دیکھنے والے بھی خوفزدہ

    ریاض : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مشرقی سرکلر روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ایک گاڑی پل سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ گاڑی کے زخمی ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، جسے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

    ریاض ٹریفک پولیس نے پل سے گاڑی گرنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مقامی شہریوں اور وہاں مقیم غیرملکی اس بات پر حیرت زدہ ہیں کہ پل سے گزرتے ہوئے گاڑی کیسے نیچے آگری۔

    سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشرقی سرکلر روڈ کے پل سے گزرتے ہوئے اچانک ایک گاڑی ریلنگ توڑتے ہوئے نیچے آگرتی ہے۔

    متعلقہ اداروں کے اہلکار واقعہ کے حقائق جمع کر رہے ہیں۔ رپورٹ مکمل ہونے پر رائے عامہ کے لیے جاری  کی جائے گی۔

  • کراچی : یونیورسٹی روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ ، 4 نوجوان جاں بحق

    کراچی : یونیورسٹی روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ ، 4 نوجوان جاں بحق

    کراچی : یونیورسٹی روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں چار نوجوان جاں بحق ہوگئے ، چاروں دوست کھانا کھانے گلستان جوہرجارہے تھے کہ تیز رفتار کار موٹرسائیکل سوارکو بچاتے ہوئے بے قابو ہوکرالٹ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتارکار موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں گاڑی کے پر خچے اڑ گئے اور اس میں سوار چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ٹکراتنی شدید تھی کہ گاڑی کا انجن نکل کر دور جا پڑا اور گاڑی ٹکڑوں میں بٹ گئی، جاں بحق ہونے والوں میں محمد اسد، تیمور، روحان اور رمیز شامل ہیں ، چاروں دوست گلستان جوہر کھانا کھانے کیلئے جارہے تھے۔

    یونیورسٹی روڈ حادثے میں جاں بحق نوجوانوں کی میتیں ایدھی سردخانےمیں موجود ہیں ، جاں بحق نوجوان تیمورکی لاش لینے کے لیے رشتہ دارپہنچ گیا جبکہ دیگر لواحقین میتیں لینے کچھ دیر میں سرد خانے پہنچیں گے ، جاں بحق نوجوانوں کی نمازجنازہ بعدنماز ظہرادا کی جائے گی۔