Tag: Horror movie

  • ڈراؤنی فلم ’بیٹل جوس ٹو‘ کا فائنل ٹریلر جاری

    ڈراؤنی فلم ’بیٹل جوس ٹو‘ کا فائنل ٹریلر جاری

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی فینٹیسی ڈراؤنی فلم ’بیٹل جوس ٹو‘ کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم چھ ستمبر کو امریکی سنیماؤں پر دہشت پھیلائے گی۔

    ہالی ووڈ کی نئی ڈراؤنی فلم ’بیٹل جوس ٹو‘ ایک دہشت ناک کہا نی ہے جسے دیکھنے والوں کا خوف کے عالم میں کپکپا جانا لازمی ہے کیونکہ بیٹل جوس 30 سال بعد دوبارہ آ رہا ہے۔

    گھر پر ملکیت کا دعویٰ کرنے 30 سال بعد بھوت پھر لوٹ آیا، یہ فلم 30 مارچ 1988 کو ریلیز ہوئی تھی۔ یہ اس وقت کی ایک کلاسک ہارر فلم تھی جس میں مزاح، خوف اور فینٹاسی کے منفرد انداز شامل تھے جس کی وجہ سے یہ شائقین کو آج بھی یاد ہے۔

    “بیٹل جوس” فلم میں، کہانی ایک نوجوان جوڑے، ایڈم اور باربرا میٹ لینڈ کے گرد گھومتی ہے، جو ایک کار حادثے میں مر جاتے ہیں اور بھوت بن کر اپنے ہی گھر میں رہنے لگتے ہیں۔

    اب ان کے گھر میں ایک نیا خاندان، Deetzes، رہنے کے لئے منتقل ہوتا ہے، Maitlands انہیں ڈرانے کی کوشش کرتی ہے۔ تاہم، جب اس کی تمام کوششیں ناکام ہو جاتی ہیں تو وہ ایک شرارتی اور غصے والے بھوت کی مدد لیتی ہے جس کا نام (Betelgeuse) ہے، اب وہ اس کو بلانے کے لئے تین بار اس کا نام لیتی ہے تو وہ آ جاتا ہے۔

    Beetlejuice 2 (2024) Trailer | Michael Keaton | FIRST LOOK !!

    اس فلم کو ٹم برٹن نامی مشہور فلمساز نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ وہ ایسی فلمیں بنانے کے لیے جانے جاتے ہیں جو قدرے عجیب اور بہت ڈراؤنی ہوتی ہیں لیکن ساتھ ہی بہت دلچسپ بھی ہیں۔ اس فلم میں بھی وہ مضحکہ خیز اور خوفناک چیزوں کو آپس میں ملاتے ہوئے دکھائیں دیں گے۔

  • گھر کی چھت پر بالوں کا گچھا، وائرل ویڈیو دیکھنے والے خوفزدہ

    گھر کی چھت پر بالوں کا گچھا، وائرل ویڈیو دیکھنے والے خوفزدہ

    بیجنگ : کمرے کی چھت پر چپکا ہوا بالوں کا گچھا دیکھ کر دیکھنے والے خوف میں مبتلا ہوگئے، حقیقت جان کر ان کی جان میں جان آئی۔

    چین میں ایک لڑکی نے ایسی خوفناک حرکت کی کہ دیکھنے والے خوفزدہ رہ گئے کیونکہ ایسا منظر کسی ڈراؤنی فلم میں ہی دیکھا جاسکتا ہے۔

    مذکورہ نوجوان چینی لڑکی نے اپنے والدین کو اس وقت پریشانی میں مبتلا کردیا جب انہوں نے اپنے گھر کی چھت پر بالوں کا گچھا لٹکا ہوا پایا یہ کسی ہارر مووی کا منظر تھا۔

    ہوا کچھ یوں کہ جنوب مغربی چین کے صوبہ گوئی زو میں پڈنگ کاؤنٹی میں یہ لڑکی اپنے گھر کی بالائی منزل پر گئی جو کہ زیر تعمیر تھا۔

    وہاں اس نے گھر کی پہلی منزل کے ایک کمرے میں سوراخ پایا یہ سوراخ ایک ایگزاسٹ فین کو نصب کرنےکیلئے کیا گیا تھا۔

    لڑکی کو اندازہ نہیں تھا کہ پنکھا وہاں پہر نصب کیا جانا ہے اور اس نے اپنا سر اس کے اندر ڈالنے کا فیصلہ کیا جیسے ہی اس نے سوراخ سے نیچے جھانکنے کیلئےاپنا سر اس میں ڈالا تو اسے احساس ہوا کہ اس کا سر اس میں پھنس گیا ہے۔

    والدین نے اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے فوری طور پر فائر فائٹرز کو اطلاع دی، جب عملہ گھر پہنچا تو انہوں نے دیکھا کہ ایک "خوفناک” سر لمبے بالوں سے ڈھکا ہوا ہے جو چھت سے الٹا لٹکا ہوا ہے۔

    فائر فائٹرز نے حقیقت جاننے کے بعد اس لڑکی کو نکالنے کے لیے کافی جتن کیے، لڑکی کے سر پر اچھی تیل لگا یا گیا تاکہ اسے سوراخ سے باہر نکالا جا سکے۔بعد ازاں لڑکی کے سر کو آزاد کرالیا گیا۔

  • ڈراﺅنی فلم نے ایک شخص کی جان لے لی

    ڈراﺅنی فلم نے ایک شخص کی جان لے لی

    بنکاک: تھائی لینڈ میں افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب ایک برطانوی شہری ڈراؤنی فلم دیکھتے ہوئے چل بسا۔

    تفصیلات کے مطابق بنکاک میں ڈراﺅنی فلم ایک شخص کی جان لے گئی، تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزارنے والا برطانوی شخص سینما میں ڈراؤنی فلم دیکھتے ہوئے چل بسا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق 77 سالہ ریٹائرڈ برطانوی شخص برنارڈ چیننگ سینما میں نئی ریلیز مشہور ہارر فلم ’اینا بیل کمز ہوم‘ دیکھ رہے تھے کہ بیٹھے بیٹھے جان کی بازی ہار گئے، تاہم لوگوں کو فلم ختم ہونے کے بعد ہی اس کا پتا چلا۔

    فلم ختم ہونے کے بعد خاتون نے برنارڈ کو اپنی سیٹ پر دیکھا جو انتقال کر چکا تھا جس کے بعد اس نے انتظامیہ کو آگاہ کیا، خاتون اس وقت خوف سے کانپ رہی تھی اور ایمبولینس طلب کی گئی۔

    ایمبولینس کے عملے نے مردہ قرار دیتے ہوئے انکی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال پہنچا دیا۔ اس سے قبل سینما کے عملے نے لوگوں کو برنارڈ کی تصاویر اور ویڈیو بنانے سے منع کردیا جبکہ کئی لوگ آس پاس بیٹھے فلم دیکھ رہے تھے اور انہیں احساس ہی نہیں ہوا کہ پاس بیٹھا شخص اب اس دنیا میں نہیں رہا۔

    ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کے حیران کن طبی فوائد

    پولیس نے کہا کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے برنارڈ کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور اس کے بعد اس کی لاش برطانیہ بھجوانے کے انتظامات کئے جائیں گے۔ دوسری جانب برطانیہ کا سفارتی عملہ مسلسل اس معاملے پر تھائی لینڈ سے رابطے میں ہے۔

  • ہالی ووڈ کی ہارر فلم ’’دی اسٹرینجرز، پرے ایٹ نائٹ‘‘ کا ٹریلرجاری

    ہالی ووڈ کی ہارر فلم ’’دی اسٹرینجرز، پرے ایٹ نائٹ‘‘ کا ٹریلرجاری

    لاس اینجلس : خوف سنسنی اور دہشت سے بھرپور ہالی ووڈ کی ہارر فلم ’’ دی اسٹرینجرز، پرے ایٹ نائٹ‘‘ کا دوسرا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    پکنک منانے کی غرض سے ویران جگہ پر رات گزارنے کا پروگرام ایک خاندان کو مہنگا پڑگیا، پارک میں تین اجنبی ان کی جان لینے کے درپے ہوگئے۔

    آخر انہیں کس چیز کی تلاش ہے؟ یہ دیکھنے کیلئے فلم ’’ دی اسٹرینجرز، پرے ایٹ نائٹ‘‘ کا سنسنی سے بھرپور نیا ٹریلرریلیز کردیا گیا ہے۔

    ٹریلر دیکھئے

    جوہانز رابرٹس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ دی اسٹرینجرز، پرے ایٹ نائٹ‘‘ سال دوہزارآٹھ میں ریلیز ہونے والی فلم دی اسٹرینجرز کا سیکوئل ہے، پہلی فلم کو عوام میں بے حد پذیرائی ملی تھی۔

    فلم کے اداکاروں میں کرسٹینا ہینڈرکس، مارٹن ہینڈرسن، بیلے میڈیسن، لیوس پل مین، ڈیمیان مافے اور ایما بیلومی سمیت دیگر شامل ہیں، خوف اور دہشت کی کہانی نو مارچ کو سنیما کےپردے پر چھائے گی۔


    مزید پڑھیں: ہالی ووڈ فلم ’’ریڈی پلیئر ون‘‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔