Tag: Horror Movies

  • خوف ناک فلمیں پسند کرنے کی حیران کن وجہ

    خوف ناک فلمیں پسند کرنے کی حیران کن وجہ

    اکثر لوگ یہ دیکھ کر حیران ہوتے ہیں کہ بعض لوگ ہارر یعنی خوف ناک فلمیں دیکھتے تو شوق سے ہیں لیکن دیکھتے ہوئے ڈر بھی رہے ہوتے ہیں، تو آخر وہ یہ فلمیں دیکھتے ہی کیوں ہیں؟

    یہ بات لوگوں کو حیران کرتی ہے کہ فلم کے اندر جب کسی کا تعاقب کیا جا رہا ہو تو خوف اسے اسکرین پر دیکھنے والا بھی محسوس کرتا ہے، فلم میں ہونے والے تشدد پر دیکھنے والے کا جسم باقاعدہ رد عمل ظاہر کرتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جب لوگ ہارر فلمیں دیکھتے ہیں تو ان کے دل کی دھڑکن 15 دھڑکن فی منٹ تک بڑھ جاتی ہے، ان کی ہتھیلیوں میں پسینہ آنے لگتا ہے، پٹھوں میں تناؤ اور ان کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔

    یونیورسٹی آف وسکونسن، میڈیسن میں سینٹر فار کمیونیکیشن ریسرچ کی ڈائریکٹر، پی ایچ ڈی، جوآن کینٹر کہتی ہیں کہ ’’اس میں کوئی شک نہیں کہ واقعی کوئی ایسی طاقت ور چیز ہے جو لوگوں کو ان چیزوں کو دیکھنے کے لیے اکساتی ہے۔‘‘

    اس سلسلے میں ہونے والی ریسرچ اسٹڈیز میں یہ بھی دیکھا گیا کہ نوجوان ہارر فلم دیکھتے ہوئے جتنا زیادہ خوف محسوس کرتے ہیں، اتنے ہی وہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ ماہرین نے یہ بتائی کہ شاید نوجوان اس طرح قدیم قبائلی آبا و اجداد کے دور کی مشکلات کے مردانہ وار مقابلے کی نفسیات سے جڑ جاتے ہیں۔

    اسپارکس نامی محقق نے کہا ’’فلم جتنی ڈراؤنی ہوگی، نوجوان اتنا ہی زیادہ خود کو طاقت ور محسوس کرے گا کہ اس نے اسے برداشت کر لیا۔‘‘

    تاہم میڈیا کے محققین نے مختلف سرویز کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ پُر تشدد فلمیں دیکھنے والے پُر تشدد خیالات سے متاثر ہو جاتے ہیں، اور مختلف معاملات میں ان کا رد عمل بھی پُر تشدد ہو سکتا ہے۔

    نفسیات کے ماہرین نے بھی خبردار کیا ہے کہ چھوٹی عمر میں ہارر فلموں کے دیرپا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، اکثر بچے نیند یا کبھی کبھار جاگتے ہوئے بھی ان فلموں کے اثر سے ڈر جاتے ہیں۔

  • ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کے حیران کن طبی فوائد

    ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کے حیران کن طبی فوائد

    کیا آپ ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں؟ یا پھر ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کے بعد آپ کو بہت زیادہ خوف محسوس ہوتا ہے اسی وجہ سے آپ ڈراؤنی فلمیں نہیں دیکھتے؟ تو جان لیں کہ ایسی صورت میں آپ بہت سے طبی فوائد سے محروم رہ جائیں گے۔

    آئیں جانتے ہیں کہ ڈراؤنی فلمیں دیکھنا صحت پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے۔


    دماغ کے لیے مفید

    کیا آپ جانتے ہیں ڈراؤنی فلمیں دیکھنا آپ کے دماغ کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔

    فلم میں آنے والے اتار چڑھاؤ، سسپنس، خوف اور تجسس سے بھرے مناظر، اور غیر متوقع واقعات کے دوران آپ کے دماغ سے مختلف فائدہ مند کیمیائی اجزا خارج ہوتے ہیں۔

    یہ اجزا آپ کے دماغ کو پرسکون اور ہلکا پھلکا کرتے ہیں جبکہ آپ کو لاحق ڈپریشن میں بھی کمی کرتے ہیں۔


    برے حالات کا سامنا کرنے کی صلاحیت

    ڈراؤنی فلموں میں آنے والے غیر متوقع واقعات و مناظر آپ کے دماغ کو فعال کرتے ہیں جس سے آپ اصل زندگی میں بھی برے حالات سہنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔

    ایک تحقیق کے مطابق جو افراد ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کے شوقین ہوتے ہیں، ان میں خراب اور غیر متوقع حالات کا سامنا کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے اور وہ ان سے نمٹنا بھی جانتے ہیں۔


    وزن میں کمی

    کیا آپ جانتے ہیں ڈراؤنی فلمیں دیکھنا آپ کے وزن میں بھی کمی کرسکتا ہے۔ 90 منٹ کی ہارر فلم آپ کے جسم سے 113 کیلوریز خارج کرسکتی ہے۔


    قوت مدافعت میں مضبوطی

    ہارر فلم کے خوفناک مناظر سے پیدا ہونے والا خوف آپ کی قوت مدافعت کو یکدم چوکنا کر کے آدھے گھنٹے بعد معمول کی حالت پر واپس لے آتا ہے۔

    یہ عمل جسم میں کسی بیکٹریل حملے کے بعد بھی انجام پاتا ہے۔ اس عمل سے آپ کی قوت مدافعت اور مضبوط ہوتی جاتی ہے۔


    ڈی این اے کے لیے فائدہ مند

    ڈراؤنی فلمیں آپ کے ڈی این اے کے لیے بھی فائدہ مند ہوتی ہیں۔ یہ آپ کے ڈی این کو طاقتور بنا کر ان میں مختلف امراض سے بچاؤ کی صلاحیت کو بڑھاتی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔