Tag: Horse

  • شاپنگ کرنے کا انوکھا انداز، خاتون گھوڑے پر فارمیسی پہنچ گئیں: ویڈیو وائرل

    شاپنگ کرنے کا انوکھا انداز، خاتون گھوڑے پر فارمیسی پہنچ گئیں: ویڈیو وائرل

    مشہور سعودی گھڑ سوار شہد الشمری نے انوکھے انداز میں شاپنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سعودی گھڑ سوار شہد الشمری کو گھوڑے پر سوار ہو کر فارمیسی میں چیزیں لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شاہَد الشمری کو گھوڑے پر بیٹھے اسٹور سے من پسند اشیاء کی خریداری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    شمری نے گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے ہی فارمیسی کا دورہ کیا، شیلف پر رکھی مصنوعات کی جانچ کی اور اپنی پسند کی اشیاء کا انتخاب بھی کیا، خاتون کی یہ ویڈیو کس جگہ کی ہے اب تک یہ واضع نہیں ہوسکا ہے۔

    واضح رہے کہ شاہد الشمری سوشل میڈیا پر باقاعدگی سے اپنی گھڑ سواری کی صلاحیتوں کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، جو ان کے فالوورز میں گُھڑ سواری کو فروغ دینے کا باعث بنتی ہیں۔

  • سڑک کنارے کنوئیں کے دہانے میں گھوڑا پھنس گیا

    سڑک کنارے کنوئیں کے دہانے میں گھوڑا پھنس گیا

    شانگلہ: خیبر پختون خوا کے مالاکنڈ ڈویژن میں ضلع شانگلہ کے ایک علاقے میں سڑک کنارے کنوئیں کے دہانے میں گھوڑا پھنس گیا، جسے بڑی مشکل سے ریسکیو کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں ضلعی ہیڈکوارٹر تحصیل الپوری میں موتہ خان کے مقام پر ایک گھوڑا سڑک کنارے چلتے ہوئے کھائی نما کنوئیں کے دہانے میں گر کر پھنس گیا۔

    یہ واقعہ گزشتہ روز پیر کو صبح ساڑھے دس بجے پیش آیا، گھوڑا دھنسنے کے بعد لوگ اکھٹے ہو گئے اور انھوں نے گھوڑا نکالنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

    بعد ازاں ریسکیو 1122 کو فون کر کے طلب کیا گیا، ریسکیو 1122 شانگلہ کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر ٹیم بمع وہیکل جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

    ریسکیو 1122 شانگلہ کے جوانوں نے گھوڑے کو پیشہ ورانہ طریقے سے بہ حفاظت نکال لیا، انسانی ہمدردی کے اس جذبے کو وہاں پر موجود لوگوں نے خوب سراہا۔

  • ایمبولینس کے پیچھے دیوانہ وار بھاگتا گھوڑا، ایمبولینس میں کون تھا؟

    ایمبولینس کے پیچھے دیوانہ وار بھاگتا گھوڑا، ایمبولینس میں کون تھا؟

    محبت اور خلوص کا رشتہ صرف انسانوں ہی نہیں بلکہ جانوروں میں بھی پایا جاتا ہے، اور جانوروں میں انسانوں سے کہیں زیادہ خالص ہوتا ہے، ایسے ہی ایک گھوڑے کی محبت نے سوشل میڈیا صارفین کی آنکھیں نم کردیں۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک گھوڑا دیوانہ وار ایمبولینس کے پیچھے دوڑ رہا ہے، جب اس کی حقیقت صارفین کو پتہ چلی تو وہ دنگ رہ گئے۔

    یہ ویڈیو بھارت کے ضلع ادے پور کی ہے جہاں ایک بیمار گھوڑی کو جب ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تو گھوڑا بھی اس کے پیچھے 8 کلومیٹر تک دوڑتا چلا گیا۔

    گھوڑا بیمار گھوڑی کا بھائی ہے، جب اس نے دیکھا کہ اس کی بہن کو ایمبولینس کے ذریعے کہیں منتقل کیا جارہا ہے تو وہ بھی اس کے پیچھے بھاگتا چلا گیا۔

    ایمبولینس کا ڈرائیور بھی گھوڑے کی بیمار گھوڑی کے لیے والہانہ محبت دیکھ کر حیران رہ گیا اور راستے میں ایمبولینس کی رفتار آہستہ رکھی تاکہ وہ بھی ایمبولینس کے پیچھے اسپتال تک پہنچ جائے۔

    سوشل میڈیا صارفین گھوڑے کی محبت دیکھ کر دنگ رہ گئے اور مختلف جذباتی تبصرے کیے۔

  • کیا یہ گھوڑا ٹرین سے ریس لگا رہا ہے، ویڈیو دیکھیں

    کیا یہ گھوڑا ٹرین سے ریس لگا رہا ہے، ویڈیو دیکھیں

    مصر میں 2تیز رفتار ٹرینوں کے درمیان انتہائی خطرناک انداز میں دوڑتے گھوڑے کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے لوگوں میں سنسنی پھیلا دی ۔

    گھوڑوں کی دوڑ یا تیز رفتار ٹرینیں بھاگتے کئی بار دیکھا ہوگا لیکن اب دیکھیں دو چلتی ٹرینوں کے درمیان دوڑتا گھوڑا جس نے ٹرین میں سوار افراد کے بھی رونگٹے کھڑے کردیے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک تیز رفتار ٹرین اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے اسی دوران دوسرے ٹریک پر مخالف سمت سے ٹرین آتی دکھائی دیتی ہے۔

    دونوں ٹرینیں ایک دوسرے کی مخالف سمت میں بھاگتی ہوئی قریب آتی ہیں تو منظر میں ایک سفید گھوڑا نظر آتا ہے جو تیز رفتاری سے ٹرینوں کے درمیان دوڑ رہا ہے۔

    گھوڑے کو اس طرح ٹرینوں کے درمیان دوڑ کر کئی مسافروں کی چیخیں نکل جاتی ہیں لیکن قسمت کی یاوری سے گھوڑا کسی حادثے سے محفوظ رہتا ہے۔

    ویڈیو میں آگے چل کر یہ منظر سامنے آتا ہے کہ مخالف سمت سے آنے والی ٹرین کے گزر جانے کے بعد گھوڑا اسی ٹریک پر بغیر رکے دوڑنا شروع کردیتا ہے اور کچھ لمحوں میں ہی منظر سے غائب ہوجاتا ہے۔

  • کورونا وائرس : بھارتی پولیس افسر پر شدید تنقید، وجہ کیا بنی

    کورونا وائرس : بھارتی پولیس افسر پر شدید تنقید، وجہ کیا بنی

    آندھرا پردیش : بھارت میں پولیس نے عوام تک آگہی پیغام پھیلانے کیلئے انوکھا طریقہ کار اختیار کیا ہوا ہے،  پولیس اہلکار  نےکرونا وائرس سے مشابہ پینٹ والے گھوڑے پر سوار ہوکر آگاہی دی جسے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے پریشان بھارت میں بھی لاک ڈاؤن ہے، ایسے میں پولیس نے عوام تک اپنا آگاہی پیغام پھیلانے کیلئے انوکھا طریقہ کار اختیار کیا ہوا ہے۔

    آندھرا پردیش کے کرنول ضلع کے پیپولی منڈل میں وہاں کے مکینوں نے گزشتہ روز ایک گھوڑے پر سوار پولیس افسر سب انسپکٹر ماروتی شنکر کو دیکھا۔

    اس کی خاص بات یہ تھی کہ یہ پولیس اہلکار کرونا وائرس کی تصویروں سے رنگے ہوئے ایک گھوڑے پر سوار تھا اور لوگوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق احتیاطی تدابیر سے آگاہ کررہا تھا۔

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سےاس  اقدام پر عوامی حلقوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے،  سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ کہ یہ جانوروں پر ظلم کے مترادف ہے۔

    گھوڑے پر وائرس کی شکل سے مشابہ پینٹنگ پر سب انسپکٹر ماروتی شنکر نے بتایا کہ دیہات میں لوگوں کو سیل فون اور ٹیلی ویژن تک آسانی سے رسائی حاصل نہیں ہے  لہذا اس گھوڑے کو وائرس کی علامتی شکل کے طور استعمال کیا گیا تھا تاکہ وہ اس کے بارے میں جان سکیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل چنائی میں ایک پولیس اہلکار کو انفیکشن کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لئے کورونا وائرس کی شکل سے مشابہ ہیلمٹ پہنے دیکھا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ پولیس افسر مختلف علاقوں میں شہریوں کی بوریت دور کرنے اور انہیں ترغیب دینے کیلئے مختلف گانے گا کر انہیں گھروں میں رہنے کیلئے زور دے رہے ہیں۔

  • خطرناک مقابلہ، نوجوان کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا

    خطرناک مقابلہ، نوجوان کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا

    بیونس آئرس: جنوبی امریکی ملک ارجن ٹینا میں پرخطر کھیل کے دوران نوجوان کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ’’روڈیو‘‘ نامی کھیل سے متعلق ہونے والی چیمپئن شپ میں باصلاحیت کھلاڑی موت کے منہ میں چلا گیا۔ روڈیو رائڈس کا مقابلہ جنوبی امریکی ممالک سمیت یورپ بھی بہت مشہور ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کھیل کے دوران خاص نسل کے گھوڑے کی پشت پر 15 سیکنڈ یا اس سے زائد تک ٹھہرنا پڑتا ہے۔ جبکہ مقررہ وقت سے قبل گرنے والے کھلاڑی کے مقدر میں شکست ہوگی۔

    ایسا ہی کچھ ہوا ارجن ٹینا میں جہاں نوبرٹو نامی روڈیو رائڈر گھوڑے تلے کچلا گیا۔

    کھلاڑی نے بھرپور انداز میں گھوڑے کی پشت پر جمے رہنے اور زیادہ سے زیادہ وقت تک ٹھہر کر حریف کو ٹکر دینے کے چکر میں زندگی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا۔ جانور کے مسلسل اچھل کود کے باعث نوبرٹو اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گھوڑے کے پاؤں تلے آکر ہلاک ہوگئے۔

    اس واقعے کے فوراً بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ اس ہولناک ٹریڈجی کے باعث ان کے جسموں کی کئی ہڈیاں ٹوٹیں۔ ایک میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دل نے خون کی روانی شریانوں تک روک دی تھی جس کے باعث موت واقع ہوئی۔

  • سائبیریا میں چالیس ہزارسال پرانے گھوڑے کی حنوط شدہ لاش دریافت

    سائبیریا میں چالیس ہزارسال پرانے گھوڑے کی حنوط شدہ لاش دریافت

    روس: سائبیریا کے برفیلی پہاڑوں سے ایک گھوڑے کی حنوط شدہ لاش ملی ہے، جس نے سائنس دانوں کی توجہ حاصل کر لی ہے.

    تفصیلات کے مطابق روسی سائنس دان سائبیریا کے سرد اور دور افتادہ علاقے میں ایک تحقیقی پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے، جب سو میٹر کھدائی کے بعد انھیں گھوڑے کے بچےکی لاش ملی.

    یہ حنوط شدہ لاکھ کم و بیش چالیس ہزار سال پرانی ہے اور حیرت انگیز طور پر مکمل اور محفوظ شکل میں‌موجود ہے.

    سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ لاش مہارت سے حنوط کی گئی ہے، جس کے سبب اعضا آج بھی محفوظ ہیں۔ لاش کی حالت کا ایک سبب سائبیریا کی برف بھی ہے، جس نے اتنے عرصے اسے محفوظ رکھا.

    مزید پڑھیں: زمین کے سب سے بڑے ڈائنو سار کا پاؤں دریافت

    ماہرین کے مطابق لاش کی مدد سے زمانہ قدیم کے بارےمیں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں، ساتھ ہی یہ دریافت گھوڑوں کے ارتقائی سفر پر بھی روشنی ڈال سکتی ہے. ماہرین متفق ہیں‌کہ  اس گھوڑے کا تعلق آئس ایچ سے ہے.

    یاد رہے کہ سائبیریا کا علاقہ پورے روس کا 66 فیصد ہے. یہ براعظم ایشیا میں واقع ہے اور مغرب میں کوہ اورال سے مشرق میں بحر الکاہل کے ساحلوں تک پھیلا ہوا ہے۔

  • بھارت: گھوڑا خریدنے پر اونچی ذات کے ہاتھوں دلت نوجوان قتل

    بھارت: گھوڑا خریدنے پر اونچی ذات کے ہاتھوں دلت نوجوان قتل

    ممبئی: بھارت میں پیش آیا ایک شرمناک اور انسانیت سوز واقعہ جہاں ایک دلت نوجوان کو اونچی ذات کے ہندوؤں نے محض اس لیے قتل کر دیا کہ وہ ایک گھوڑے کا مالک تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہا پسندی عروج پر ہے جہاں ہندو انتہا پسند گروہوں نے ناصرف مسلمانوں کا جینا دوبھر کر رکھا بلکہ ان کے ظلم سے نچلی ذات کے ہندوں بھی محفوظ نہیں رہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دلت نوجوان کو گھوڑا خریدنا اور اس کی سواری کرنا جرم بنا اور  بھارتی انتہا پسندوں نے ضلع بھاؤ نگر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو بدترین تشدد کے بعد قتل کردیا جبکہ گھوڑے کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

    بھارتی انتہا پسند بے قابو، طالب علم رہنما کی زبان کاٹنے پرانعام مقرر

    واقعے سے متعلق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انتہا پسندوں نے 21 سالہ پردیپ راٹھور کو اس کے علاقے میں حملہ کر کے قتل کیا، تاہم واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ انتہائی سنگین ہے معاملے کی مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں، امید ہے جلد مرکزی ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئے گی۔

    بھارتی انتہاپسند تنظیم کا پاکستانی وزیراعظم کا سر کاٹنے والے کیلئے ایک کروڑ روپے کا انعام

    دوسری جانب مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے جب سے گھوڑا خریدا تھا اسی وقت سے اونچی ذات کے راجپوت اس سے حسد کیا کرتے تھے، ان لوگوں نے میرے بیٹے کو دھمکی بھی دی تھی کہ اگر وہ گھوڑا فروخت نہیں کرتا تو وہ اسے قتل کردیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شرارتی گھوڑے نے دلہن کی تصویر خراب کردی

    شرارتی گھوڑے نے دلہن کی تصویر خراب کردی

    آج کل لوگ اپنی شادیوں میں مختلف انداز سے تصاویر کھنچوا کر اسے ہمیشہ کے لیے یادگار بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک امریکی دلہن کے ساتھ ہوا جس نے گھوڑوں کے ساتھ تصویر کھنچوانی چاہی تاہم ایک گھوڑے نے تصویر کو کچھ زیادہ ہی یادگار بنا دیا۔

    وومر نامی یہ امریکی دلہن اپنے مرحوم والد کے گھوڑوں کے ساتھ تصاویر کھنچوانا چاہتی تھی۔ اس کا خیال تھا کہ اس طرح سے وہ اپنے والد کی روح کو خوش کردے گی جو اپنے گھوڑوں سے بے حد محبت کرتے تھے۔

    تاہم گھوڑے کے ساتھ تصویر کھنچواتے ہوئے نہ جانے کیوں گھوڑا دلہن سے زیادہ خوشی سے نہال ہو کر ہنس پڑا جس نے اس تصویر کو نہایت مضحکہ خیز بنا دیا۔

    تصویر کھینچنے والے فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ جب وہ تصویر کھینچ رہا تھا تو اس کی آنکھیں گھوڑے کی آنکھوں سے ملیں۔ اس نے شاید کیمرے میں دلہن کا مسکراتا ہوا عکس دیکھا اور نتیجتاً وہ بھی دلہن کی طرح دانت نکال کر مسکرا اٹھا۔

    وومر کا کہنا ہے کہ جب اگلے دن اس نے یہ تصویر دیکھی تو یہ اس کے لیے نہایت غیر متوقع تاہم بہت مزاحیہ تھی۔ ’میں اس تصویر کو دیکھ کر بہت ہنسی‘۔

    اس تصویر کے علاوہ بقیہ تمام تصاویر بے حد خوبصورت آئیں جن میں وومر اپنے شوہر اور مرحوم والد کے محبوب گھوڑوں کے ساتھ مختلف انداز اپنائے ہوئے ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کینیڈین خاتون کا پالتو گھوڑے کے ساتھ ہوٹل میں قیام

    کینیڈین خاتون کا پالتو گھوڑے کے ساتھ ہوٹل میں قیام

    آپ نے جانوروں سے محبت کرنے والے افراد کا اپنے پالتو جانوروں سے عجیب و غریب اور انوکھا انداز محبت دیکھا ہوگا، لیکن یہ کینیڈین خاتون سب کو پیچھے چھوڑ گئیں جو ایک ہوٹل میں قیام کے لیے اپنے پالتو گھوڑے کو بھی ساتھ لے آئیں۔

    کینیڈا کے شہر اونٹاریو کی رہائشی خاتون لنڈسے اپنے پالتو گھوڑے کو ساتھ لے کر ہوٹل میں قیام کے لیے پہنچ گئیں۔

    تاہم ہوٹل انتظامیہ نے خوش دلی سے ان کا اور ان کے گھوڑے کا استقبال کیا اور ان گھوڑے کے ان کے کمرے میں قیام کے لیے صرف 10 ڈالر اضافی وصول کیے۔

    وہ منظر بھی خوب تھا جب خاتون نے اپنے گھوڑے کے ساتھ ہوٹل میں چیک ان کیا۔ اس کے بعد خاتون اور ان کے گھوڑے کو گراؤنڈ فلور پر واقع ایک کمرے تک پہنچا دیا گیا۔

    لنڈسے کا کہنا ہے کہ دراصل انہوں نے یہ قدم اس لیے اٹھایا تاکہ دنیا جان سکے کہ گھوڑے صرف تندی و تیزی کی علامت نہیں، بلکہ یہ سکون کے ساتھ کسی ایک جگہ پر بھی رہ سکتے ہیں۔

    اب لنڈسے اپنی اس کوشش میں کتنی کامیاب ہوئیں یہ تو علم نہیں، تاہم ان کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر بے حد وائرل ہوگئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔