Tag: horse trading

  • بڑی خبر ! وفاقی حکومت کا ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس لانے کا  فیصلہ

    بڑی خبر ! وفاقی حکومت کا ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کےخلاف صدارتی ریفرنس لانے کا فیصلہ کرلیا ، صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ کے 2018 کے فیصلےکی روشنی میں لایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی سیاسی کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا، صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ کے 2018 کے فیصلے کی روشنی میں لایا جائے گا۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آئینی اور قانونی آپشنز پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا تھا ، جس میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت اور وفاقی وزرا شریک ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اہم مشاورتی اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور منحرف ارکان اسمبلی کیخلاف قانونی کارروائی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

    یاد رہے حکومت نے آرٹیکل 63اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس میں رائے لی جائیگی پارٹی ممبرہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوتوووٹ کی کیا قانونی حیثیت ہوگی اور وفاداریاں تبدیل کرنے پر نااہلی زندگی بھرہوگی یا نہیں۔

  • سعد رفیق کا چیئرمین سینیٹ کیلئے ہارس ٹریڈنگ کا الزام

    سعد رفیق کا چیئرمین سینیٹ کیلئے ہارس ٹریڈنگ کا الزام

    اسلام آباد : حکومتی جماعت کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین سینیٹ کیلئے ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگاتے ہوئے شکوہ کیا منتخب سینیٹرزکووفاداریاں تبدیل کرانےنامعلوم مقام لے جایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ن لیگ کے امیدواروں کی حمایت کررہی ہے اور اعلان بھی کردیا ہے، جماعت اسلامی کے قائدین سےملنےبھی جارہے ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کردیا اور کہا کمنتخب سینیٹرزکووفاداریاں تبدیل کرانے نا معلوم مقام لے جایا گیا ،کل جب ملنے گئے تو معلوم ہوا سینیٹر صاحب نامعلوم مقام گئے ہوئے ہیں۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ آصف زرداری، عمران خان جو کھیل کھیل رہے ہیں وہ جمہوریت کش ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ راجہ ظفرالحق نے پوری زندگی آئین وقانون کیلئے جدوجہد کی، دوسری طرف صادق سنجرانی ہیں، جن کے سیاسی ماضی کا کچھ پتہ نہیں۔

    عمران خان اورآصف زرداری ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں، رانا ثنااللہ

    دوسری جانب وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ یہ لوگ پوری طرح سے بے نقاب ہوچکے ہیں ، ووٹوں کا واضح فرق نہیں نظر آرہا ہے ، فاروق ستار پارٹی کے سربراہ ہوتے تو صورتحال کچھ اور ہوتی۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اورآصف زرداری ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں، ملک کے 21کروڑ عوام ان کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) جمہوریت کی نمائندہ جماعت ہے ، میں نے اپنے حلقے سے 60ہزار ووٹ لئے تھے ، ایک دو ووٹ کافرق ہے جو اتنا بڑا نہیں ہے، ن لیگ کا امیدوار ہی چیئرمین سینیٹ کی نشست پر بیٹھے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سینیٹ انتخابات میں ایک بار پھر شرمناک ہارس ٹریڈنگ ہوئی: عمران خان

    سینیٹ انتخابات میں ایک بار پھر شرمناک ہارس ٹریڈنگ ہوئی: عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ عوام نے اپنے نمائندوں کو بولی لگانے والوں کے ہاتھوں بکتے دیکھا، سینیٹ انتخابات میں ایک بار پھر شرمناک ہارس ٹریڈنگ ہوئی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ سے اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت سامنے آئی، یہ ہماری سیاست کے اخلاقی زوال کی علامت ہے، ضمیر کی ایسی تجارت دنیا کی کسی جمہوریت میں دیکھنے میں نہیں آئی۔

    سینیٹ انتخابات: ن لیگ کے حمایت یافتہ 15، پیپلزپارٹی کے 12، پی ٹی آئی کے 6 امیدوار کامیاب

    انہوں نے کہا کہ ہم نے براہ راست یا پارٹی فہرست سے انتخابات کے طریقہ کار تجویز کئے، متنبہ کیا تھا کہ انتخابات کا طریقہ کار نہ بدلا تو ہارس ٹریڈنگ نہیں رکے گی، بدقسمتی سے انتخابی اصلاحات کمیٹی نے بھی ہماری تجاویز مسترد کر دیں۔

    پیپلز پارٹی کی خیبر پختون خواہ سے نشستیں حال کرنے سے متعلق سے عمران خان کا کہنا تھا کہ پی پی کے صوبے میں صرف سات اراکین ہیں لیکن انہوں نے ہارس ٹریڈنگ سے دو نشستیں حاصل کیں، اس قسم کی صورت حال ہماری اخلاقیات پر سوالیہ نشان ہے۔

    شریفوں کی کرپشن سے پردہ اٹھتے ہی فیصل سبحان کو غائب کردیا گیا: عمران خان

    خیال رہے سینیٹ انتخابات میں 52 سینیٹ نشستوں پر غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کا سلسلہ آنا شروع ہوچکا ہے۔

    اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق سینیٹ کی 15 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب رہے۔ (ن) لیگ پنجاب سے 11، اسلام آباد سے 2، کے پی سے 2 امیدواروں نے میدان مارا۔ پیپلز پارٹی نے 12 نشستیں اپنے نام کیے۔ پی پی کے سندھ سے 10 اور خیبر پختونخواہ سے 2 امیدوار کامیاب قرار پائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی کی ہارس ٹریڈنگ نے سینیٹ الیکشن کوغیرشفاف بنادیا، فاروق ستار

    پیپلزپارٹی کی ہارس ٹریڈنگ نے سینیٹ الیکشن کوغیرشفاف بنادیا، فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہارس ٹریڈنگ کر کے سینیٹ الیکشن کو غیر شفاف بنادیا، نیلام گھر سجانے کی مذمت کرتا ہوں، منحرف اراکین کےخلاف سخت کارروائی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے بیشتر اراکین کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے پرمتحدہ قومی موومنٹ کی قیادت کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔

    فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی ہارس ٹریڈنگ نے آج کے الیکشن کو غیرشفاف بنادیا، ایم پی ایز کی مجبوری اور بےبسی کا فائدہ اٹھا کر انہیں یرغمال بنایا گیا، آج سینیٹ انتخابات میں جو نیلام گھر سجایا گیا ہے میں اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتاہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جو آج کررہی ہے وہ اپنے لئے خود گڑھا کھود رہے ہیں، الیکشن شفاف نہیں ہوئے، الیکشن کمیشن کو خط لکھوں گا کہ ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لے، یہ منظر آج پاکستان کے میڈیا اوران کے کیمروں نے دیکھا۔

    ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ناصرشاہ کے کامران ٹیسوری سے متعلق بیان پر صرف یہ کہوں گا کہ ہارس ٹریڈنگ جس کا مشغلہ ہے وہ ہی ایسی بات کرسکتا ہے۔

    فاروق ستار نے پیشکش کی کہ کامران ٹیسوری کی تجوری کے گوشوارے میں پیش کرادوں گا، آصف زرداری کے گوشوارے آپ پیش کرادیں، سمندر کے قطرے کا مقابلہ سمندر سے کرینگے توشرما جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے نتائج کچھ بھی آئیں، ہارس ٹریڈنگ ختم ہونی چاہئے، اراکین کی خرید و فروخت کاسلسلہ بند کیا جائے، جن باجیوں نے وفاداری بدلی وہ ہمیں بتاتیں کہ کیا دباؤ اور وجہ تھی کہ جس کی باعث انہیں یہ قدم اٹھانا پڑا۔

    انہوں نے کہا کہ منحرف اراکین کے خلاف سخت کارروائی کریں گے، اگر پارٹی میں ڈسپلن نہیں تو ایسی سیاسی جماعت کو عوام میں جانے کا حق نہیں ہے، مہاجر ووٹ بینک بہت سمجھدارہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

     

  • عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے خلاف اپنا کردارادا کریں، پرویزرشید

    عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے خلاف اپنا کردارادا کریں، پرویزرشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے عمران خان کو ملک سے ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لئے ان کا کردار ادا کرنے کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان پارلیمنٹ میں آئیں اورہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لئے کی جانے والی آئینی اور قانونی اصلاحات میں حصہ لیں۔

    وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ ملک کو طویل عرصے سے جاری اس لعنت کے خاتمے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ شوآف ہینڈ‘ کے ذریعے انتخاب سے سب سے زیادہ فائدہ عمران خان کو ہی ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہی وہ پہلی حکومت تھی جس نے 1997میں فلور کراسنگ کا راستہ روکنے کی کوشش کی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ہارس ٹریڈنگ کی شکایت کے پی کے میں ہے۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مسلم لیگ ن نے سینئر رہنما اسحاق ڈار کو ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پرعمران خان سے مذاکرات کا ٹاسک سونپا ہے۔

    وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن ہارس ٹریڈنگ کی سب سے بڑی مخالف ہے۔

    پرویزرشید نے گفتگو کے اختتام پرامید ظاہرکی کہ 2015 میں کوئی احتجاج نہیں ہوگا۔

  • ہارس ٹریڈنگ کا مستقل حل تلاش کیا جائے، زرداری

    ہارس ٹریڈنگ کا مستقل حل تلاش کیا جائے، زرداری

    کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں پرمشتمل آل پارٹیزکانفرنس بلاکردھاندلی اورہارس ٹریڈنگ کو جڑسے اکھاڑپھینکنے کے لئے مسئلے کا مستقل حل تلاش کیاجائے۔

    اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا ہے کہ دھاندلی کا مسئلہ تنہاحکومت کو نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرحل کرنا ہوگا،اگر حکومت اس معاملے کو حل کرنا چاہتی ہے تو اس کیلئے سنجیدہ اقدامات بھی اٹھائے الفاظ کی جادوگری سے ہارس ٹریڈنگ کامسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔

    آصف علی زرداری کاکہنا ہے کہ دھاندلی کے خاتمے کیلئے موثراقدامات کی ضرورت ہے اور اس معاملے کا حل بھی تلاش کیا جائے جس کیلئے عمران خان نے دھرنا دیا، اگر سیاست دان تدبرکا مظاہرہ نہ کرتے تو خدشہ تھا کہ بحران مزید سنگین ہوجاتا۔

    آصف علی زرداری کا کہنا ہے دھاندلی اورہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کیلئے جامع الیکٹرول ریفارم کی ضرورت ہے۔

    اگرحکومت سنجیدہ ہے تو ایسے اقدامات اٹھائے جس سے صرف سینیٹ نہیں بلکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں اوربلدیاتی انتخابات میں دھاندلی اورہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکا جاسکے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنماء اوراپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کہہ چکے ہیں کہ موجودہ آئین کے تحت انتخابی شیڈول جاری ہوجانے کے بعد طریقہٗ انتخاب میں ترمیم غیرآئینی ہوگی۔