Tag: Hospital Shift

  • نواز شریف کی طبیعت اچانک ناساز، سروسز اسپتال منتقل، میڈیکل بورڈ تشکیل

    نواز شریف کی طبیعت اچانک ناساز، سروسز اسپتال منتقل، میڈیکل بورڈ تشکیل

    لاہور : نیب ٹیم نوازشریف کو چیک اپ کیلئے سروسزاسپتال لے کر پہنچ گئی، سروسزاسپتال میں نوازشریف کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تیار کرلیا گیا۔

    میڈیکل بورڈ کی سربراہی پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز کررہے ہیں، سرجیکل یونٹ میں پرائیویٹ روم تیارکرلیس گیا، نوازشریف کا چیک اپ سرجیکل یونٹ میں کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق نوازشریف کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، نواز شریف کو ممکنہ طور پر سروسز اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

    ان کے پلیٹ لیٹس کاؤنٹ کم ہوگئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو میڈیکل چیک اپ کیلئے سروسزاسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب شہبازشریف نے نوازشریف کو اسپتال منتقل نہ کرنے پر احتجاج کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹس میں واضح نشاندہی کےباوجود بڑے بھیا کو اسپتال منتقل نہیں کیاجارہا۔

    انہوں  نے کہا کہ اسپتال منتقل نہ کرنا حکومتی بےحسی اور سیاسی انتقام کے مترادف ہے، اگر نوازشریف کو کچھ ہوا تو وزیراعظم کو ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔

    اس حوالے سے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا ڈینگی ٹیسٹ آئی جی ایم اور این ایس ون ٹیسٹ کرایاجائیگا، ان کو کچھ دنوں سے ہلکا بخار اور جسم میں درد بھی تھا، نوازشریف کو اسپتال سے پلیٹ لٹس کٹ بھی لگوائی جاسکتی ہے، پلیٹ لیٹس کم ہونے سےفوری طور پر مدہوشی بھی ہوسکتی ہے۔

  • اے آر وائی کی خبر کا اثر : ماضی کی صحافی اور شاعرہ روبینہ پروین اسپتال منتقل

    اے آر وائی کی خبر کا اثر : ماضی کی صحافی اور شاعرہ روبینہ پروین اسپتال منتقل

    لاہور : سڑک پر بے یارو مددگار زندگی گزارنے والی ماضی کی صحافی اور شاعرہ روبینہ پروین کو لاہور کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا، تحریک انصاف کے سینئر وزیر علیم خان نے ان کی کفالت کا اعلان کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ماضی کی صحافی اور شاعرہ روبینہ پروین کو علاج کی غرض سے لاہور کے اسپتال میں داخل کرادیا گیاہے، سینئر وفاقی وزیر علیم خان نے اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکش لیتے ہوئے شاعرہ اور صحافی روبینہ پروین کی کفالت کا اعلان کیا تھا۔

    اس حوالے سے علیم خان کی ہدایت پر روبینہ پروین کو پنجاب انسٹیٹوٹ آف مینٹل ہیلتھ منتقل کیا گیا ہے، علاج کے بعد روبینہ پروین کی رہائش کا بندوبست کیا جائے گا۔

    سینئر وزیرعلیم خان نے روبینہ پروین کا ماہانہ وظیفہ بھی مقرر کر دیا، شاعرہ اور صحافی روبینہ پروین3سال سے سڑک پر ایک جھونپڑی میں  رہائش پذیر تھیں۔

    حالات کی ستم ظریفی نے ان کا ذہنی توازن خراب کردیا تھا، ماضی کی53سالہ خاتون صحافی اور شاعرہ 20سال پہلے ادبی محفلوں میں بھرپور حصہ لیا کرتی تھیں۔