Tag: hospitalised

  • اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ طبی ایمرجنسی کے بعد اسپتال میں داخل

    اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ طبی ایمرجنسی کے بعد اسپتال میں داخل

    عالمی شہرت یافتہ میوزک کمپوزر اے آر رحمان کی سابقہ ​​اہلیہ سائرہ کو طبی ایمرجنسی کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔

    سائرہ کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ ان کی قانونی وکیل وندنا شاہ نے آن لائن شیئر کی، نوٹ سابقہ اہلیہ نے میوزک کمپوزر اے آر رحمان کو سپورٹ کرنے پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vandana Shah (@advocate.vandana)

    آر رحمان کی سابقہ ​​اہلیہ سائرہ کی ٹیم نے ان کے اسپتال میں داخل کرانے اور سرجری کے بارے انسٹاگرام پر ایک نوٹ جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے میوزک کمپوزر، ساؤنڈ ڈیزائنر رسول پوکٹی اور ان کی اہلیہ شاہدہ کا ان کی سپورٹ پر  شکریہ ادا کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چند روز قبل مسز سائرہ رحمان کو طبی ایمرجنسی پر اسپتال میں داخل کرایا گیا اور ان کی سرجری کی گئی، اس مشکل وقت کے دوران ان کی واحد توجہ تیزی سے صحت یابی پر ہے۔

    جاری کردہ نوٹ میں سائرہ نے اپنے حامیوں اور خیر خواہوں کا خیریت دریافت کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے ساتھ ہی میڈیا کو پرائیوسی کا خیال رکھنے کو بھی کہا ہے۔

    واضح رہے کہ اے آر رحمان اور انکی اہلیہ کے درمیان گزشتہ سال نومبر میں 29 کی ازدواجی رشتے کے بعد علحیدگی ہوگئی تھی۔

  • چوہے نے خاتون کی آنکھ چبا ڈالی! دل دہلا دینے والا واقعہ

    چوہے نے خاتون کی آنکھ چبا ڈالی! دل دہلا دینے والا واقعہ

    کینبرا : آسٹریلیا میں چوہوں کے جھنڈ اب انسانوں پر بھی حملہ کرنے لگے، چوہے نے گھر میں سوئی ہوئی کسان کی بیوی کی آنکھ چبا ڈالی۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کی آنکھ چبانے کا واقعہ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے ایک علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون صبح جاگی تو اپنی آنکھ چوہے کو کھاتا دیکھ کر ششد رہ گئی۔

    خوفناک واقعہ رونما ہونے کے بعد خاتون کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ لاکھوں چوہوں نے آسٹریلین شہریوں کےلیے مشکلات کھڑی کردیں ہیں جن میں کمی فی الحال نظر نہیں آرہی۔

    چوہے اب کھیتوں کے ساتھ ساتھ گھروں، اسکولوں اور اسپتالوں پر بھی حملہ آور ہوگئے ہیں، چوہوں نے کسانوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے اب تک کسانوں کی کروڑوں ڈالرز مالیت کی فصلیں برباد ہوچکی ہیں۔

    چوہوں کے حملوں کے باعث کسانوں کی فصلیں تو تباہ ہوئی اب شہریوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئی ہیں کیوں کہ چوہے کسانوں کے گھروں میں داخل ہوچکے ہیں وہ انسانوں کو جسمانی طور پر بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

  • بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار اسپتال منتقل، اہلیہ کی مداحوں سے اپیل

    بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار اسپتال منتقل، اہلیہ کی مداحوں سے اپیل

    ممبئی: کئی سالوں سے صحت کے مسائل سے دوچار بھارتی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو طبیعت ناسازی کے باعث ایک بار پھر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو ایک بار پھر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے بتایا کہ انہیں گزشتہ دنوں سے سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹرز کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔سائرہ بانو نے اداکار کے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ جی کو اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں تاکہ وہ جلد مکمل طور پر صحتیاب ہوسکیں۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کے ٹریجڈی کنگ کے نام سے مشہور تجربہ کار اداکار دلیپ کمار کا کیریئر چھ دہائیوں پر محیط ہے، انہوں نے اپنے کیریئر میں 65 سے زائد فلموں میں اداکاری کی ہے۔

    دلیپ کماری فلم دیوداس (1955) ، نیا دور (1957) ، مغل اعظم (1960)، گنگا جمنا (1961)، کرانتی (1981) اور کرما (1986) جیسی فلموں میں اپنے مشہور کرداروں کے لئے جانے جاتے ہیں۔

    اداکار دلیپ کمار کو 1994 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور 2015 میں پدم وبھوشن سے نوازا جاچکا ہے۔

  • فرانس : "پالک” نے چار خواتین کو اسپتال پہنچا دیا

    فرانس : "پالک” نے چار خواتین کو اسپتال پہنچا دیا

    فرانس : زیریلے پودے کے پتوں کو پالک سمجھ کر پکا کر کھانے والی فرانس کے ایک ہی خاندان کی چار خواتین کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں زہریلے پھول کو نیوزی لینڈ کی پالک سمجھ کر کھانے والی ایک ہی خاندان کی چار خواتین کو تشویشناک حالت میں اسپتال جانا پڑگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی فوڈ سیفٹی ایجنسی نے بتایا ہے کہ متاثر ہونے والی چار خواتین نے داتورا کے پتے کھا لیے تھے۔

    ایجنسی کے مطابق خواتین نے داتورا کے پتوں کو نیوزی لینڈ کی پالک سمجھ کر ایک ڈش پکائی انہوں نے یہ پتے اپنے باغ میں اُگائے تھے۔ فرانس میں حکام نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ زہریلے پھول کو نیوزی لینڈ کی پالک نہ سمجھیں۔

    ایجنسی کا کہنا تھا کہ متاثر ہونے والی چاروں خواتین میں سنگین علامات دیکھنے میں آئیں، جن میں بخار، دماغ پر اثر اور گردے خراب ہونا بھی شامل ہے۔ تاہم چاروں خواتین کی حالت ااب خطرے سے باہر ہے تاہم انہیں طویل عرصے تک طبی نگہداشت کی ضرورت ہوگی۔

    روایتی طور پر کئی ثقافتوں میں داتورا کے پتے جادو وغیرہ کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں، انہیں اکثر کیڑے مارنے کے لیے آلو کی فصل کے ساتھ اُگایا جاتا ہے۔

    ایجنسی کے بیان کے مطابق متاثرہ خواتین نے نیوزی لینڈ کی پالک اپنے باغ میں گزشتہ سال اگائے تھے لیکن وہ تب نہیں اُگے اور انہیں (خواتین کو) لگا یہ اُگیں۔

    ایک سال بعد انہوں نے دیکھا کہ جس جگہ پر بیج بوئی تھی وہاں چھوٹے پتے اُگ رہے ہیں اور انہوں نے سمجھا کہ وہ پالک ہے۔’
    حکام نے خبردار کیا کہ داتورا فرانس میں اُگتے ہیں اور اس کا ہر حصہ زہریلا ہوتا ہے اور اس کے بہت سنگین اور اکثر جان لیوا اثرات ہو سکتے ہیں۔