Tag: hospitalized

  • معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک اسپتال داخل

    معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک اسپتال داخل

    ممبئی : بھارتی ٹیلی وژن کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ٹی وی میزبان بھارتی سنگھ کو پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد آج اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

    بھارتی سنگھ کو گزشتہ کئی روز سے معدے میں شدید تکلیف کی شکایت تھی بھارتی میڈیا کے مطابق آج ان کے پتے میں پتھری کی سرجری کی جائے گی۔

    Bharti Singh

    بعد ازاں بھارتی سنگھ نے اپنے وی لاگ میں مداحوں کو مطلع کیا کہ ان کی پیٹ میں شدید درد تھا میں نے سمجھا کہ شاید بد ہضمی ہوگی لیکن ٹیسٹ کروانے پر پتے میں پتھری کی تشخیص ہوئی۔

    اس موقع پر بھارتی سنگھ بہت جذباتی دکھائی دیں اور کہا کہ مجھے اپنے بیٹے گولا کی کمی محسوس ہورہی ہے۔ ڈاکٹروں نے اس حالت کی وجہ سے ٹھوس غذائیں کھانے سے منع کیا ہے اور اب وہ اپنے پسندیدہ اشیاء کھانے سے قاصر ہیں۔

  • اومیکرون زدہ مریض کو اسپتال داخل کرانا کتنا ضروری ہے؟

    اومیکرون زدہ مریض کو اسپتال داخل کرانا کتنا ضروری ہے؟

    لندن : پاکستان کی طرح دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے پھیلاؤ کے سدباب کے لیے سخت نوعیت کے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کوویڈ19 سے تحفظ کے لیے ویکسی نیشن کرانے والے افراد میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سے بیمار ہونے پر ہسپتال میں داخلے کا خطرہ ڈیلٹا کے مقابلے میں دوتہائی حد تک کم ہوتا ہے۔

    یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق اومیکرون سے متاثر بالغ افراد کا ویکسینیشن کے بعد ہسپتال میں داخلے کا خطرہ ڈیلٹا قسم کے مقابلے میں ایک تہائی ہوتا ہے۔

    تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ ڈیلٹا کے مقابلے میں اومیکرون سے بیمار افراد کے لیے ہنگامی طبی امداد یا ہسپتال میں داخلے کا امکان 50 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

    برطانیہ میں 3 جنوری کو 14 ہزار 210 کووڈ مریض ہسپتال میں داخل ہوئے جو فروری 2021 کے بعد سب سے زیادہ ہے مگر جنوری 2021 میں 34 ہزار سے زیادہ مریضوں سے کم ہے۔

    اس نئے ڈیٹا میں تصدیق کی گئی کہ تمام کوویڈ ویکسینز ڈیلٹا کے مقابلے میں اومیکرون قسم سے ہونے والی علامات والی بیماری سے بچانے کے لیے کم مؤثر ہیں۔

    جن افراد نے فائزر یا موڈرنا ویکسینز کی دو خوراکیں استعمال کی ہوتی ہیں، ان میں ویکسینز کی افادیت دوسری خوراک کے استعمال کے 20 ہفتوں بعد 65 سے 70 فیصد تک گھٹ جاتی ہے۔

    مگر بوسٹر ڈوز کے استعمال کے دو سے چار ہفتوں بعد ویکسینز کی افادیت 65 سے 75 فیصد تک پہنچ جاتی ہے مگر 9 ہفتوں بعد گھٹ کر 55 سے 70 فیصد اور 10 ہفٹوں یا اس کے بعد 40 سے 50 فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔

    یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے کیمرج یونیورسٹی ایم آر سی بائیو اسٹیٹکس یونٹ کے ساتھ مل کر اومیکرون کے 5 لاکھ 28 ہزار 176 اور ڈیلٹا کے 5 لاکھ 73 ہزار 12 کیسز کا تجزیہ کیا۔

    ڈیٹا سے عندیہ ملتا ہے کہ ویکسین کی تین خوراکیں اومیکرون سے بیمار ہونے پر ہسپتال میں داخلے کا خطرہ 68 فیصد تک کم کردیتی ہیں۔

    کسی بھی ویکسین کی ایک خوراک اومیکرون قسم سے علامات والی بیماری ہونے پر ہسپتال میں داخلے کا خطرہ 35فیصد تک کم کردیتی ہے۔

    کسی بھی ویکسین کا استعمال نہ کرنے والے افراد کے مقابلے میں ویکسینز کی دو خوراکوں سے 24 ہفتوں تک یہ خطرہ67 فیصد تک کم رہتا ہے جبکہ دوسری خوراک کے 25 یا اس سے زیادہ ہفتوں بعد یہ شرح گھٹ کر51 فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔

  • بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

    بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

    ممبئی : معروف بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ کی طبیعت ناسازہوگئی، انہیں فوری طور پر گھر سے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار نصیرالدین شاہ کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جنہیں فوری طور پر ممبئی کے ایک اسپتال میں لے جایا گیا جہاں انہیں داخل کرلیا گیا۔

    نصیرالدین شاہ کے مینیجر نے میڈیا کو بتایا کہ نصیرالدین شاہ کو نمونیا ہوا ہے اور دوران علاج ان کے پھیپھڑوں پر ایک نشان پایا گیا ہے جس کے بعد وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ مینیجر کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ نے کچھ روز مزید اسپتال میں رکھنے کا کہا ہے۔

    منیجر کے مطابق نصیرالدین شاہ کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ اب بات چیت کرنے کے قابل بھی ہیں۔ ان کی اہلیہ رتنا پاٹھک شاہ اور ان کے بچے بھی اسپتال میں نصیرالدین شاہ کے ہمراہ موجود ہیں۔

    نصیر الدین شاہ کی اہلیہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نصیر الدین شاہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

  • چاپان: شدید گرمی کی لہر نے قیامت ڈھا دی، 65 افراد ہلاک

    چاپان: شدید گرمی کی لہر نے قیامت ڈھا دی، 65 افراد ہلاک

    ٹوکیو: جاپان میں قیامت خیز گرمی کی لہر نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں، ایک ہفتے کے دوران 65 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان میں ان دنوں گرمی کی غیر معمولی لہر نے عوام کی زندگیاں مشکلات میں ڈال دیں، ایک ہفتے کے دوران 65 ہلاکتیں ہوچکیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی حکام نے اس ریکارڈ گرمی کو ’قدرتی آفت‘ قرار دیا ہے، جب کہ مجموعی طور پر ساڑھے بائیسں ہزار سے زائد افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرنا پڑا ہے۔

    جاپان کے فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ادارے کے مطابق سن 2008 کے بعد سے ایک ہفتے میں جاپان کو اس انداز سے گرمی کی لہر اور اس کے نتیجے میں جانی نقصان کا اس طرح کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔


    جاپان میں طوفانی بارشوں نےتباہی مچادی‘ 60 سے زائد افراد ہلاک


    ادارے کا کہنا ہے کہ جولائی کے آغاز سے اب تک گرمی کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 80 ہو چکی ہے، لوگوں کو بھرپور انداز میں ریسکیو کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب حکام کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے، لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں اور گرمی سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

    خیال رہے کہ حالیہ موسم گرما میں ایشیا کے دیگر ممالک میں بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے، اس صورتحال میں طبی حکام نے خبردار کیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • برطانیہ: زہریلے کیمیائی مادے سے حملہ، برطانوی جوڑے کی حالت تشویش ناک

    برطانیہ: زہریلے کیمیائی مادے سے حملہ، برطانوی جوڑے کی حالت تشویش ناک

    لندن: برطانیہ میں زہریلے کیمیائی مادے کے حملے کے نتیجے میں ایک برطانوی جوڑے کی حالت شدید تشویش ناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ حملہ برطانیہ کے قصبے ’ایمزبری‘ میں ہوا، جہاں ایک شادی شدہ جوڑا گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت شدید تشویش ناک ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایمزبری میں ایک جوڑے پر حملے میں خاص قسم کا زہریلا کیمیائی مادہ ’نوویچوک‘ استعمال کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق اس حملے میں ایک 45 سالہ مرد اور اس کی 44 سالہ بیوی اپنے گھر میں بے ہوش پائے گئے تھے، اسپتال میں ان دونوں کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔


    ممکن ہے سابق روسی جاسوس کوروس نےزہردیا ہو‘ برطانوی وزیراعظم


    خیال رہے کہ برطانیہ میں رواں برس اس اعصابی زہر کے ساتھ کیا جانے والا یہ دوسرا حملہ ہے، اس سے قبل مارچ میں سابق روسی جاسوس سکریپل اور ان کی بیٹی کو بھی سالسبری میں اسی زہر کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ برطانوی شہر سالسبری میں 66 سالہ سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپل اور ان کی بیٹی یولیا اسکریپل کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔


    برطانیہ میں سابق روسی جاسوس پرقاتلانہ حملہ


    بعد ازاں برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا تھا کہ تحقیقات میں ممکنہ طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ برطانوی شہر سالسبری میں سرگئی اسکریپل اور ان کی بیٹی یولیا اسکریپل کو زہر دینے کا ذمہ دار روس ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔