Tag: hot

  • خاتون نے دھوپ سے انڈا فرائی کرکے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

    خاتون نے دھوپ سے انڈا فرائی کرکے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

    سڈنی: دسمبر آسٹریلوی تاریخ کا گرم ترین مہینہ ثابت ہوا، دھوپ کی تپش اور گرمی کی لہر ایسی پڑی کہ خاتون نے سڑک پر انڈا فرائی کرکے سب کو حیران کردیا۔

    آپ نے گرم پانی کے چشموں سے لوگوں کو انڈے ابالتا ہوا دیکھا ہوگا لیکن آسٹریلیا میں ایک خاتون شہری نے فرائی پین کی مدد اور دھوپ کی تپش کے ذریعے سڑک پر انڈا تل دیا، دیکھنے والے دنگ رہ گئے اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی شہر میلبورن میں پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز ریکارڈ کیا گیا ہے، آسٹریلوی تاریخ میں اس سے قبل اتنی شدید گرمی نہیں پڑی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔

    اس سے قبل 2013 میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے اور ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق گرمی کا تسلسل آئندہ چند روز میں صورتحال کو مزید خراب کرسکتا ہے، آسٹریلیا میں ہیٹ ویو کو بڑے خطرے کی علامت قرار دیا جارہا ہے اور ماحولیاتی تبدیلی کے ماہرین نے حکومت پر دباؤ ڈالا کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔

  • جولائی 2019 کرہ ارض کی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار

    جولائی 2019 کرہ ارض کی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار

    واشنگٹن: جولائی 2019 کو کرہ ارض کی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دے دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے قومی سمندری اور ماحولیاتی انتظامیہ کی تحقیق نے رواں سال جولائی کے مہینے کو کرہ ارض کی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دے دیا۔

    تحقیق کے مطابق جولائی کے مہینہ میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث زمین کا زیادہ تر حصہ شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا۔

    گرمی کی شدت میں اس غیرمعمولی اضافے کے باعث بحر منجمد شمالی اور بحر منجمد جنوبی کی برف ریکارڈ سطح تک پگھلی ہے۔

    امریکی ایجنسی کے مطابق جولائی میں اوسط درجہ حرارت 0.95 ڈگری سیلسیس 1.71 (ڈگری فارن ہیٹ) تھا، یہ درجہ حرارت 20ویں صدی کے اوسط درجہ حرارت 15.8 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ہے جس کے باعث جولائی کو گرم ترین مہینہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    اس سے قبل جولائی 2016 کو گرم ترین مہینہ قرار دیا گیا تھا۔ تحقیقاتی ادارے کے مطابق 10 گرم ترین مہینوں میں سے پانچ 2005 کے بعد ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

    مئی کا مہینہ گرم ترین قرار

    خیال رہے کہ پچھلے ماہ پوری دنیا میں اتنی زیادہ گرمی پڑی جتنی گزشتہ قریب 140 برسوں میں کبھی ریکارڈ نہیں کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی 2016 کو گرم ترین مہینہ قرار دیا گیا تھا، ایک رپورٹ کے مطابق 10 گرم ترین مہینوں میں سے پانچ 2005 کے بعد ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

  • کراچی میں سورج اب آگ برسائے گا

    کراچی میں سورج اب آگ برسائے گا

    کراچی: شہرقائد کے باسی شدید گرمی کی لپیٹ سے بچنے کے لیے تیارہوجائیں، کراچی میں سورج اب آگ برسائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں پارہ چالیس ڈگری تک جاسکتا ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی یہ لہر دو مئی تک جاری رہے گی، اٹھائیس اپریل سے دو مئی تک لوگوں کے پسینے چھوٹیں گے۔

    محکمہ موسمیات نے گذشتہ ماہ بھی شہر قائد میں گرمی کی لہر کئی دنوں تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی تھی، جبکہ اندرون سندھ کے مختلف شہروں موسم خشک اور گرم رہا۔

    ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عبدالرشید نے بتایا تھا کہ مئی میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے، کراچی میں ہیٹ ویو آنے کا بھی خدشہ ہے۔

    ان کے مطابق ہیٹ ویو آنے سے قبل سارے ادارے تیار رہیں گے تو ہیٹ ویو سے نمٹنے میں مشکلات نہیں ہوں گی۔

    یاد رہے کہ شہر میں 2015 کی ہیٹ اسٹروک سے تقریباً 1400 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے، بوڑھے اور عورتیں بھی شامل تھیں۔

  • شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

    شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں آج گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور دن کے وقت درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

    کراچی میں صبح کے اوقات میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن کے اوقات میں 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلیں گی جبکہ صبح ہوا 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔

    دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر باہر جانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔

    کراچی میں آج بھی گرمی قہر ڈھائے گی

    خیال رہے کہ کراچی ان دنوں گرمی کے لپیٹ میں ہے، یہ سلسلہ ہفتوں تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ شہری اپنی حفاظت اپنی مدد آپ کے تحت یقینی بنارہے ہیں۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں موسم خشک رہے گا تاہم وسطی اور بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، گوجرانوالہ اور لاہور میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محمکہ کے مطابق مالاکنڈ، سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر، ہزارہ، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری متوقع ہے۔

    کراچی میں رواں ہفتے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ، محکمہ موسمیات کی وارننگ

    کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

    گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں محکمہ موسمیات نے شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ رواں ہفتے کراچی میں شدید گرمی پڑے گی۔

    گرم ہواؤں کے سبب ہیٹ اسٹروک کا بھی خدشہ ظاہر کیا تھا۔

  • کراچی میں شدید گرمی کا آج آخری دن،  کل سے سمندری ہوائیں چلنا شروع ہو جائیں گی

    کراچی میں شدید گرمی کا آج آخری دن، کل سے سمندری ہوائیں چلنا شروع ہو جائیں گی

    کراچی : شہر قائد میں آج بھی شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے ،درجہ حرارت40ڈگری سے تجاوز کرے گا جبکہ گرمی کے مارے کراچی والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ سات روز سے بند سمندری ہوائیں کل سے چلنا شروع ہوجائیں گی اور شہر میں شدید گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سورج سوا نیزے پر ہے، گرم ہوا اور جھلساتی دھوپ نے شہریوں کی زندگی مشکل بنارکھی ہے، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی شدید گرمی پڑے گی، پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے، ویک اینڈ پر درجہ حرارت معمول پر آجائے گا۔

    کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب38 فیصد ہے جبکہ گذشتہ روز پارہ بیالیس ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔

    ڈی جی میٹ ڈاکٹرغلام رسول نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کراچی میں آج گرمی کا آخری دن ہوگا، کراچی میں آج بھی درجہ حرارت40ڈگری سےتجاوزکرےگا جبکہ ہیٹ ویو کی شدت میں کل سے کمی ہونا شروع ہوجائے گی۔

    ڈاکٹرغلام رسول نے بتایا کہ ہفتے سے درجہ حرارت معمول پر آنا شروع ہوجائےگا ، اس سال سردیاں 10سے15دن دیر سے آئیں گی، اگلے2مہینوں میں بارشیں کم ، درجہ حرارت 2سے3ڈگری زیادہ ہوگا۔

    چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ مئی اور اکتوبر سال کے گرم ترین ماہ شمار کئے جاتے ہیں اور ہر سال کی طرح اس سال بھی اکتوبر کا مہینہ شہر قائد پر سورج پوری آب و تاب کے ساتھ گرمی برسائے گا اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

    ماہرین کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے بچاو کیلئے حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے شہری پانی کا استعمال زیادہ کریں، شہری دھوپ میں نکلنے سے گریز اور کھانے پینے میں احتیاط کریں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور سندھ سمیت مکران کے سا حلی علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہےگا،لیکن مالا کنڈ، ہزار ہ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر، گلگت بلتستان، اور اسلام آباد میں چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گز شتہ روزسب سے زیاد درجہ حرارت مٹھی میں تینتالیس ڈگری سینٹی گر یڈ رہا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کل بھی موسم گرم رہے گا، بارشیں‌ آئندہ ہفتے ہوں‌ گی، محکمہ موسمیات

    کل بھی موسم گرم رہے گا، بارشیں‌ آئندہ ہفتے ہوں‌ گی، محکمہ موسمیات

    اسلام آباد: ملک بھر میں آئندہ ہفتے سے مون سون کی بارشیں شروع ہوجائیں گی جبکہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختون خوا کے بعض علاقوں، کشمیر،سندھ اور مشرقی بلوچستان کے کئی علاقوں، میرپور خاص، سکھر میں بعض مقامات پر بارش متوقع ہے۔

    اسی طرح کوئٹہ، ژوب، قلات میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ مجموعی اعتبار سے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم گرم رہنے کا قوی امکان ہے۔

    دوسری جانب مختلف شہروں میں نالوں کی صفائی نہ ہونے کے سبب نالوں کے اطراف واقع آبادیوں میں بارش کا پانی داخل ہونے اور آبادیاں زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ نالوں کی صفائی کے معاملے میں چاروں صوبوں میں حالت یکساں ہے، وہاں کی بلدیاتی حکومتیں فنڈ کا رونا روتی نظر آتی ہیں۔

    کراچی میں تمام بڑے نالوں کی صفائی نہیں ہوسکی ہے، قبل ازیں ایک سروے میں انکشاف کیا گیا تھا کہ راولپنڈی میں بھی نالہ لئی کی  صفائی نہیں ہوسکی ہے اگر بارشیں ہوئیں تو قریبی آبادیاں زیر آب آجائیں گی تاہم سروے رپورٹ کے باوجود راولپنڈی انتظامیہ نے نالہ لئی کی صفائی نہیں کی۔

  • ملک بھر میں شدید گرمی، تربت میں 50، نواب شاہ میں 49 ڈگری ریکارڈ

    ملک بھر میں شدید گرمی، تربت میں 50، نواب شاہ میں 49 ڈگری ریکارڈ

    آج ملک کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت انتہائی زیادہ رہا، عوام گرمی سے بلبلا اٹھے، تربت میں 50 اور نواب شاہ میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج مختلف شہروں میں درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ بلند ہوگیا، گرمی سے عوام بلبلا اٹھے، روزے داروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں پچاس ڈگری سینٹی گریڈ اور نواب شاہ میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق تربت اور نواب شاہ آج گرم ترین شہر رہے ملک کے دیگر شہروں موہنجو دڑو، جیکب آباد، اوکاڑہ، بھکر، بہاول نگر، دادو، سبی، نوکنڈی، روہڑی اور رحیم یار خان میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر کا درجہ حرارت گرم رہے گا۔