Tag: Hot Water

  • گرم پانی پینے کے حیران کن فوائد

    گرم پانی پینے کے حیران کن فوائد

    پانی کسی بھی جاندار کے زندہ رہنے کے لیے نہایت ضروری ہے، طبی ماہرین کے مطابق دن میں کم از کم 8 گلاس پانی انسانی جسم کے لیے ضروری اور فائدہ مند ہے۔

    تاہم ہم میں سے بہت سے افراد نہیں جانتے کہ گرم پانی ان فوائد کو دگنا کرسکتا ہے، خصوصاً صبح اٹھنے کے بعد نہار منہ گرم پانی پینا اور عموماً دن کے کسی بھی حصے میں گرم پانی پینے کے بے شمار فوائد ہیں۔

    آئیں دیکھتے ہیں گرم پانی پینے کے کیا فوائد ہیں۔

    گرم پانی پینے کا سب سے پہلا فائدہ وزن میں کمی ہے، گرم پانی جسمانی میٹا بولزم کو تیز کرتا ہے جس سے وزن میں کمی ہوتی ہے۔ گرم پانی چربی والے ٹشوز کو توڑنے میں بھی مددگار ہے۔

    گرم پانی نزلہ زکام، گلے کی خراشوں اور ناک منہ کی دیگر بیماریوں میں کمی کرتا ہے۔ گرم پانی سے بلغم جمع ہونے کی شکایت بھی دور ہوتی ہے۔

    گرم پانی سے جسم میں جمع فاسد مادوں کا اخراج تیزی سے ہوتا ہے۔

    اس سے ہاضمے کا نظام بھی بہتر ہوتا ہے اور پیٹ میں مروڑ یا قبض کی شکایت دور ہوتی ہے۔

    ایک تحقیق کے مطابق گرم پانی جلد کے ٹوٹے پھوٹے خلیات کو مندمل کرتا ہے جس سے جلد چمکدار اور صاف ہوتی ہے جبکہ جھریاں پڑنے کی رفتار بھی کم ہوجاتی ہے۔ علاوہ ازیں اس سے چہرے کی ایکنی میں بھی کمی آتی ہے۔

    گرم پانی جلد کی خشکی کو ختم کرتا ہے جس سے نہ صرف جسم بلکہ سر کے بالوں کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔

    گرم پانی رگوں اور شریانوں میں جا کر ان کی صفائی کرتا ہے جس سے دوران خون تیز اور رواں ہوتا ہے، اس سے پورے انسانی جسم اور دماغ کو فائدہ ہوتا ہے۔

  • منفی 29 ڈگری سینٹی گریڈ پر کھولتا ہوا پانی برفانی بادل میں تبدیل

    منفی 29 ڈگری سینٹی گریڈ پر کھولتا ہوا پانی برفانی بادل میں تبدیل

    اگر آپ منفی 29 ڈگری سینٹی گریڈ میں کھولتا ہوا پانی فضا میں اچھالیں گے تو کیا ہوگا؟

    سائنس کی رو سے گرم کھولتا ہوا پانی ٹھنڈے پانی کی نسبت زیادہ جلدی جم جاتا ہے لہٰذا فضا میں جاتے ہی یہ جم جائے گا۔ حال ہی میں اسی سے متعلق کیے جانے والے ایک تجربے میں اس کا نہایت دلچسپ ثبوت سامنے آیا۔

    کینیڈا میں، جہاں اس وقت درجہ حرارت منفی 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص گرم کھولتا ہوا پانی فضا میں اچھال رہا ہے۔

    جیسے ہی گرم پانی فضا میں گیا، اس کے بخارات فوری طور پر برفانی بادل میں تبدیل ہوگئے جو ہوا کے ساتھ اڑتا چلا گیا۔

    یوٹیوب پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔