Tag: Hot weather forecast

  • بھارت کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال

    بھارت کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال

    بھارت کی مختلف ریاستوں میں مون سون کی طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، کئی ریاستوں میں حالات بہت خراب ہو چکے ہیں۔ ہر جانب پانی ہی پانی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، گجرات، مہاراشٹر، بہار، جھارکھنڈ سمیت کئی ریاستوں میں سیلابی صورتحال ہے۔

    رپورٹس کے مطابق جھار کھنڈ میں شدید بارش کا اثر واضح طور پر دیکھا جا رہا ہے، سیلاب نے پوری ریاست میں صورتحال خراب کردی ہے، تیز بارش کی وجہ سے گاڑیاں ڈوب چکی ہیں، جبکہ آج بھی شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر اور گجرات میں بھی کم و بیش ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے، ممبئی میں بھی یہی صورتحال ہے۔ کئی اضلاع میں سیلاب سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوچکے ہیں۔

    بھارت کی ریاست گجرات میں بارش کی وجہ سے اب تک 18 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، احمد آباد، گاندھی نگر، نوساری سمیت کئی اضلاع میں سیلاب کی وجہ سے لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

    پونے اور ناسک کی صورتحال سب سے زیادہ خراب بتائی جارہی ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے پوری ریاست میں اورنج الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بہار اور مغربی بنگال کی صورتحال بھی ابتر ہے، تمام دریا اور ندیاں بہہ رہی ہیں۔ بہار میں ندیاں گھاٹوں کو چھوڑ کر شہروں میں داخل ہوچکی ہیں، لوگ مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔

    بھارتی محکمہ موسمیات نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے کچھ ریاستوں کے لیے الرٹ جاری کردیا ہے، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور مشرقی اتر پردیش میں موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کے لئے تیار ، عوام کے لئے الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے عوم سے محتاط رہنے کا کہا ہے، جاری کردہ الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صرف ضرورت پڑنے پر ہی گھر سے باہر نکلیں۔ جبکہ بعض ریاستوں میں طوفان کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

  • کراچی میں آج بھی قیامت خیز گرمی پڑنے کا امکان

    کراچی میں آج بھی قیامت خیز گرمی پڑنے کا امکان

    کراچی : کراچی میں گرمی غضب ڈھا رہی ہے،  آج بھی قیامت خیز گرمی پڑنے کا امکان ہے، درجہ حرارت 40سے 41سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی والے گرمی سے نڈھال ہیں ، جھلسا دینے والی دھوپ نے ہر کسی کو پریشان کر دیا، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج بھی سورج آگ برسائے گا، درجہ حرارت اڑتیس سے چالیس سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے بحر ہند اور بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤسے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا، جس سے سمندری ہوائیں بھی بند ہوئیں، درجہ حرارت میں اضافےکے باعث ہیٹ اسٹروک اور ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 34ڈگری سینٹی گریڈ ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 24 فیصد ہے، نمی کے کم تناسب سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے مختلف اداروں کو خط لکھ کر موسم کی صورتحال سے مطلع کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ منگل اور بدھ کو شہر کا درجہ حرارت چالیس ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، کراچی میں گرمی کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہواوں کی رفتار میں کمی کے باعث گرمی کی یہ شدت پورے ہفتے برقرار رہے گی۔

    چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ مئی اور اکتوبر سال کے گرم ترین ماہ شمار کئے جاتے ہیں اور ہر سال کی طرح اس سال بھی اکتوبر کا مہینہ شہر قائد پر سورج پوری آب و تاب کے ساتھ گرمی برسائے گا اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

    ماہرین کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے بچاو کیلئے حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے شہری پانی کا استعمال زیادہ کریں، شہری دھوپ میں نکلنے سے گریز اور کھانے پینے میں احتیاط کریں۔


    مزید پڑھیں : کراچی میں کل پارہ 41ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان


    گرمی کی شدت بڑھتے ہی کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی بندش نے شہریوں کو بے حال کردیا ۔ گرمی سے پریشان لوگوں نے پارکوں میں ڈیرے ڈال لئے۔

    دوسری جانب کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں آئندہ تین روز تک درجہ حرارت بڑھنے کاامکان ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، لاہور ،فیصل آباد سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور میں تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔