Tag: hotals

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی : ہوٹلوں کی چیکنگ سال میں تین بار کی جائے گی، شیڈول جاری

    پنجاب فوڈ اتھارٹی : ہوٹلوں کی چیکنگ سال میں تین بار کی جائے گی، شیڈول جاری

    لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ہوٹلوں میں استعمال ہونے والی اشیاء خورد و نوش کی سال میں تین بار چیکنگ کی جائے گی، اس سلسلے میں مخصوص ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اشیائے خورد و نوش کی چیکنگ کا سالانہ شیڈول جاری کردیا، اس حوالے سے ڈائکریکٹر جنرل پی ایف اے کا کہنا ہے کہ فائیواسٹار اور تھری اسٹار ہوٹلز کی سال میں3بار چیکنگ کی جائے گی۔

    چکن، مچھلی، بیف اور مٹن پروڈکشن یونٹس کی بھی سالانہ3بار چیکنگ ہوگی، کھویا، دیسی گھی، مربہ، اچار، مصالحہ جات اور گرائنڈنگ یونٹس کو3بار چیک کیا جائے گا، ساسز، کیچپ، مائیونیزیونٹس، سوئٹس اینڈ بیکرز کو بھی سالانہ3بار چیک کیا جائے گا جبکہ آئس کریم، فروزن ڈیزرٹس، ڈیری فارمز کوالٹی کا سالانہ دو بار معائنہ کیا جائے گا۔

    ڈی جی کا مزید کہنا ہے کہ شہد، آئل، گھی، اسنیکس، نمکو پروڈکشن یونٹس کی بھی سالانہ دو بارچیکنگ ہوگی، شوگر، رائس ملز، کولڈ اسٹورز، سلاٹر ہاؤسز، پولٹری فارمز کا بھی سالانہ دو بار معائنہ ہوگا۔

    خوراک میں استعمال ہونے والے رنگ، فلیورز اور دیگراجزاء کو بھی سالانہ دو بارچیک کیا جائے گا، کاربونیٹڈ ڈرنکس، جوسز، اسکواشز، کنفکشنری آئٹمز، واٹرپلانٹس بھی دو بارچیک ہوں گے۔

    اس کے علاوہ بائیوڈیزل، فیٹ رینڈرنگ یونٹس، میپکو کا سال میں چار دفعہ معائنہ کیا جائے گا، سالانہ چیکنگ شیڈول کے علاوہ تمام فوڈ پوائنٹس کی سرپرائز چیکنگ بھی کی جائے گی، ڈی جی نے بتایا کہ چیکنگ کیلئے مخصوص واٹر، میٹ، ڈیری اور فوڈ سیفٹی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔