Tag: hotel blast

  • ویڈیو: کراچی میں دھماکے سے ہوٹل کی زمین پھٹ گئی

    ویڈیو: کراچی میں دھماکے سے ہوٹل کی زمین پھٹ گئی

    کراچی: شہر قائد میں دھماکے سے ایک ہوٹل کی زمین پھٹ گئی، واقعے میں بچے سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں واقع ایک ہوٹل میں دھماکا ہوا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ دھماکا زیر زمین ٹینک میں گیس بھر جانے سے ہوا۔

    ریسکیوذرائع کے مطابق حادثے میں ہوٹل میں بیٹھے بچے سمیت 2 افراد معمولی طور پر زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے سے ہوٹل کی زمین پھٹ گئی اور ایک دیوار بھی گر گئی۔

    واقعے کے بعد محکمہ پولیس کے اہل کار بھی موقع بھی پہنچ گئے ہیں اور دھماکے کی اصل نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

  • جہلم میں ہوٹل کس طرح ایک دہشت ناک دھماکے سے تباہ ہوا، فوٹیج سامنے آ گئی

    جہلم میں ہوٹل کس طرح ایک دہشت ناک دھماکے سے تباہ ہوا، فوٹیج سامنے آ گئی

    جہلم: پنجاب کے شہر جہلم میں ایک ہوٹل ایک لمحے میں دہشت ناک دھماکے سے تباہ ہو گیا، جس کی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ داڑھیاں کے قریب سلنڈر پھٹنے سے 2 منزلہ ہوٹل منہدم ہو گئی ہے، واقعے کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے، جسے دیکھ کر دل دہل جاتا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آن کی آن میں ہوٹل اس طرح دھماکے سے تباہ ہو گیا جیسے اسے کسی طاقت ور دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا ہو۔ اس حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، اور کئی زخمی نازک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    ہوٹل کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، اور بھاری مشینری سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے، جب کہ پچھلے 3 گھنٹوں سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔