Tag: hotel

  • منرل واٹر کمپنی اور ہوٹل پر چھاپے، گیس کی چوری پکڑی گئی

    منرل واٹر کمپنی اور ہوٹل پر چھاپے، گیس کی چوری پکڑی گئی

    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) کا گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، سوئی سدرن پولیس نے منرل واٹر کمپنی کے آر او پلانٹ اور ہوٹل پر چھاپے مار کر گیس کی چوری پکڑلی اور 2 ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن پولیس نے گیس چوری کے خلاف دو مختلف کارروائیوں میں کراچی کے علاقے ایف بی ایریا اور کیماڑی میں چھاپے مار کر گیس چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق ایف بی ایریا میں واقع منرل واٹر کمپنی کا مالک مزمل ربڑ کے پائپ کے ذریعے براہ راست 18 کے وی پاور جنریٹر اور دیگر استعمال کے لیے گیس چوری کر رہا تھا۔

    گیس چوری کے الزام میں ملزم مزمل کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔

    دوسری جانب کیماڑی کے علاقے میں مشہور ہوٹل پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے چوری کے الزام میں ملزم علی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ملزم علی ربڑ کے ٹیوب سے 650 کیوبک فٹ فی گھنٹہ گیس چوری کر رہا تھا، ۔گیس چوری کے الزام میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

  • اس ہوٹل میں آپ کو ڈائنو سارز کھانا پیش کریں گے

    اس ہوٹل میں آپ کو ڈائنو سارز کھانا پیش کریں گے

    کیا آپ نے کبھی تصور کیا ہے کہ آپ اپنے خاندان یا دوستوں کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارنے کے لیے کسی ہوٹل میں کھانا کھانے جائیں اور وہاں آپ کا استقبال کوئی اور نہیں بلکہ خوفناک ڈائنو سارز کریں؟

    یقیناً یہ ایک دل دہلا دینے والی صورتحال ہوگی لیکن جاپان میں یہ تصور حقیقت بن چکا ہے۔ ایک ہوٹل میں رکھے گئے ڈائنو سار یہاں آنے والوں کو ڈراتے نہیں بلکہ ان کی خدمت کرتے ہیں۔

    hotel-2

    دراصل یہ جاپان میں اپنی نوعیت کا دوسرا منفرد ہوٹل ہے جہاں ملازمین انسان نہیں بلکہ روبوٹ ہیں، اور جس ریستوران کی ہم بات کر رہے ہیں وہاں روبوٹس کو ڈائنو سارز کی شکل میں رکھا گیا ہے جو یہاں آنے والے گاہکوں کے لیے خدمات سر انجام دیتے ہیں۔

    hotel-4

    حیرت انگیز ہوٹل کے نام سے یہ ہوٹل اپنے مکمل روبوٹک عملے کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنی جگہ بنا چکا ہے۔ روبوٹس کے ساتھ ساتھ یہاں 140 انسانوں پر مشتمل عملہ بھی موجود ہے جو مہمانوں سے زیادہ ان روبوٹس کی دیکھ بھال کرتے ہیں کہ آیا وہ درست کام کر رہے ہیں یا نہیں۔

    ہوٹل میں ہر کمرے کے لیے ایک علیحدہ ڈائنو سار روبوٹ ہے جو کمرے میں رہائش رکھنے والے افراد کی تمام ضروریات پوری کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کا پہلا روبوٹک بیرا

    علاوہ ازیں ہوٹل کے استقبالیہ پر بھی روبوٹک ڈائنو سار کو تعینات کیا گیا ہے، جسے دیکھ کر آنے والے پہلے تو دہل جاتے ہیں، اس کے بعد جب انہیں حقیقت کا علم ہوتا ہے تو وہ بہت خوش ہوتے ہیں۔

    hotel-3

    اور ہاں، اگر یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ وہاں جانے کا ارادہ کر رہے ہیں تو آپ کو بتاتے چلیں کہ اس ہوٹل میں ایک رات گزارنے کی قیمت صرف 122 ڈالرز یعنی پاکستانی 12 ہزار سے کچھ ہی زیادہ روپے ہیں۔

  • تحریک انصاف ورکرز کنونشن، کارکنان کی عارف علوی کے خلاف نعرے بازی

    تحریک انصاف ورکرز کنونشن، کارکنان کی عارف علوی کے خلاف نعرے بازی

    کراچی: تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں عارف علوی کے اسٹیج پر آتے ہی کپتان کے کارکنان کی شدید نعرے بازی کے بعد تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی ہوٹل میں تحریک انصاف کی جانب سے ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے سنیئر رہنماء جہانگیر ترین اور عارف علوی سمیت مقامی اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں بدنظمی کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی عارف علوی کو اسٹیج پر تقریر کے لیے مدعو کیا گیا تو تحریک انصاف کارکنان کے ایک گروپ نے رہنماء پی ٹی آئی کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

    اس دوران عارف علوی کی حمایت میں تحریک انصاف کا ایگ گروپ کھڑا ہوا اور اُس نے جواباً حق میں نعرے بازی کی جس کے بعد دونوں گروپس میں تصادم کی صورتحال پیدا ہوگئی، بدنظمی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے رہنماؤں سے کارکنان سے پر امن رہنے کی اپیل کی مگر کارکنان کی جانب سے وہ اپیل نظر انداز کردی گئی۔

    اس موقع پر جہانگیر ترین نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’تحریک انصاف کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے ، پی ٹی آئی کے پرانے کارکنان پارٹی کا اہم اثاثہ ہیں اور انہیں قیادت کی جانب سے کبھی نظر انداز نہیں کیا گیا‘‘۔

    جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ ’’تمام کارکنان کو پارٹی قیادت کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ملک میں تبدیلی عمران خان ہی لاسکتے ہیں اور انہیں مضبوط کرنے کے لیے ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا‘‘۔

    اس موقع پر عارف علوی نے کارکنان کو یقین دہانی کروائی کہ ’’تنظیم نو سمیت کارکنان کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے‘‘، تاہم عارف علوی کی یقین دہانی کے باوجود کارکنان نعرے لگاتے رہے اور انہیں تقریر کرنے سے روک دیا۔

  • میاں منشا کی بدعنوانی منظرعام پر، ایف بی آرنےنوٹس جاری کردیا

    میاں منشا کی بدعنوانی منظرعام پر، ایف بی آرنےنوٹس جاری کردیا

    اسلام آباد : ایم سی بی کے مالک میاں منشاکی ایک اوربدعنوانی منظرعام پر آگئی، ایف بی آرنےنوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ہوٹل کی خریداری سے متعلق معلومات چھپانے پر مسلم کمرشل بینک کے مالک میاں منشا کیخلاف نوٹس جاری کردیا۔

    نوٹس میں کہاگیاہےکہ ایف بی آرکوملنےوالی مستند معلومات کےمطابق میاں منشا نےلندن میں فائیواسٹارہوٹل خریدا۔

    سینٹ جیمزنامی ہوٹل نو ارب روپے میں خریدا گیا تاہم میاں منشا اور ان کے اہلخانہ میں سےکسی بھی فرد نےٹیکس گوشواروں میں ہوٹل کی خریداری ظاہر نہیں کی۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری نوٹس میں کہاگیا ہےکہ بظاہر ہوٹل کی خریداری بغیر ٹیکس آمدن سے کی گئی ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق لندن میں ہوٹل خریدنے کیلئے رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجی گئی ہے جس کیلئے پاکستان سے پیسہ سنگاپور اور پھر لندن شفٹ ہواہے۔

    ہوٹل کی خریداری سے متعلق بھیجے گئے سوالنامے کا جواب جمع کرادیا گیا ہے لیکن ایف بی آر میاں منشاءکے جوابوں سے مطمئن نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ میاں منشا پہلے ہی ایم سی بی کی نجکاری کیس میں نیب کی زد میں ہیں۔ گذشتہ روز ہی نیب نےانہیں ان کےگیارہ ڈائریکٹرز سمیت بیان ریکارڈکرانےکیلیےطلب کیاتھا۔

  • تیونس میں ہوٹل پر حملہ، ستائیس افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

    تیونس میں ہوٹل پر حملہ، ستائیس افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

    سوسہ : تیونس میں ہوٹل پر حملہ کے نتیجے میں ستائیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی  سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے تیونس کے شہر سوسہ میں ایک ہوٹل کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں ستائیس افراد جاں بحق ہوگئے۔

    حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی اور ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا ۔ پولیس اور دہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کےتبادلے میں ایک حملہ آور مارا گیا۔

    اس سے پہلے بھی دہشت گردوں نے تیونس میں ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا تھا جس میں کئی غیر ملکی سیاح مارےگئےتھے۔