Tag: hotline

  • سپریم کورٹ کا بڑا قدم، اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم، شہری شکایات کیسے درج کریں؟

    سپریم کورٹ کا بڑا قدم، اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم، شہری شکایات کیسے درج کریں؟

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کر دی ہے، جس کا مقصد عدالتی احتساب اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

    سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کی ہے، جس پر کوئی بھی شہری شکایت درج کرا سکتا ہے، شکایت کنندہ کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ درج ہونے والی شکایات کی نگرانی غیر جانب دار افسران کریں گے، اور تمام شکایات براہ راست چیف جسٹس کو پیش کی جائیں گی، اس سلسلے میں چیف جسٹس آف پاکستان نے عدالتی پالیسی پر ایک اہم بیان بھی جاری کیا ہے۔


    چیف جسٹس نے عوام سے کہا میں رشوت اور سفارش کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں، کوئی بھی شخص مقدمہ مقرر کرانے کے لیے رشوت طلب کرے تو آگاہ کریں، رشوت کی شکایت پر فوری عمل اور شکایت کرنے والے کا نام صیغہ راز رکھا جائے گا، رشوت کی شکایت واٹس ایپ 444244-0326 پر کی جا سکتی ہے۔


    چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہمیں عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے، عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اور فیصلے صرف قانون کے مطابق ہوں گے، زیر التوا مقدمات جلد نمٹانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا عوام کو فوری اور شفاف انصاف فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، بدعنوانی، اقربا پروری اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔


    سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلوں میں شفافیت اور غیر جانب داری کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا، اور ہر شکایت کو مکمل طور پر ٹریک کیا جائے گا، سادہ مقدمات 30 دن اور پیچیدہ مقدمات 60 دن میں حل ہوں گے، جب کہ شکایت کنندگان کو اپنے کیس کی پیش رفت سے مسلسل آگاہ رکھا جائے گا۔


    اعلامیہ کے مطابق اینٹی کرپشن ہاٹ لائن سے عدالتی ادارے میں اصلاحات ممکن ہوں گی، یہ اقدام عدلیہ پر عوامی اعتماد کو مزید مضبوط کرے گا، عدلیہ میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے عوام تعاون کریں۔


    ہاٹ لائن پر فون، آن لائن پورٹل، ای میل، ٹیکسٹ میسج سے شکایات درج ہو سکتی ہیں، شکایات درج کرنے کے لیے اردو اور انگریزی میں سہولت دستیاب ہے، یہ ہاٹ لائن 24 گھنٹے کام کرے گی اور کسی بھی وقت شکایت درج کرائی جا سکے گی۔


    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ چیف جسٹس بد عنوانی سے پاک ماحول اور احتساب اور انصاف کے اصولوں کی پاس داری کے لیے پر عزم ہیں، سپریم کورٹ میں 7633 فوجداری اور 11792 سول مقدمات زیر التوا ہیں، چیف جسٹس نے کہا مقدمات کی جلد سماعت کے لیے مؤثر نظام لا رہے ہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا ماتحت عدلیہ کو بھی تیزی سے مقدمات نمٹانے کی ہدایت کی ہے، سول مقدمات کا 30 دن اور فوجداری کیسز کا فیصلہ 60 دن میں ہونا چاہیے، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے، وکلا اور سائلین بھی مقدمات میں تاخیر کے ذمہ دار ہیں، تاہم عدالتی اصلاحات کے بغیر تیز انصاف ممکن نہیں ہے۔

  • پاک بھارت ڈی جی ایم او  کا رابطہ، پاکستان کا ایل او سی پرشہری آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج

    پاک بھارت ڈی جی ایم او کا رابطہ، پاکستان کا ایل او سی پرشہری آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج

    لاہور : پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، جس میں پاکستانی ڈی جی ایم او نے ایل او سی پرشہری آبادی کو نشانہ بنانےپرشدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی جاری ہے ، پاک بھارت عسکری حکام کے درمیان خصوصی ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، جس میں  ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ اٹھایا گیا جبکہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

    پاکستان کی جانب سے ایل او سی پرشہری آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج کیا گیا۔

    پاکستانی ڈی جی ایم او میجرجنرل ساحرشمشاد مرزا نے بھارتی ہم منصب پر واضح کیا کہ بھارتی فوج شہریوں بالخصوص بچوں کونشانہ بنارہی ہے، جو دو ہزار تین معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت کراچی جیل سے اڑسٹھ بھارتی ماہی گیررہاکردیئےجنہیں ایدھی فاؤنڈیشن کےتعاون سے لاہور پہنچایاگیا۔ ماہی گیروں کوواہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔


    مزید پڑھیں : کراچی:لانڈھی جیل سے68بھارتی ماہی گیررہا


    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی ماہی گیروں کوجذبہ خیرسگالی اور انسانی بنیاد پررہا کیا گیا، بھارتی ماہی گیرپاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہوئےتھے

    ترجمان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کوکسی قسم کی سیاست کی نذرنہیں ہونا چاہئے۔

    واضح رہے کہ بھارتی فوج کا جنگی جنون عروج پر ہے اور اپنے داخلی و سیاسی کشیدگی اور کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے  ہیں اور شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے ۔

    بھارتی اشتعال انگیزی میں اب  30 سے زائد افراد شہید جبکہ 176 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈی جی ایم او کی سطح پر پاک افغانستان رابطے کیلئے ہاٹ لائن کا قیام

    ڈی جی ایم او کی سطح پر پاک افغانستان رابطے کیلئے ہاٹ لائن کا قیام

    راولپنڈی : پاکستان اورافغانستان کےڈی جی ایم اوزکےدرمیان ہاٹ لائن پرپہلارابطہ ہوگیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردی سے کب، کیسے، کہاں اور کس طرح نمٹنا ہے پاک افغان ڈی جی ایم اوز طے کریں گے، جس کیلئے ہاٹ لائن قائم کردی گئی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہاٹ لائن کےقیام کےبعددونوں ممالک کےڈی جی ایم اوزکاپہلا رابطہ بھی ہوگیا ہے، جس میں دونوں ممالک کے فوجی معاملات اور بارڈر کوآرڈینیشن پر بھی بات چیت کی گئی اور پاک افغان کورکمانڈر کی ملاقات جلد ہی ہوگی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہاٹ لائن کےقیام کافیصلہ آرمی چیف کے حالیہ دورہ کابل میں کیاگیاتھا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کےدورےمیں فوجی معاملات اوربارڈرکوآرڈینیشن پرتبادلہ خیال ہواتھا۔