Tag: hottest

  • 2015 سے 2024 تک دنیا کی تاریخ کی گرم ترین دہائی قرار

    2015 سے 2024 تک دنیا کی تاریخ کی گرم ترین دہائی قرار

    ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) نے سال 2024 گرم ترین سال ریکارڈ کیے جانے کی تصدیق کر دی۔

    ڈبلیو ایم او کی رپورٹ کے مطابق 2024 تاریخ کا گرم ترین سال رہا، 2015 تا 2024 تاریخ کے 10 گرم ترین سال ریکارڈ کیے گئے، 6 بین الاقوامی ڈیٹا کی بنیاد پر پچھلے 10 سال میں غیر معمولی ریکارڈ توڑ درجہ حرارت سامنے آئے۔

    پہلا کیلنڈر سال 1850 سے 1900 کےعالمی اوسط سے 1.5 ڈگری زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے جبکہ 2024 میں زمین اور سمندر کی سطح کا غیر معمولی درجہ حرارت اور سمندری گرمی دیکھی گئی، گلوبل وارمنگ سے تقریباً 90 فیصد اضافی گرمی سمندر میں جمع ہوتی ہے۔

    تحقیق میں 7 ممالک اور 31 اداروں کے 54 سائنسدانوں کی ٹیم شامل تھی۔

  • کویتی شہرمطربہ دنیا کا گرم ترین شہر قرار

    کویتی شہرمطربہ دنیا کا گرم ترین شہر قرار

    بصرہ /ریاض/کویت : کویت کے غیر آباد  شہر مطربہ دنیا کا گرم ترین شہر قرار دے دیا گیا، عراقی شہر بصرہ دنیا کا دوسرا گرم ترین شہر ،درجہ حرارت 49.6 سینٹی گریڈ ریکارڈ،سعودی عرب میں بھی گرمی نے ریکارڈ توڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں تاہم کویت کے شہر مطربہ کو دنیا کا گرم ترین شہر قرار دیا گیا ہے جہاں درجہ حرارت 50.1 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، تین سال قبل مطربہ شہر میں درجہ حرارت 54 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عراقی شہر بصرہ دنیا کا دوسرا گرم ترین شہر ہے جہاں درجہ حرارت 49.6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مطربہ، بصرہ اور گرد و نواح میں درجہ حرارت مزید بڑھے گا، عراقی ریڈیو ’صوت العراق‘ کے مطابق کویتی شہر مطربہ ابھی غیر آباد ہے۔

    ماہرین کے مطابق ریاست راجستھان کے شورو شہر میں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور ہماچل پردیش میں درجہ حرارت 44.9 سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ہماچل پردیش جو معتدل آب و ہوا کے لیے مشہور ہے وہاں بھی درجہ حرارت بڑھا ہے، پاکستان میں بھی لاہور، فیصل آباد اور کراچی سمیت کئی دیگر شہروں میں بھی پارہ اوپر گیا ہے، بعض علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سنیٹی گریڈ سے بھی زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ادھر سعودی ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے بتایا ہے کہ شدید گرمی کے باعث سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں سانپ اور بچھو بلوں سے باہر آنے لگے ہیں، عسیر ریجن میں مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو سانپ اور بچھوؤں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔