Tag: hounor killing

  • غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

    غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

    فیصل آباد : بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا جبکہ لاش کو تلاش کرنے کا عمل جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے یوسف آباد میں بھائی ظہیر عباس نے غیرت کے نام پر تین روز قبل اپنی 15 سالا بہن رابعہ کو قتل کردیا اور لاش کو بوری میں بند کرکے نہر میں پھینک دیا۔

    پولیس کے مطابق دوران ملزم ظہیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزم نے دوران تفتیش قبول کیا ہے کہ اس نے اپنی بہن کو قتل کیا، پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر بھی اہل خانہ کی مدعیت میں درج کرلی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے لاش کو تلاش کرنے کا عمل جاری ہے۔


    مزید پڑھیں : گوجرانوالہ: غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو زہر دیدیا


    یاد رہے چند روز قبل غیرت کے نام پر بھائی نے سسرالیوں کیساتھ ملکر بہن کو زہر دیدیا ، لڑکی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، لڑکی کی پانچ روز قبل شادی ہوئی تھی۔

    ثمینہ بی بی کے بھائی سجاول نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس کو اپنی بہن کے کردار پر شک تھا، جس وجہ سے اس نے اپنی بہن کو زہریلی گولیاں کھلادیں۔

    اد رہے ملک بھر میں غیرت کے نام پر عورتوں کو قتل کیا جاتا ہے، گزشتہ برس کراچی کے علاقے سائٹ میں ایک بھائی نے صرف شک کی بنیاد پر بہن کو چھریوں کے وار سے قتل کرکے اُس کی لاش کو گلی میں رکھ کر ویڈیو بنوائی تھی۔

  • گوجرانوالہ: غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو زہر دیدیا

    گوجرانوالہ: غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو زہر دیدیا

    گوجرانوالہ: غیرت کے نام پر بھائی نے سسرالیوں کیساتھ ملکر بہن کو زہر دیدیا ، لڑکی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،لڑکی کی پانچ روز قبل شادی ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ فتومنڈ میں غیرت کے نام پر بھائی نے سسرالیوں کے ساتھ مل کر بہن کو زیلی گولیاں کھلادیں، جس سے ثمینہ بی بی کی حالت تشویشناک ہوگئی، لڑکی کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے طبی امداددی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق ثمینہ بی بی کی پانچ روز قبل ثاقب سے شادی ہوئی تھی لیکن اس کے بھائی کو اس پر شک تھا، جس کی رنجش پر ثمینہ کے بھائی سجاول نے اپنی بہن کو زہر دے دیا۔


    مزید پڑھیں : گوجرانوالہ:باپ نےغیرت کےنام پر بیٹی کوموت کےگھاٹ اتار دیا


    پولیس نے ملزم سجاول کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ثمینہ بی بی کے بھائی سجاول نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس کو اپنی بہن کے کردار پر شک تھا، جس وجہ سے اس نے اپنی بہن کو زہریلی گولیاں کھلادیں۔