Tag: House Fire

  • فیصل آباد : گھر میں  لگنے والی آگ نے 3 کمسن بچوں کو جلا ڈالا

    فیصل آباد : گھر میں لگنے والی آگ نے 3 کمسن بچوں کو جلا ڈالا

    پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایک گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے عامر ٹاؤن کے ایک گھر میں آگ لگنے سے3کمسن بہن بھائی بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے2افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق بچوں میں 6ماہ کی عنبر،6 سالہ ایمان اور 8سالہ ارسلان شامل ہے۔

    جاں بحق بچوں کا باپ جعفر اور 3سالہ بہن نورفاطمہ شدید زخمی ہوگئے، زمیندار سلیم کے مطابق جعفر اپنی بیوی اور4بچوں کے ساتھ ایک کمرے کے مکان میں مقیم تھا، جعفر کام پرجاتے وقت کمرے کو تالا لگا کر جاتا تھا۔

    زمیندار سلیم نے بتایا کہ جعفر کی بیوی اور بچے اسی کمرے ہی میں بند رہتے تھے، اس نے اندیشہ ظاہر کیا کہ شاید کمرے میں بچوں کے ماچس جلانے سے آگ لگی ہوگی۔

    علاوہ ازیں عامر ٹاؤن میں آتشزدگی سے3 بچوں کی موت کے معاملہ پر آر پی او فیصل آباد ڈاکٹرعابد خان نے آتشزدگی کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔

    ان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے، مذکورہ کمیٹی میں ایس پی مدینہ ڈویژن، اےایس پی پیپلز کالونی سرکل، ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن شامل ہیں

     

  • شادی والے روز گھر میں آتشزدگی، 19 سالہ دلہن ہلاک

    شادی والے روز گھر میں آتشزدگی، 19 سالہ دلہن ہلاک

    امریکا میں ایک گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں 19 سالہ نوجوان دوشیزہ چل بسی، جاں بحق لڑکی اسی روز شادی کے بندھن میں بندھنے والی تھی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ریاست وسکونسن کے شہر ریڈز برگ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ دلہن شادی والے دن ہی گھر میں آگ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔

    رات 4 بجے دلہن پیج رڈی کے گھر میں آگ لگی تو وہ اس وقت سو رہی تھی، آگ لگنے سے اس کے کمرے میں دھواں بھر گیا جس سے اسے سانس لینے میں مشکل ہوئی۔

    بعد ازاں اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ پیج کو دھوئیں کے باعث برین ہیمریج ہوا ہے، ایک دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دلہن انتقال کر گئی۔

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ آتشزدگی کے وقت گھر میں دیگر 3 لوگ بھی موجود تھے جو محفوظ رہے، پولیس نے واقعے پر کسی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کیا ہے۔

    گھر میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

  • کراچی : گھر میں خوفناک آتشزدگی، 3 بچے جھلس کر جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں کے ایک گھر کے اندر آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے، مرنے والے بچوں کی مسخ لاشیں نکال لی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قصبہ میانوالی کالونی کے ایک گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 3کمسن بچے جھلس کر جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تاہم زیادہ دیر ہونے کے باعث گھر میں موجود بچوں کو نہ بچایا جاسکا، آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔

    اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں بچوں کی جھلسی ہوئی لاشیں نکال لی گئیں جنہیں قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں5سالہ عظمیٰ، 6سالہ اقصیٰ اور 7سالہ محمد شامل ہیں، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث گھر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔

    اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گھر کے پاس نشے کے عادی افراد اکثر آگ جلاتے تھے، رات کے اوقات میں منشیات فروشوں کارندے بھی علاقے میں موجود ہوتے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر نشےکے عادی افراد کی لگائی گئی آگ گھر تک پھیلی، کچھ بچے آگ لگتے ہی گھر سے باہر نکل آئے اور 3بچے اندر ہی سوتے رہ گئے۔

     

     

  • لندن: گھر میں خوفناک آتشزدگی، 4 بچے جھلس کر جاں بحق

    لندن: گھر میں خوفناک آتشزدگی، 4 بچے جھلس کر جاں بحق

    جنوبی لندن میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں گھر میں آتشزدگی کے باعث چار بچے جاں بحق ہوگئے ہیں

    لندن فائرکمشنر کے مطابق افسوسناک واقعہ جنوبی لندن کے رہائش علاقے سٹن میں پیش آیا، شام سات بجے ہمیں اطلاع فراہم کی گئی کہ سٹن کے علاقے میں ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی ہے، اطلاع ملتے ہی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی۔

    لندن فائر بریگیڈ کے مطابق آگ کی شدت تیز تھی، تاہم امدادی ٹیمیں جان پر کھیلتے ہوئے متاثرہ گھر میں داخل ہوئے اور چار کمسن بچوں کو شدید زخمی حالت میں نکالا اور موقع پر طبی امداد دی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئے۔

    یہ بھی پڑھیں: ‘ہانگ کانگ کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی

    برطانو ی میڈیا کے مطابق آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کو بجھانےکیلئے آٹھ فائر انجن اور ساٹھ فائر فائٹر نےحصہ لیا، پولیس کا کہنا ہےکہ آگ لگنےکی وجوہات کی تحقیقات کررہے ہیں۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق چاروں بچے آپس میں رشتہ دار تھے تاہم ان کا تعلق کہاں سے تھا؟ یہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

    لندن پولیس نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلخراش واقعے پر متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

  • مظفر گڑھ میں گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق

    مظفر گڑھ میں گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں شیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے جہانیاں میں گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر نے اموات کی تصدیق کردی۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق افراد میں 4 بچے، 2 خواتین اور 1 مرد شامل ہے۔ مرنے والوں میں 65 سالہ محمد نواز، 35 سالہ خورشید مائی، 19 سالہ فوزیہ مائی، 10، 12، اور ڈھائی سال کے بچے جبکہ 2 ماہ کا شیر خوار بچہ شامل ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

    دوسری جانب خاندان کے واحد بچ جانے والے شخص کالا خآن نے اسے انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کی تھی، پسند کی شادی پر میرے سسرالی رشتہ دار خوش نہیں تھے

    کالا خان نے الزام عائد کیا ہے کہ میرے خاندان کو جلا کر قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق مرنے والوں میں کالا خان کی بیوی اور شیر خوار بچی بھی شامل ہے، خاندان کو جلائے جانے کے الزام کی بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

  • کراچی : گھر میں آتشزدگی سے 5 افراد موقع پر جاں بحق

    کراچی : گھر میں آتشزدگی سے 5 افراد موقع پر جاں بحق

    کراچی : گھر میں ہونے والی آتشزدگی سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے آگ بجھانے کے دوران ایک فائر فائٹربھی دم گھٹنےسے بےہوش ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآباد میں ایک گھرمیں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے اندوہناک واقعے میں 5افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہیں پولیس اہلکار اور فائر برگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کام کا آغاز کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں82سالہ پروفیسر ڈاکٹرفرحت مرزا،60سالہ سلطان مرزا،78سالہ صبیحہ مرزا،72سالہ شائستہ مرزا اور45سالہ اکبر شامل ہیں۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ اموات گھر میں دھواں بھرنے سے دم گھٹنے کےباعث ہوئیں، آگ شارٹ سرکٹ کےباعث لگی۔

    ریسکیوحکام نے بتایا ہے کہ دوران آپریشن1فائرفائٹر بھی دم گھٹنے سے بےہوش ہوگیا جسے طبی امداد کی فراہمی کیلئے فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا۔

  • کینیڈا : گھر میں خوفناک آتشزدگی : پاکستانی خاندان کے7 افراد جھلس کر ہلاک

    کینیڈا : گھر میں خوفناک آتشزدگی : پاکستانی خاندان کے7 افراد جھلس کر ہلاک

    کیلگری : کینیڈا میں گھر میں آتشزدگی کے باعث پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ کیلگری شہر کے نواح میں پیش آیا۔

    کینیڈین میڈیا کے مطابق صبح سویرے گھر میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو نہ پایا جا سکا، جس کے باعث پاکستانی نژاد فیملی کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص اور 4 بچے محفوظ رہے۔

    آٓتشزدگی کا واقعہ جمعے کی صبح پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں امجد کمال، بیگم رافعہ رشید اور 5 بچے شامل ہیں۔ جن کا تعلق کراچی سے ہے۔

    مقامی پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ کسی مجرمانہ فعل کا نتیجہ نہیں ہے۔

  • گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق

    گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق

    گجرات: صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

    تفصیلات کے مطابق دلدوز حادثہ گجرات کے علاقے کوٹلہ میں پیش آیا، ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آگ اتنی شدید اور اچانک تھی کہ اہلخانہ کو بچاؤ کا موقع نہ مل سکا۔ اہل علاقہ نے گھر سے دھواں اٹھتے دیکھا تو مرکزی دروازہ توڑ کر گھر والوں کی مدد کرنے کی کوشش کی۔

    حادثے میں 3 خواتین اور 3 مرد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں اہلخانہ کے حوالے کردی جائیں گی۔

    جاں بحق ہونے والوں میں ماں نسیم بی بی، بیٹا کاشف اور فیصل اور 3 بیٹیاں طیب، ضوبیہ اور مدیحہ شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی چلتی گاڑی میں آتشزدگی کے واقعے میں 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

    مذکورہ واقعہ کراچی میں دو منٹ چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی اور رکشے میں ٹکر کے بعد آگ لگی، حادثے میں گاڑی میں سوار میاں بیوی 4 بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

  • نیویارک : بروکلین کے مکان میں آتشزدگی ، 7 بچےجل کر ہلاک

    نیویارک : بروکلین کے مکان میں آتشزدگی ، 7 بچےجل کر ہلاک

    نیو یارک: بروکلین کے علاقے میں واقع ایک گھر میں رات گئے لگنے والی آگ نے سات بچوں کی جان لے لی، آگ بجھانے کے کام میں سو سے زائد فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔

    بروکلین میں واقع مکان میں لگنے والی آگ اتنی خوفناک تھی کہ ماں اپنے بچوں کو گھر سےنکال نہ پائی، اسکی بڑی بیٹی نےاپنی جان خود ہی بچائی،اس دوران ماں بیٹی بری طرح جھلس گئیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا گیا ۔

     آتشزدگی سے جل کر مرنے والے بچوں کی عمریں پانچ سے پندرہ سال کے درمیان ہیں،فائر فائٹرز باورچی خانے سے شروع ہونے والی آگ بجھاتے ہوئے گھر کے پچھلے میں دوسری منزل پر بنے کمروں تک پہنچے تو تمام بچے جل کر ہلاک ہو چکے تھے۔