Tag: house rent

  • ابو ظہبی: مکان مالکان نے کرایوں میں کمی کردی

    ابو ظہبی: مکان مالکان نے کرایوں میں کمی کردی

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کے شہریوں نے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مکانوں اور دکانوں کے کرایے کم کر دیے ہیں۔

    ابو ظہبی میں کرایہ داروں کا کہنا ہے کہ مکانوں اور دکانوں کے متعدد مالکان نے کرایے کم کر کے بڑی سہولت دی ہے، متعدد مالکان نے کرایے کے سالانہ معاہدوں کو ماہانہ معاہدوں میں تبدیل کر دیا جبکہ کرایے کی رقم قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت بھی فراہم کردی۔

    ریئل اسٹیٹ ایجنسیوں کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ بعض انسانیت نواز مالکان نے لچکدار رویے کا مظاہرہ کیا ہے البتہ کئی مالکان ایسے بھی ہیں جو کرایوں میں کمی یا ادائیگی میں سہولت کے حوالے سے کرایہ داروں کی درخواستیں مسترد کر چکے ہیں۔

    مکانوں اور دکانوں کے مالکان نے اپنا مؤقف یہ کہہ کر پیش کیا ہے کہ یہ درست ہے کہ کرایہ داروں نے کرایوں میں کمی اور ادائیگی میں سہولت کی درخواست کی تھی، ہماری مشکل یہ ہے کہ ہماری بہت ساری مالیاتی ذمہ داریاں ہیں جنہیں پورا کرنا ہے۔ اس وجہ سے کرایے کم نہیں کیے جا سکتے۔

    ریئل اسٹیٹ ایجنسی کے چیئرمین عبد الرحمٰن الشیبانی نے بتایا کہ کئی مالکان نے کرونا وبا کے پیش نظر کرایہ داروں کو مختلف قسم کی سہولتیں فراہم کی ہیں، انہیں احساس ہے کہ کئی کمپنیاں بند ہوگئیں، بہت سارے ملازمین کی تنخواہیں کم ہوگئیں اور دسیوں ایسے ہیں جنہیں تنخواہ نہیں ملی۔

    ان کے مطابق متعدد مالکان نے کرایہ داروں کو قسطوں میں کرایہ ادا کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ کئی مالکان نے 5 فیصد سے زیادہ کرایے کم کردیے جبکہ بعض نے 10 فیصد تک کرایے کم کیے ہیں۔

  • مثبت اثرات نمایاں ، مکانات کے کرائے کم ہونے لگے

    مثبت اثرات نمایاں ، مکانات کے کرائے کم ہونے لگے

    ریاض : سعودی عرب میں مکانات کے  کرایے کم ہونے لگے ، سال رواں کے دوران مکانات کے کرائے 15 تا 20 فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے جبکہ 2020 میں مکانات کے کرائے مزید کم ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت آباد کاری کی جانب سے مقامی شہریوں کو مفت مکانات فراہم کرنے کی مہم کے ابتدائی اثرات نمایاں ہونے لگے اور اضافی مکانات کی تعمیر کے باعث کرائے کم ہورہے ہیں۔

    وزارت آباد کاری نے کرایوں کو منظم کرنے کے لیے ’ایجار‘ کے عنوان سے نئی ایپلی کیشن متعارف کرادی ہے۔

    الاعمار ہولڈنگ کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل راشد التمیمی کا کہنا ہے کہ ہر طرح کے مکانات کی طلب میں واضح کمی ریکارڈ کی جارہی ہے مکانات ہی نہیں دکانوں کے کرائے بھی متاثر ہورہے ہیں،

    راشد التمیمی نے مزید کہا کہ مکانات میں کرایوں میں کمی کا وزارت آباد کاری کی مکان پالیسی ہے، جس کے تحت زیادہ سے زیادہ شہریوں کو مکانات کا مالک بنایا جارہا ہے اور سعودی عرب کی تاریخ میں اتنے بڑے پیمانے پر مکانات کے مالک کبھی نہیں بنائے گئے۔

    غیر منقولہ جایئدادوں کا کاروبار کرنے والوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں سال کے دوران مکانات کے کرائے 15 تا 20 فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے۔

    خیال رہے تارکین وطن کا کثیر تعداد میں سعودی عرب میں مقیم ہے، غیر ملکیوں نے مکانات کرائے پر لیے ہوئے، ان حالات میں مکانات کی تعداد بڑھ جانے اور طلب گھٹ جانے کی وجہ سے کرائے کم ہوتے چلے جارہے ہیں۔

  • تین ماہ سے مکان کا کرایہ نہ دینے پر94 سالہ خاتون گرفتار

    تین ماہ سے مکان کا کرایہ نہ دینے پر94 سالہ خاتون گرفتار

    فلوریڈا : پولیس نے تین ماہ کا کرایہ نہ دینے کے جرم میں 94 سالہ ضعیف خاتون کو ان کی سالگرہ کے دن ہتھکڑیاں لگادیں۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست فلوریڈا کی پولیس نے چورانوے سالہ خاتون کو تین ماہ کا کرایہ نہ دینے کے جرم میں حوالات کی سیر کرا دی۔

    چورانوے سالہ ضعیف خاتون جونیٹا نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ عین سالگرہ کے دن وہ مقامی پولیس اسٹیشن میں ہتکھڑی لگائے اپنی ضمانت کے لیے کسی کا انتظار کریں گی۔

    تین ماہ سے کرایہ نہ دینے کے جرم میں پولیس نے جونیٹا کی عمر کا خیال کیے بغیر ہی حوالات میں بند کردیا۔

    مالک مکان نے پولیس کو بتایا تھا کہ اکتوبر سے مجھے مکان کا کرایہ نہیں ملا کیونکہ بزرگ خاتون نے مجھے کہا تھا کہ وہ اب بس چند دنوں کی مہمان ہیں۔

    پولیس نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے عمر کا لحاظ نہیں کیا اور ضعیف خاتون کو حراست میں لے کر ہتھکڑیاں لگا دیں۔

    دریں اثناء فلوریڈا پولیس مقامی این جی او کے ساتھ مل کر چورانوے سالہ خاتون کو کسی نئے گھر میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔