Tag: house robbery

  • گھریلو ملازمین نے برطانیہ سے آئے شہری کے گھر کا صفایا کر دیا

    گھریلو ملازمین نے برطانیہ سے آئے شہری کے گھر کا صفایا کر دیا

    لاہور : برطانیہ سے آئے شہری کے گھر سے گھریلو ملازمین سوا 3کروڑ روپے لے اڑے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں تھانہ ڈیفنس اے کی حدود میں برطانیہ سے آئے شہری کے گھر میں سوا 3 کروڑ روپے کی چوری کی واردات ہوئی۔

    پولیس نے بتایا کہ چوری کی واردات شہری ڈاکٹر فیصل کے گھر پر گھریلوملازمین نے کی، جس میں چور شہری کے گھر سے ڈھائی کروڑ کے زیورات اور 2ہزار پاؤنڈز بھی لے گئے۔

    پولیس نے درخواست کے بعد شہری کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    مقدمے میں 3گھریلو ملازمین کو نامزدکیاگیا ہے تاہم پولیس نے ایک نامزد ملزم کو گرفتار بھی کر لیا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں دوسری بڑی وارداتیں ہوئیں تھیں، جس میں ملزمان 5 کروڑ روپے لے کر فرار ہوگئے تھے۔

    ایک گھر میں ڈھائی کروڑ روپے کی چوری ہوئی تھی ، جہاں گھریلو ملازمہ ساتھیوں کےہمراہ غیرملکی کرنسی ، سونا،لاکھوں روپے چوری کرکے فرار ہوئی۔

    دوسری بڑی واردات میں بھی ایک گھر سے ڈھائی کروڑ روپے کی ڈکیتی ہوئی ، جہاں 2 ڈاکوؤں نے گھرسے غیر ملکی کرنسی ، سونا لاکھوں روپے لوٹے۔

  • کراچی میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا  ہولناک واقعہ

    کراچی میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا ہولناک واقعہ

    کراچی : سرجانی میں ڈکیتی کے دوران مسلح ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، اور گھر سے سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا ایک اور ہولناک واقعہ پیش آیا، جہاں سرجانی ٹاؤن میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر قیمتی سامان لوٹا اور لڑکی کو زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرارہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سرجانی سیکٹر 7 اے میں رات گئے 3ملزمان گھرمیں داخل ہوئے، ملزمان نے اسلحے کے زور پر گھر کے افراد کو یرغمال بنایا، لوٹ مار کی اور سترہ سالہ لڑکی کےساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

    رات گئے اطلاع ملنےپرپولیس موقع پر پہنچی اورلڑکی کومیڈیکل کے لئےاسپتال منتقل کیا تاہم عباسی شہید اسپتال میں لیڈی ایم ایل اونہ ہونے کے باعث میڈیکل نہ ہوسکا۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کمسن بچیوں سمیت بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعات تواتر کے ساتھ رپورٹ ہورہے ہیں، تاہم ان واقعات میں بہت کم ہی ملزمان کو گرفتا ر کیا جاسکا ہے۔

    گذشتہ سال کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی گئی تھی، سی سی ٹی فوٹیج آنے کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔