Tag: Housing

  • ورلڈ بینک کی جانب سے 435 ملین ڈالر فنانسنگ کی منظوری

    ورلڈ بینک کی جانب سے 435 ملین ڈالر فنانسنگ کی منظوری

    اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان میں 3 منصوبوں کے لیے 435 ملین ڈالر فنانسنگ کی منظوری دی ہے، منصوبے سے سستی رہائش کی سہولت میسر آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نجی بنحسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک نے پاکستان میں 3 منصوبوں کے لیے 435 ملین ڈالر فنانسنگ کی منظوری دی ہے۔

    ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والوں کے لیے ہاؤسنگ فنانس تک رسائی کو وسعت دیں گے، پنجاب میں منصوبے سے سستی رہائش کی سہولت میسر آئے گی۔

    خیال رہے کہ 3 ماہ قبل گزشتہ برس دسمبر میں ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔

    مذکورہ رقم توانائی کے شعبوں میں اصلاحات اور بہتری کے لیے خرچ ہوگی جبکہ بجلی انفراسٹرکچر کی تقسیم کے سسٹم میں بہتری کے لیے رقم کا استعمال ہوگا۔

    اس سے قبل پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان 1.3 بلین ڈالر کے 7 منصوبوں کے لیے معاہدہ طے پایا تھا، منصوبوں کی تکمیل کے لیے عالمی بینک کی 128 ملین ڈالر کی گرانٹ شامل ہیں۔

    منصوبوں میں سماجی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، زراعت، خوراک، گورننس اور انسانی وسائل کے ترقیاتی پروگرام شامل ہیں۔

  • بہتر رہائش کراچی کے شہریوں کا ایک بڑا مسئلہ ہے‘گورنر سندھ

    بہتر رہائش کراچی کے شہریوں کا ایک بڑا مسئلہ ہے‘گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ محمد زیبر سے چیئرمین آباد کی ملاقات ہوئی، تعمیراتی صنعت کی ترقی اوراسے درپیش مسائل اور کم قیمت مکانات کی تیاری پرتبادلہ خیال ہوا.

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زیبرسے آباد کے 13 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ، دوران ملاقات تعمیراتی صنعت کی ترقی اورمسائل اور کم قیمت مکانات کی تیاری پرتبادلہ خیال کیا گیا.

    گورنرسندھ محمد زیبر نے کہا کہ ہاؤسنگ کراچی کے شہریوں کا ایک بڑا مسئلہ ہے، شہریوں کو رہائش کی دستیابی میں آباد کا کردار اہمیت کا حامل ہے.

    چیئرمین آباد کا کہنا تھا کہ شہر میں کم لاگت مکان کی قیمت 15 سے 19 لاکھ ہوگی، جو متوسط طبقے کی قوت خرید سے باہر ہے۔

    واضح رہے گذشتہ ماہ گورنر سندھ نے تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ کراچی منی پاکستان ہے، کراچی کی ترقی پورے ملک میں خوشحالی کا سبب بنتی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ ہی گورنر سندھ محمد زیبر نے کراچی انڈسٹریل فورم اور کراچی کے 7 صنعتی علاقوں کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ ملک کی مجموعی قومی پیداوار کو 7 فی صد سالانہ تک کرنے کے خواب کا حصول کراچی کی ترقی میں مضمر ہے۔