Tag: Housing Scheme

  • نامناسب پلاننگ کی وجہ سے آدھا کراچی کچی آبادی پر مشتمل ہے، وزیراعظم

    نامناسب پلاننگ کی وجہ سے آدھا کراچی کچی آبادی پر مشتمل ہے، وزیراعظم

    لاہور : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نامناسب پلاننگ کی وجہ سے آدھا کراچی کچی آبادی پرمشتمل ہے، ہم نے دیکھ لیا کہ ہمارا نظام طاقتور کو نہیں پکڑسکتا۔

    پنجاب پیری اربن کم لاگت ہاؤسنگ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایلیٹ طبقے نے نظام کو اپنے قبضے میں لیا ہوا ہے، ماضی میں کسی حکمران نے ملک میں تعلیم پر توجہ نہیں دی،74سال میں ایک مخصوص طبقے نے پاکستان ہر حکمرانی کی۔

    انہوں نے کہا کہ نامناسب پلاننگ کی وجہ سے آدھا کراچی کچی آبادی پرمشتمل ہے، کچی آبادی میں رشوت کے عوض گیس،بجلی ملتی ہے، ملک بھر میں ہاؤسنگ اسکیم منصوبے انقلاب کی شروعات ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا کی وجہ سے اسپتالوں کا جو حال ہے وہ سب دیکھ رہے ہیں وہاں لوگ سڑکوں پر کورونا سے مررہے ہیں، پاکستان بھی کورونا کی تیسری خطرناک لہر کا سامنا کررہے ہیں، اس لیے میں سب کو ماسک پہننے کی تاکید کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ جب انگریز چھوڑ کر گیا تب سرکاری اسپتالوں میں بہترین علاج ہوتا تھا، میں اور میری بہنیں ہم میو اسپتال میں پیدا ہوئے تھے، آہستہ آہستہ امیروں کیلئے پرائیویٹ اسپتال بن گئے امیروں اور غریبوں کے علاقے الگ ہوگئے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سیمنٹ کی فروخت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،اب تک کے اندازے مطابق گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، اس سال 11ارب روپے کسانوں کو اضافی ملا، ہم زراعت میں نئی ٹیکنالوجی لا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جو قومیں ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلیں گی وہ اوپر چلی جائیں گی، جو معاشرہ عام آدمی کو اوپر نہیں اٹھاتا وہ خود بھی اوپر نہیں اٹھتا، طاقتور کو قانون کے نیچے لانا ،غریب کو اوپر اٹھانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

  • 50لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ عملی صورت اختیار کر رہا ہے، فواد چوہدری

    50لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ عملی صورت اختیار کر رہا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ50لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ عملی صورت اختیار کر رہا ہے، نئے پاکستان کی جانب جو سفرشروع کیا گیا وہ اب روانی اختیار کر رہا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم سے اپنے وعدے کے مطابق پنجاب کی 11 تحصیلوں میں ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں، اب ملک بھر میں50لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ عملی صورت اختیار کر رہا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ جو حضرات تنقید کرتے تھے کہ وہ وعدے جو تحریک انصاف نے کئے تھے صرف انتخابی وعدے تھے ان کو عیاں ہو چکا ہے کہ نئے پاکستان کی جانب جو سفر شروع کیا گیا وہ اب روانی اختیار کر رہا ہے۔

    فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بینکوں میں52 ارب روپے کی درخواستیں آچکی ہیں جس کے بعد 12 ارب روپے جاری ہوچکے ہیں، انشااللہ نئے پاکستان کی جانب اس سفر میں اب مشکلات کم ہوتی چلی جائیں گی۔

     

  • سعودی شہریوں کے لیے 3 لاکھ گھروں کے رہائشی منصوبے

    سعودی شہریوں کے لیے 3 لاکھ گھروں کے رہائشی منصوبے

    ریاض: سعودی عرب میں شہریوں کے لیے 3 لاکھ گھروں کے رہائشی منصوبے تعمیر کیے گئے جس سے سعودی شہریوں کی بڑی تعداد نے فائدہ اٹھایا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت ہاؤسنگ کے سکنی پروگرام سے 3 لاکھ سے زائد سعودی خاندان مستفید ہوئے ہیں۔

    وزارت ہاوسنگ کا سکنی منصوبہ سعودی شہریوں کو مملکت کے 8 علاقوں میں مختلف فنانسنگ کے ذریعے زمینیں اور مکانات فراہم کرتا ہے، اس منصوبے کا مقصد ایسے بے گھر خاندانوں کو اپنے گھر مہیا کرنا ہے جن کے پاس اپنا گھر نہیں ہے۔

    ہاؤسنگ کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ماہ ریاض کے قریب شقرہ اور العینیہ میں بنگلوں کے لیے 11 منصوبے تیار کیے گئے ہیں۔

    مکہ مکرمہ میں الخرمہ رہائشی منصوبہ، القصیم میں العنیزہ رہائشی منصوبہ، اس کے علاوہ مملکت کے مشرقی علاقوں میں الخبر، حفر الباطن اور الاحسا۔ دوسری جانب شمالی سرحدی علاقوں میں رفحا ہاؤسنگ پروجیکٹ، حائل ہاؤسنگ پروجیکٹ اور القریات ہاؤسنگ منصوبہ الجوف اور اس کے علاوہ نجران ہاؤسنگ پروجیکٹ شامل ہے۔

    دریں اثنا ہاؤسنگ کی وزارت کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تاحال 42 ہاؤسنگ پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں، ان منصوبوں میں 14 ہزار گھروں کو رہنے کے لیے مکمل کیا جا چکا ہے۔

  • تنخواہ دارطبقے کیلئے اپارٹمنٹس کی تعمیر، بڑی خبر آگئی

    تنخواہ دارطبقے کیلئے اپارٹمنٹس کی تعمیر، بڑی خبر آگئی

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت تنخواہ دارطبقے کیلئےاپارٹمنٹس کی تعمیرجلد ہوگی اور ایک ارب ڈالر سے 35ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان کو حقیقی معنوں میں بدلنے کاعزم رکھتےہیں، سیاسی و انتظامی ڈھانچے کی بہتری پی ٹی آئی حکومت کا مقصد ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف مؤثرحکمت عملی کے مثبت نتائج دنیا نے تسلیم کئے اور کورونامخالف اقدامات کانتیجہ 90 فیصد مریضوں کی صحتیابی سےنکلا۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیاحتی مقامات کھولنے کیلئےایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں، پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز ایک فیصد سے بھی کم ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نچلے طبقے کی مشکلات کا ادراک رکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت تنخواہ دار طبقے کیلئے اپارٹمنٹس کی تعمیر جلد ہوگی اور ایک ارب ڈالر سے 35ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔

    اپوزیشن کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنیوالے آج احتساب کے شکنجے میں ہیں۔

  • ہاؤسنگ منصوبہ عوام کو چھت دلانے کیلئے وزیراعظم کا عملی قدم ہے، فردوس عاشق اعوان

    ہاؤسنگ منصوبہ عوام کو چھت دلانے کیلئے وزیراعظم کا عملی قدم ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعا ت فردوس عاشق اعوان کہا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کمزور،تنخواہ دار طبقے کو نیا اعتماد دے رہی ہے، منصوبہ عوام کو چھت دلانے کیلئے وزیراعظم کا عملی قدم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعا ت فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کمزور، تنخواہ دار طبقے کو نیا اعتماد دے رہی ہے، ہاؤسنگ اسکیم ان کی امیدوں کی تکمیل کا ذریعہ بن رہی ہے، منصوبہ عوام کو چھت دلانے کیلئے وزیراعظم کا عملی قدم ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا اسکیم تعمیرات سےمتعلق صنعتوں کےفروغ کا بھی ذریعہ بنےگی، یہ نئے روشن پاکستان ،فلاحی ریاست کے قیام کی جانب اہم قدم ہے۔

    ایک اور ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا عمران خان ایسی ریاست کے قیام کی بنیاد ڈالنا چاہتے ہیں جو شہریوں کے تحفظ اور بہتری کا بیڑا اٹھاے،جو حکمرانوں کے مفاد کی بجائے عوام کے حقوق کی نگہبان ہو۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے نئے پراجیکٹ کا افتتاح کیا تھا اور کہا تھا بینکوں سے قرض لے کر گھر بنانے کے لئے قانون سازی کر رہے ہیں، حکومت موقع دے گی کہ آپ اپنی تنخواہ سے گھر بناسکیں ۔

    ان کا کہنا تھا 10 ہزار گھر اُن کے لئے ہوں گے، جو پیسوں سے گھر نہیں خرید سکتے، قرعہ اندازی کے ذریعے 10 ہزار گھر غریبوں کو دیے جائیں گے۔

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم: گھر کی قیمت 30 لاکھ، 27 لاکھ روپے بینک قرض دے گا

    نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم: گھر کی قیمت 30 لاکھ، 27 لاکھ روپے بینک قرض دے گا

    اسلام آباد: وزارت ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان منصوبہ بنیادی طور پر کچی آبادیوں اور کم آمدنی والوں کے لیے ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت ایک گھر کی قیمت 30 لاکھ روپے تک ہوگی۔ 27 لاکھ روپے بینک قرضہ دے گا جو سود سے پاک ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت آبی وسائل نے تحریری جواب میں بتایا کہ بھاشا ڈیم کے لیے اراضی کے حصول اور متاثرین کی آباد کاری حکومت پاکستان کر رہی ہے۔ پنجاب میں 29، سندھ میں 19، خیبر پختونخواہ میں 73 اور بلوچستان میں 154، فاٹا میں 62، گلگت بلتستان میں 10 اور آزاد کشمیر میں 9 منصوبے منظور کیے گئے۔

    وزارت آبی وسائل کے مطابق ان منصوبوں کے لیے 8994 اعشاریہ 395 ملین روپے تخمینہ لگایا گیا ہے۔ بھاشا ڈیم کے لیے زمین کی خریداری کا عمل جنوری 2011 میں شروع ہوا، کل درکار 37 ہزار 419 ایکڑز میں سے اب تک 32 ہزار 139 ایکڑ اراضی حاصل کی جا چکی ہے۔

    وزارت آبی وسائل کے مطابق متاثرین میں تقسیم کے لیے 58 ارب 27 کروڑ روپے لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر کو جاری کیے جا چکے ہیں۔ لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر نے 55 اعشاریہ 370 ارب روپے متاثرین میں تقسیم بھی کر دیے ہیں۔ متاثرین کی آباد کاری کے لیے ابھی تک کسی بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا گیا۔

    قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران فیڈرل فلڈ کمیشن کے 356 منصوبے تجویز کیے گئے ہیں۔

    وفاقی وزیر ہاﺅسنگ نے اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ 50 لاکھ گھروں کے لیے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا بل جلد کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ کابینہ سے منظوری کے بعد بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر ہاﺅسنگ کے مطابق مجوزہ بل میں بلاسود قرضہ جات گارنٹی اور واپسی کے طریقہ کار کی وضاحت دی گئی ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی تشکیل تک پروگرام کی دیکھ بھال کے لیے رجسٹریشن جمعہ تک مکمل کرلی جائےگی۔ گھروں کے لیے بلا سود قرضہ کے لیے 39 انفرادی، کمپنیوں اور کنسورشیمز سے 93 تجاویز موصول ہوئی ہیں۔

    وزارت ہاؤسنگ کے مطابق نیا پاکستان منصوبہ بنیادی طور پر کچی آبادیوں اور کم آمدنی والوں کے لیے ہے۔ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت ایک گھر کی قیمت 30 لاکھ روپے تک ہوگی۔ 27 لاکھ روپے بینک قرضہ دے گا جو سود سے پاک ہوگا۔ وزیر اعظم نے اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک سے بات کی ہے، اس پروجیکٹ کو نجی شعبہ لیڈ کرے گا۔

    قومی اسمبلی کو مزید بتایا گیا کہ گوادر میں ایک لاکھ 10 ہزار جبکہ کوئٹہ میں 25 ہزار گھر نیا پاکستان اسکیم کے تحت بنائے جائیں گے، کچی آبادیوں میں دو چار مرلے والوں کو بلا سود قرضہ کے لیے 5 ارب دیے جارہے ہیں، نیا پاکستان گھر شہری دیہاتی اور قصبوں میں ڈیمانڈ کے مطابق بنیں گے۔

  • غریبوں سے زمین خالی نہیں کرائی جائےگی،  وزیراعظم عمران خان

    غریبوں سے زمین خالی نہیں کرائی جائےگی، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے رہائشی اسکیم سےغریب فائدہ اٹھاسکیں گے اور اسکیم قبائلی علاقوں میں بھی لے کرجائیں گے، اسلام آباد میں پانچ سو ارب کی زمین خالی کرائی، غریبوں سے زمین خالی نہیں کرائی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق پچاس لاکھ گھروں کی تعمیرکیلئے پاکستان اورعالمی بینک میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہم نے 50 لاکھ گھر 5 سال میں بنانے کا فیصلہ کیا، پہلے پاکستان میں کسی نے اس طرح کا فیصلہ کیا، پاکستان میں ایک کروڑگھروں کی ضرورت ہے، ہم اسٹیٹ بینک کی مدد سے ہاؤسنگ اسکیم کی تیاری کررہےہیں۔

    پاکستان میں ایک کروڑگھروں کی ضرورت ہے

    وزیراعظم کا کہنا تھا ایک باریہ پراجیکٹ شروع ہوگیا تو اس میں ہرسال اضافہ ہوگا، درخت لگانے کا منصوبہ شروع ہوا تو پہلے دوسال انفرااسٹرکچرمیں وقت لگا،  بعد میں 3سال کی ہماری رفتارکو عالمی اداروں نےسراہا ، ہماری پوری کوشش ہےکہ نجی سیکٹراس منصوبے میں حصہ لے۔

    عمران خان نے کہا ہاؤسنگ ایساسیکٹر ہے جس سے 40صنعتیں منسلک ہیں، ایک غریب آدمی کے پاس کبھی پیسہ نہ آتاکہ گھربناسکے، اب تک صرف ایلیٹ کا پاکستان ہی بنا ہے کوئی بھی سیکٹر اٹھالیں، تعلیم ہو، رہائش ہو یا علاج سب کچھ ایک چھوٹے سے طاقتور طبقے کے لیے ہے۔

    ان کا کہنا تھا یہ ایک ایسی رہائشی اسکیم ہے، جس سے غریب فائدہ اٹھاسکیں گے، ٹیکس ہم نہیں دیتے لیکن چیئریٹی میں ہم سب سے اوپر ہیں، جب ہم اسکیم شروع کریں گے تو لوگ ہمارے ساتھ تعاون کریں گے، اسلام آباد میں کون غریب اپناگھر بناسکتا ہے۔

      رہائشی اسکیم سےغریب فائدہ اٹھاسکیں گے

    وزیراعظم نے کہا بناسہولتوں کےکچی آبادیاں ہیں جن کےلیےکوئی پالیسی نہیں، اشرافیہ اپنی آبادیوں کےگرد دیوار بناکر ان کو الگ کردیتی ہے، پاکستان میں فیصلہ کیا ہے کہ بلند عمارتوں میں رہائش کو فروغ دیاجائے، کوشش ہے زراعت کے لیے زمین دستیاب رہے۔

      فیصلہ کیاہے کہ بلندعمارتوں میں رہائش کوفروغ دیاجائے

    عمران خان کا کہنا تھا ایئرپورٹ کےعلاقوں کوچھوڑکرکوشش کریں گے بلندعمارتوں کوفروغ دیں، اسلام آبادمیں500ارب کی زمین سے قبضے چھڑوائے ہیں، غریبوں سے زمین خالی نہیں کرائی جائےگی، سی ڈی اے کی ملی بھگت سے قبضہ کی گئی زمینیں واگزار کرائیں ، سرکاری زمینوں کو ذاتی ملکیت سمجھ کر قبضےکرائےگئے، سرکاری زمینوں پرتجارتی سرگرمیوں کوفروغ دیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا رہائشی اسکیم کو قبائلی علاقوں میں بھی لےکرجائیں گے، گھرحکومت نے نہیں بنانےصرف نجی سیکٹر کو سہولتیں دینی ہیں، نہ صرف سمندرپار پاکستانیوں بلکہ چین سے بھی بہت اچھار دعمل آیاہے، حکومت خالی سرکاری زمینوں کا پوچھ رہی تھی توسرکاری افسر چھپارہےتھے۔

  • عوام کو کرائے سے نجات دلا کر گھر کا مالک بنائیں گے،فردوس شمیم نقوی

    عوام کو کرائے سے نجات دلا کر گھر کا مالک بنائیں گے،فردوس شمیم نقوی

    اسلام آباد : تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوش شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ عوام کو کرائے سے نجات دلا کر گھر کا مالک بنائیں گے جبکہ وزیرہاؤسنگ پنجاب محمود الرشید نے کہا پنجاب میں یکم جنوری سے گھروں کی تعمیر کا افتتاح کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں فردوس شمیم نقوی اور محمودالرشید نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا حکومت پانچ سال میں 50لاکھ گھر تعمیر کرے گی، ہر سال 10 لاکھ گھر بنائے جائیں گے۔

    فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ عوام کو کرائے سے نجات دلا کر گھر کا مالک بنائیں گے، گھروں کی تعمیر کیلئے جامع پالیسی مرتب کی گئی ہے، ہر سال 2لاکھ پلاٹ غریب عوام کو قسطوں پر دیے جائیں گے۔

    وزیرہاؤسنگ پنجاب محمود الرشید نے کہا پنجاب میں یکم جنوری سے گھروں کی تعمیر کا افتتاح کیا جائے گا، جو قسط ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا، اس کو قرضہ ملے گا۔

    محمودالرشید کا کہنا تھا کہ اب کی عوام کو خو شخبر ی دینا چاہتا ہوں، 6 اضلا ع میں وزیراعظم جلد کام کا افتتاح کریں گے ، زمین ہمارے پاس ہے، مالی معاملات پر بات چیت جاری ہے، عالمی تعمیراتی ادارے اس میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔

    وزیرہاؤسنگ پنجاب نے کہا 10 ہزار گھروں کی پہلی لاٹ پر جلد کام شروع ہوجائے گا۔

    یاد رہے صوبہ پنجاب کے 5 شہروں میں وزیر اعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں سے 2 شہروں میں اگلے ہی ماہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ: پنجاب کے 5 شہروں میں سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ

    ان شہروں میں فیصل آباد، سیالکوٹ، چشتیاں، چنیوٹ اور لودھراں شامل ہیں۔

    وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ منصوبے کے سنگ بنیاد کے لیے تیزی سے کام جاری ہے، منصوبے کے تحت 50 فیصد جگہ پر 3 مرلہ، 25 فیصد جگہ پر 5 مرلہ گھر اور بقیہ 25 فیصد جگہ پر گھر بنائے جائیں گے۔

    منصوبے کے تحت پانچوں اضلاع میں 10 ہزار کے قریب گھر تعمیر ہوں گے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت ملک بھر میں 50 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے جن کا مقصد غریب طبقے کے عوام کو کم قیمت میں گھر فراہم کرنا ہے۔

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا: وزیر ہاؤسنگ

    نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا: وزیر ہاؤسنگ

    لاہور: وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ ماضی کی حکومتوں نے باتیں بہت کیں لیکن کام نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید نے انجینیئرنگ یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے حکومت کو سرمایہ لگانے کی ضرورت پیش نہ آئے، حکومت براہ راست ہاؤسنگ پروجیکٹ میں شامل نہیں ہوگی۔ قبضہ مافیا سے وا گزار زمینیں بھی منصوبے میں شامل کی جائیں گی۔

    محمود الرشید کا کہنا تھا کہ حکومت لینڈ بینک پر کام کر رہی ہے، ہاؤسنگ پروجیکٹ کا فریم ورک بہت جلد قوم کے سامنے ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ ماضی کی حکومتوں نے باتیں بہت کیں لیکن کام نہیں کیا۔

  • 50لاکھ گھرکی مثالی ہاؤسنگ اسکیم سے 60لاکھ افرادکوروزگار ملے گا، عمران خان

    50لاکھ گھرکی مثالی ہاؤسنگ اسکیم سے 60لاکھ افرادکوروزگار ملے گا، عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  ہم نے 5سال میں 50 لاکھ گھرکی مثالی ہاؤسنگ اسکیم لانچ کردی،  جس سے لاگھوں  افراد کو روزگارملے گا اور کم آمدنی والوں کو باآسانی گھر میسر آسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے 5سال میں 50 لاکھ گھرکی مثالی ہاؤسنگ اسکیم لانچ کردی، اسکیم سے کم آمدنی والوں کوباآسانی گھر میسر آسکیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اسکیم سے 40 صنعتوں سے منسلک 60لاکھ افراد کو روزگار ملےگا اور براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں مدد ملے گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم نے ” نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کا افتتاح کیا اور کہا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم ملک میں خوشحالی لے کرآئے گی، اپنا گھراسکیم ان لوگوں کیلئےجوکبھی گھربنانےکاسوچ نہیں سکتے تھے، گھروں کے منصوبے میں عام آدمی ہمارا ٹارگٹ ہوگا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے ” نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کا افتتاح کردیا

    عمران خان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کو پہلے روکا ہوتا توآج قرضہ نہ لینا پڑتا، ڈاکا پڑے تو گھرمشکل وقت سے گذرتا ہے، میں آپ کو مشکل وقت سے نکالوں گا، اصلاحات کےاثرات چھ ماہ بعد آناشروع ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بے روزگاری بہت بڑامسئلہ ہے اسے حل کریں گے، 50لاکھ گھر بنیں گے تو روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے، ایسا موقع ملے گا کہ نوجوان خود کنسٹرکشن سائٹس بنا کردیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا اتھارٹی میں کئی ادارےشامل ہوں گے اور سربراہی خو دکروں گا، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ون ونڈآپریشن فراہم کرے گی، اتھارٹی بننےتک17ممبران کی ٹاسک فورس بنارہےہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قرضہ 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب تک 10سالوں میں قرضہ بڑھ گیا۔10سے 20 ارب ڈالر کا شارٹ فال ہے،گزشتہ حکومت18ارب ڈالر کا خسارہ ورثے میں چھوڑ کر گئی۔