Tag: housing society scandal

  • آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع، چیف انجینئر ایل ڈی اے کل طلب

    آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع، چیف انجینئر ایل ڈی اے کل طلب

    لاہور : نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کو کل طلب کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے، نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کو کل طلب کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق کرپشن اسکینڈل میں ایل ڈی اے کے چیف انجینئر کو ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے، ایل ڈی اے نے استفسار کیا ہے کہ ایل ڈی اے نے کس طریقہ کار کے تحت منصوبے کے ٹھیکیداروں کا انتخاب کیا اور کیا تمام قواعد پورے کئے گئے، وضاحت دی جائے۔

    ایل ڈی اے نے پیراگون سٹی کو ٹھیکہ کن شرائط پر دیا، اس کا بھی جواب دیا جائے۔

    الزام یہ بھی ہے کہ آشیانہ اقبال سکینڈل میں مبینہ طور پر 200 کنال اراضی ایک اہم شخصیت کے فرنٹ مین کو الاٹ کی گئی، نیب نے اس سے متعلق بھی وضاحت طلب کی ہے۔


    مزید پڑھیں : آشیانہ ہاؤسنگ میں اربوں روپےکی کرپشن کا الزام ، شہبازشریف نے بیان ریکارڈ کرا دیا


    اس سے  قبل  شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزام میں طلبی پر شہبازشریف بغیر کسی پروٹوکول کے نیب میں پیش ہوئے،  نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

    خیال رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بڑے پیمانے میں گھپلوں پر نیب سابق ڈی جی ایل ڈی اے اور پیرا گون سوسائٹی کے اعلیٰ حکام طلب کرچکا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں۔

    پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی، مذکورہ اسکیم سے روابط کے الزام پرپی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں خواجہ سعد رفیق کو عہدے سے برطرف کرنے کیلئے قرار داد بھی جمع کرائی تھی۔

    خیال رہے کہ 2012 میں میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز ہوا، منصوبے کے مطابق پانچ سال میں پچاس ہزار گھر تعمیر کئے جانے تھے لیکن دعوے حقیقت میں تبدیل نہ ہو سکے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آشیانہ ہاؤسنگ میں اربوں روپےکی کرپشن کا الزام  ، شہبازشریف نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    آشیانہ ہاؤسنگ میں اربوں روپےکی کرپشن کا الزام ، شہبازشریف نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    لاہور: وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بے ضابطگیوں پر نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزام میں طلبی پر شہبازشریف بغیر کسی پروٹوکول کے نیب میں پیش ہوئے،  نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔

    شہبازشریف ایک گھنٹہ45منٹ نیب آفس میں رہے۔

    ترجمان پنجاب حکومت ملک احمدخان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نیب کےسامنے پیش ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نیب میں پیشی کےبعدواپس آرہےہیں،  کچھ دیرمیں پر یس کانفرنس کرینگے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے نیب سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، صوبائی محکموں اور کمپنیاں کو ریکارڈ نیب کو نہ دینے کے احکامات دیدیئے جبکہ پنجاب حکومت نے تمام اداروں کو مراسلہ بھجوادیا ہے اور ریکارڈ طلب کرنے پر اہم سرکاری افسر کو اطلاع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بے ضابطگیوں پرخادم اعلیٰ آج نیب لاہور کے سامنے پیش ہوکر نیب کی6رکنی تحقیقاتی ٹیم کوبیان ریکارڈ کرانا تھا، اس موقع پر  نیب آفس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے مشیروں نے خود پیشی کے بجائے وکیل بھیجنے کا مشورہ دیا ہے۔

    آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بڑے پیمانے میں گھپلوں پر نیب سابق ڈی جی ایل ڈی اے اور پیرا گون سوسائٹی کے اعلٰی حکام طلب کرچکا ہے۔


    مزید پڑھیں  : نیب کا اصل چہرہ کل بے نقاب کروں گا، شہبازشریف


    گذشتہ روز وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب کا اصل چہرہ عوام کے سامنے کل بے نقاب اور عوام کے سامنے حقائق رکھوں گا، جن لوگوں کے کراچی تا گلگت بلتستان کرپشن کے چرچے ہیں انہیں آج تک قومی احتساب بیورو نے طلب نہیں کیا۔

    یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم کی انکوائری کیلئے طلب کیا تھا اور 22 جنوری کے نوٹس جاری کئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں۔

    پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی، مذکورہ اسکیم سے روابط کے الزام پرپی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں خواجہ سعد رفیق کو عہدے سے برطرف کرنے کیلئے قرار داد بھی جمع کرائی تھی۔

    خیال رہے کہ 2012 میں میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز ہوا، منصوبے کے مطابق پانچ سال میں پچاس ہزار گھر تعمیر کئے جانے تھے لیکن دعوے حقیقت میں تبدیل نہ ہو سکے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔