Tag: houston

  • ویڈیو : تیز رفتار کار اُڑتی ہوئی گھر میں جا گھسی؟ پھر کیا ہوا؟

    ویڈیو : تیز رفتار کار اُڑتی ہوئی گھر میں جا گھسی؟ پھر کیا ہوا؟

    ہیوسٹن : تیز رفتاری کا بھیانک انجام سامنے آگیا، امریکی شہر ہیوسٹن میں انتہائی تیز رفتار کار اُڑتی ہوئی گھر میں جا گھسی، ڈرائیور معجزاتی طور پر مرنے سے محفوظ رہا۔

    دنیا بھر میں سڑکوں پر ہونے والے ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ تیز رفتاری ہے، جس کی وجہ سے روزانہ بے شمار لوگ یا تو اپنی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں یا پھر زندگی بھر کیلیے معذوری کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    ایک ایسا ہی دلخراش واقعہ امریکی شہر ہیوسٹن میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بےقابو ہوکر پہلے ایک کھمبے سے ٹکرائی اور پھر قلابازی کھاتے ہوئے ایک گھر کے چھت پر جا لگی، خوش قسمتی سے اس ہولناک حادثے میں ڈرائیور موت سے محفوظ رہا۔

    جائے وقوعہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے نے اس منظر کو محفوظ کرلیا، ہیوسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ واقعہ پام سپرنگز ڈرائیو پر فریٹن اسٹریٹ کے قریب تقریباً صبح 9:30 بجے پیش آیا۔

    متاثرہ گھر کے پڑوس میں رہائش پذیر خاتون کیوا ناؤتھ نے میڈیا کو بتایا کہ جب میں نے گھر کے باہر ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی تو یہ میرے لیے خوفناک اور حیران کن لمحہ تھا مجھے لگا
    کہ کوئی بم پھٹا ہے۔

    کیوا ناؤتھ نے بتایا کہ تھوڑی دیر بعد دیکھا کہ ڈرائیور جو ہوش میں تھا اور خود ہی کار سے باہر نکل آیا، لیکن اس کے سر سے خون بہتے ہوئے دیکھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس کی حالت کیا ہے؛ بس اتنا جانتی ہوں کہ اسے فوری اسپتال لے جایا گیا تھا۔

    اس حوالے سے ہیوسٹن پولیس نے ابھی تک نہیں تفصیلات جاری نہیں کیں کہ آیا ڈرائیور نشے میں تھا یا اس پر کوئی الزامات عائد کیے جائیں گے۔

  • ہیوسٹن میں طوفانی ہواؤں نے عمارتوں کی کھڑکیاں اڑا دیں، 7 ہلاک

    ہیوسٹن میں طوفانی ہواؤں نے عمارتوں کی کھڑکیاں اڑا دیں، 7 ہلاک

    ٹیکساس: امریکی شہر ہیوسٹن میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، طوفانی ہواؤں نے عمارتوں کی کھڑکیاں اڑا دیں، مختلف حادثات میں 7 ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز ہیوسٹن میں طوفانی بارش اور 177 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے عمارتوں کی کھڑکیاں اڑا دیں، کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، گھروں اور گاڑیاں کو نقصان پہنچا۔

    حکام کے مطابق مختلف حادثات میں جمعرات اور جمعہ کو سات افرد ہلاک ہوئے ہیں، یہ اموات زیادہ تر درخت اور بجلی کی لائنیں گرنے اور آسمانی بجلی کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ 57 سالہ ایک شخص گرے ہوئے بجلی کے کھمبے کو منتقل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ہلاک ہوا، جب کہ ایک اور شخص جس کو آکسیجن کی ضرورت تھی، بجلی جانے کے بعد موت کا شکار ہو گیا۔

    رپورٹس کے مطابق جنوبی ٹیکساس میں 7 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے کے رہائشی جمعرات کے طوفان کے بعد ہفتوں تک بجلی سے محروم رہیں گے۔ طوفان کے دوران انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی۔ ہیوسٹن میں تباہی مچانے کے بعد طوفان گلف کوسٹ کے لیے سیلاب کی انتباہ کے ساتھ پڑوسی ملک لوزیانا کی طرف بڑھ گیا ہے۔

  • ہیوسٹن کے چرچ میں خاتون کی فائرنگ سے متعدد زخمی

    ہیوسٹن کے چرچ میں خاتون کی فائرنگ سے متعدد زخمی

    ہیوسٹن کے ایک چرچ میں خاتون نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس کے باعث 2افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والی خاتون کو ہلاک کر دیا۔

    پولیس کے مطابق حملہ آور خاتون کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ اس کے پاس بم موجود ہے، تاہم کوئی دھماکا خیز مواد نہیں ملا ہے۔

    دوسری جانب بھارت کی ریاست اتر پردیش میں انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے رہنما اور ان کی سوتیلی بیٹی کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے 67 سالہ رہنما اور ان کی سوتیلی بیٹی کو نامعلوم افراد نے اُس وقت قتل کیا جب وہ گھر میں سو رہے تھے۔

    علی الصبح 6 بجے جب پڑوسی نے مقتولین کے گھر کا مرکزی دروازہ کھلا دیکھا تو وہ اندر گیا جہاں لاشیں موجود تھیں۔ اس نے فوری پولیس کو طلب کیا۔

    مقتول کی شناخت یوگیش چند اگروال کے نام سے ہوئی جو آر ایس ایس کے ضلعی صدر تھے۔ انہوں نے 27 سالہ مقتولہ شریتی کو گود لیا تھا۔

    کینسر کی تشخیص کے بعد برطانیہ کے بادشاہ چارلس کا پیغام سامنے آ گیا

    جس کمرے میں مقتولین سو رہے تھے وہاں ہرطرف خون کے نشانات پائے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کے دوران باپ بیٹی نے مزاحمت کی جس پر دونوں کو قتل کیا گیا۔

  • گھر کو آگ، باہر نکلنے والوں پر گولیوں کی بارش، امریکا میں 8 ہلاک

    گھر کو آگ، باہر نکلنے والوں پر گولیوں کی بارش، امریکا میں 8 ہلاک

    ہیوسٹن: امریکا میں 4 مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں ایک حملہ آور سمیت 8 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں اسلحے پر پابندیاں عائد کرنے کی کوششوں کے درمیان مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے سفاکانہ واقعات کا تسلسل جاری ہے۔

    گزشتہ روز بھی امریکا کے مختلف شہروں میں چار مختلف واقعات رونما ہوئے، جس میں مسلح افراد نے آٹھ شہریوں کو زندگی سے محروم کر دیا اور چار زخمی ہو گئے۔

    امریکی ریاست ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن میں ایک مسلح شخص نے عجیب سفاکانہ کارروائی کی، اس نے پہلے کئی گھروں کو نذر آتش کیا، اور پھر جب لوگ خوف سے باہر نکلے تو ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

    آگ لگے گھر سے باہر نکلنے والوں پر گولیوں کی بارش سے 3 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ موقع پر پہنچنے والی پولیس ٹیم کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔

    امریکی ریاست مشیگن کے بڑے شہر ڈیٹرائٹ میں بھی کار سوار مسلح شخص نے راہگیروں پر بغیر کسی وجہ کے اندھا دھند گولیاں چلا دیں، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

    امریکی ریاست انڈیانا کے مرکزی شہر انڈیاناپولِس میں بھی ایک ہوٹل کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں نیدرلینڈز کا ایک فوجی اہل کار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، وہ ان تین ڈچ فوجیوں میں سے تھے جو فوج مشقوں کے لیے امریکا میں موجود تھے۔

    ادھر واشنگٹن میں بھی ایک فٹ بال کھلاڑی بریان رابنسن کو کار چھیننے کی کوشش کے دوران نامعلوم شخص نے گولیاں مار دیں، پولیس کا کہنا ہے کہ فٹ بالر کو ایک سے زائد گولیاں لگیں تاہم ان کی حالت اب بہتر ہے۔

  • ڈکیت نے عین وقت پر واردات سے توبہ کرلی، ویڈیو وائرل

    ڈکیت نے عین وقت پر واردات سے توبہ کرلی، ویڈیو وائرل

    ملازم کی ہوشیاری نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی، ڈکیتی کیلئے آنے والا ملزم دفتر میں موجود شخص کے پاس اسلحہ دیکھ کر واپس لوٹ گیا۔

    اس حوالے سے ہیوسٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کے ملزم نے یہ محسوس کرنے کے بعد اپنا ارادہ بدل لیا کہ ملازم کے پاس بھی اسلحہ ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک کار ڈیلر کے دفتر میں ملازم نے ڈکیتی کی نیت سے آںے والے ڈاکو کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔

    استعمال شدہ کاروں کی ڈیلر شپ کمپنی کے ایک ملازم نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے ایک مشتبہ شخص کو اپنی پستول نکالتے ہوئے دیکھا تو اس سے پہلے میں نے نے اپنی ہی پستول پکڑی اور اسے ڈرا دیا۔

    دوسری جانب ہیوسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ایک مسلح ڈکیتی کے مشتبہ شخص کا جلد ہی ارادہ بدل گیا جب اسے معلوم ہوا کہ اس کے موجود شکار کے پاس بھی بندوق ہے تو اس نے فوری طور پر واہس جانے کیلئے مڑ گیا۔

    یہ واقعہ21 مارچ کو شام سوا پانچ بجے کے قریب پیش آیاا سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو اسلحہ نکالنے کیلئے اپنی قمیض اوپر کھینچ رہا ہے اور کار ڈیلر شپ کے ملازم کی میز کی طرف چل رہا ہے۔

    اس سے پہلے کہ وہ کوئی حملہ کرتا، ملازم نے اس سے پہلے ہی اپنی پستول نکال کر ملزم کو چپ کرادیا، جسے دیکھ کر ڈاکو پہلے مسکرایا اور پیچھے ہٹ کر دروازے سے باہر گلی کی جانب بھاگ گیا۔

  • ٹیکساس: کنسرٹ کے دوران خوفناک حادثہ، 8 افراد ہلاک

    ٹیکساس: کنسرٹ کے دوران خوفناک حادثہ، 8 افراد ہلاک

    ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں کنسرٹ کے دوران بھگڈر مچنے سے 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ نے مقامی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہیوسٹن، ٹیکساس میں ایک میوزک فیسٹیول کے دوران بھگڈر مچنے سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب این آر جی پارک میں آسٹرو ورلڈ فیسٹیول جاری تھا کہ اس دوران کچھ افراد نے اسٹیج کی جانب بڑھنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں بھگڈر مچی اور متعدد افراد پیروں تلے کچل کر شدید زخمی ہوئے۔

    ہیوسٹن کے فائر چیف افسر نے سیموئل پینا نے کم از کم آٹھ ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ کے وقت ریپر ٹریوس اسکاٹ پرفارم کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ ہلاک افراد کی موت کی وجوہات کا علم نہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کچھ بتایا جاسکے گا۔

    پینا نے مزید بتایا واقعے کے سترہ افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے 11 کو دل کا دورہ پڑا تھا، اس کے علاوہ جائے وقوعہ پر کئی لوگوں کا علاج بھی کیا گیا، جہاں ایک فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: بائیڈن کی بڑی فتح: امریکی نمائندگان نے 1.2ٹریلین ڈالر پیکج منظور کرلیا

    دلخراش واقعے سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رضاکار سڑک پر ہی متعدد افراد کو مصنوعی سانس فراہم کررہے ہیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ واقعہ کیسے پیش آیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کم از کم 300 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں دس سال سے کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔

    دو روزہ ایونٹ کی افتتاحی کنسرٹ میں 50,000 افراد موجود تھے، ایونٹ کے ٹکٹ اس سال مئی میں فروخت کے لیے پیش کرنے کے ایک گھنٹے کے اندر فروخت ہو گئے تھے، جب کہ گزشتہ سال کوویِڈ کی وجہ سے یہ سالانہ تقریب منسوخ کر دی گئی تھی۔

    حادثے میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کے فوراً بعد شو کو ختم کر دیا گیا اور دوسرے دن کا پروگرام بھی منسوخ کر دیا گیا ہے

  • امریکا میں دن دیہاڑے پولیس افسر قتل

    امریکا میں دن دیہاڑے پولیس افسر قتل

    نیویارک: امریکا میں ایک اور پولیس افسر کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس افسر کی ہلاکت کا واقعہ ہیوسٹن کے شمالی علاقے پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔

    عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب پیش آیا، زخمی پولیس افسر نے مدد حاصل کرنے کے لئے تاج ان اینڈ سوئٹ موٹل کے اندر جانے کی بھی کوشش کی لیکن وہ لابی میں دم توڑ گیا، واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے موٹل کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیوسٹن شہر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کا یہ چھٹا واقعہ ہے جس میں ایک پولیس افسر سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  امریکی پولیس کی فائرنگ سے ہلاکت کی ویڈیو وائرل، افسران پر حملے

    واضح رہے کہ ہیوسٹن شہر میں اکیس اکتوبر کو بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا تھا، پولیس افسر کی ہلاکے کے بعد شہر میں تشدد کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔

    موٹل کیا ہوتا ہے؟

    موٹل ایک ایسا ہوٹل ہے جو موٹر سائیکل سواروں کے لئے خصوصی طور پر تیار کیا جاتا ہے، اسے عام طور پر موٹر گاڑیوں کے لئے پارکنگ کا علاقہ بھی سمجھا جاتا ہے۔

  • ہیوسٹن : جارج فلوئیڈ کی آخری رسومات، ہزاروں افراد کی شرکت

    ہیوسٹن : جارج فلوئیڈ کی آخری رسومات، ہزاروں افراد کی شرکت

    ہیوسٹن : امریکہ میں مقتول جارج فلائیڈ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں جس میں اہم شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، جارج فلائیڈ کو ریاست ٹیکساس میں ان کے آبائی شہر کے قریب قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    اس موقع پر ہیوسٹن شہر تقریباً ایک زیارت گاہ میں تبدیل ہوگیا انتہائی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے اس موقع پر فلوئڈ کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی۔

    افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلوئڈ کو ریاست ٹیکساس میں ان کے آبائی شہر کے قریب ایک قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ وہ اپنے خاندان کے واحد کفیل تھے۔

    پولیس کے سخت پہرے میں سنسنی خیز انداز میں جارج فلوئڈ کی میت والا تابوت سفید گھوڑوں والی ایک بگھی پر اس قبرستان تک لایا گیا۔

    قبل ازیں ہیوسٹن کے ایک چرچ میں انتہائی جذباتی تعزیتی تقریب میں500 افراد نے شرکت کی، جن میں جارج فلوئڈ کے رشتہ دار، دوست، سیاست دان اور کئی مشہور شخصیات شامل تھیں۔
    بیشتر سوگواروں نے سفید لباس پہن رکھا تھا، پادری ریمس رائٹ نے دعائیہ تقریب میں جارج فلوئڈ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    یاد رہے کہ سیاہ فام جارج فلوئیڈ کو میناپولس میں پولیس اہلکاروں نے دوران حراست قتل کردیا گیا تھا جس پر امریکا سمیت برطانیہ اور ہورپ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    لندن میں غلاموں کے تاجر رابرٹ ملی گرام کا مجسمہ بھی ہٹا دیا گیا۔میئر لندن صادق خان نے غلاموں کے کاروبار سے منسلک مجسمے ہٹانے اور سڑکوں کے نام تبدیل کرنے کے لیے کمیشن بنادیا، میکسیکو میں بھی ہزاروں افراد نے پولیس تشدد کیخلاف مارچ کیا اور نسل امتیاز ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

  • پاک امریکا تعلقات میں بتدریج بہتری آرہی ہے، امریکی سینیٹر گیری پیٹر

    پاک امریکا تعلقات میں بتدریج بہتری آرہی ہے، امریکی سینیٹر گیری پیٹر

    ہیوسٹن : امریکی سینیٹر گیری پیٹر نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں بتدریج بہتری آرہی ہے، جلد پاکستان کا دورہ کروں گا، کانگریس میں کسی بھی بل کی بھرپور حمایت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹر گیری پیٹر کا رواں سال پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا ہے ، ڈیمو کریٹ رہنما طاہرجاوید سے ملاقات میں گیری پیٹر نے دورے کا اعلان کیا۔

    ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، گیری پیٹر نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں بتدریج بہتری آرہی ہے پاکستان سے متعلق کانگریس میں کسی بھی بل کی بھرپور حمایت کریں گے۔

    گیری پیٹر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد امریکی میرے انتخابی حلقے کی اہم کمیونٹی ہے،  پاکستانی بزنس مین دونوں ممالک میں پل کا کردارادا کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : آرمی چیف سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ملاقات کی، ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سینیٹر نے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

  • پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

    پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

    ہیوسٹن : پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے امریکا میں اے ٹی پی یو ایس کلے کورٹ چیمپیئن شپ جیت لی، اعصام اور ان کے میکسیکن پارٹنر نے برطانوی جوڑی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، ٹینس اسٹار نے ہیوسٹن میں ہونے والے اے ٹی پی یو ایس کلے کورٹ چیمپیئن شپ جیت لی۔

    ڈبلز مقابلوں میں اعصام اور ان کے میکسیکن پارٹنر سینتیاگو گونزلیز نے حریف کھلاڑیوں سے سخت مقابلہ کیا، مینز ڈبل کے فائنل میں پاک میکسیکن جوڑی نے نیل اسکپسکی اور کین اسکپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دی۔

    انہوں نے مخالف برطانوی جوڑی کو تین میں سے دو سیٹس اپنے نام کرکے زیر کردیا۔ اعصام نے ڈبلز میں کیرئیر کا سترہواں اے ٹی پی ٹائٹل جیتا ہے جبکہ سینٹیاگو13بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اعصام الحق قریشی نے کہا کہ ٹائٹل جیتنے پر بہت خوش ہوں، مستقبل میں بھی اپنی کارکردگی سے ملک و قوم کا نام روشن کرتا رہوں گا۔