Tag: houston

  • امریکی شہرہیوسٹن میں فائرنگ‘ 5 پولیس اہلکارزخمی

    امریکی شہرہیوسٹن میں فائرنگ‘ 5 پولیس اہلکارزخمی

    ہیوسٹن: امریکی ریاسٹ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 ملزمان مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن میں پولیس نے منشیات کی موجودگی کی اطلاع پرچھاپہ مارا تو مکان میں موجود ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 ملزمان بھی ہلاک ہوگئے۔

    امریکا میں نوجوان کی فائرنگ، والدین سمیت پانچ افراد ہلاک

    امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    امریکی ریاست لوزیانا میں دو روز قبل ایک نوجوان نے دو مختلف میں واقعات اندھا دھند فائرنگ کرکے والدین سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا تھا۔

    امریکی شہرشکاگو میں فائرنگ‘ حملہ آور سمیت 2 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 20 نومبرکو امریکی شہر شکاگو میں اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے تھے، پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکا میں مختلف تنظیمیں اسلحہ سازی اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کام کررہی ہیں جبکہ اس حوالے سے قانون سازی کے لیے بھی حکومت پرکڑی تنقید کی جاتی ہے۔

  • قونصل جنرل عائشہ فاروقی کی ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے جیل میں ملاقات

    قونصل جنرل عائشہ فاروقی کی ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے جیل میں ملاقات

    ہیوسٹن: قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے جیل میں ملاقات کی ، جس کے بعد قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی موت کےبارےمیں اطلاعات گمراہ کن ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی قید میں چھیاسی سال کی سزا کاٹنے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی موت کی افواہیں دم توڑ گئیں، ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے فورٹ ورتھ ایف ایم سی کارزویل میڈیکل سینٹر کا سرکاری دورہ کیا اور ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی۔

    ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل خانے سے پریس ریلیز میں ڈاکٹر عافیہ کے انتقال سے متعلق خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کیا گیا۔

    پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی کی ڈاکٹرعافیہ سے ملاقات اسپتال میں قائم حراستی سیل میں ہوئی، جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔

    قونصل جنرل عائشہ فاروقی کی14 ماہ میں ڈاکٹرعافیہ سے چوتھی ملاقات ہے۔

    یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی روز سے افواہیں گرم تھیں کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی حراستی مرکز میں انتقال کر گئی ہیں، جس پر ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے قونصل جنرل عائشہ فاروقی سے رابطہ کرکے ڈاکٹرعافیہ کی صحت کے حوالے سے آگاہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

    خیال رہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو افغانستان میں امریکی حکومتی و سیکیورٹی اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے الزام میں نیویارک کی وفاقی عدالت نے 2010 دس میں چھیاسی برس قید کی سزا سنائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سوئمنگ پول جہاں پیروں تلے ایک الگ ہی دنیا

    سوئمنگ پول جہاں پیروں تلے ایک الگ ہی دنیا

    ہیوسٹن : کبھی آپ نے دیکھا ہے ایسا سوئمنگ پول جہاں پیروں تلے دنیا دکھائی دے، چھت کے کنارے سے نکلتے پول سے نیچے جھانکیں تو رونگٹے کھڑے ہوجائیں۔

    امریکی ریاست ٹیکسس کے شہر ہیوسٹن میں ہوٹل کی چھت پر 500 فٹ اونچائی پر انوکھا سوئمنگ پول بنایا گیا ہے، یہ سوئمنگ پول شیشے کا ہے جس کا کچھ حصہ چھت سے باہر خلا میں معلق ہے اور اس حصے میں چہل قدمی یا تیراکی کرنا نہایت ہی ہمت کا کام ہے۔

    عمارت کی 40 ویں منزل پر اس سوئمنگ پول تعمیر کیا گیا اور اس کو اسکائے پول کا نام دیا گیا ہے، جہاں جا کر ایسا ہی محسوس ہوتا ہے کہ آپ آسمان پر ہیں اور پیروں تلے ایک الگ ہی دنیا دکھائی دے گی۔

    اس سوئمنگ پول میں تیراکی کے لیے نہایت حوصلے اور جرات کی ضرورت ہے۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ٹیکساس میں ہاروے کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی کارروائیاں، 47 ہلاک

    ٹیکساس میں ہاروے کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی کارروائیاں، 47 ہلاک

    واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان ہاروے کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس سے 6 ارب ڈالر مدد کی درخواست کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان ہاروے ٹیکساس سے گزر گیا لیکن اپنے پیچھے بڑے پیمانے پر تباہی و بربادی کی داستان چھوڑ گیا۔

    ٹیکساس کا شہر ہیوسٹن ہاروے سے سب زیادہ متاثر ہوا۔ لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق طوفان اور شدید بارشوں سے 1 لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا۔

    مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ فوج اور پولیس کے اہلکار امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہیلی کاپٹر اور کشتیوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے۔

    ٹیکساس میں تیل صاف کرنے کی ریفائنریاں بند ہیں جس سے امریکا میں توانائی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ ہیوسٹن کے قریب ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے آگ بھی بھڑک اٹھی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہاروے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے کانگریس سے 6 ارب ڈالر کی امداد جاری کرنے کی درخواست کریں گے۔

    مزید پڑھیں: سیلاب کے بعد ہیوسٹن میں دل دہلا دینے والے مناظر


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سیلاب کے بعد ہیوسٹن میں دل دہلا دینے والے مناظر

    سیلاب کے بعد ہیوسٹن میں دل دہلا دینے والے مناظر

    امریکی ریاست ٹیکسس کے شہر ہیوسٹن میں ہاروے طوفان کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ حال ہی میں جاری کی جانے والی ہیوسٹن میں سیلاب کی ایک فوٹیج نے سب کے رونگٹے کھڑے کردیے۔

    یہ فوٹیج نیویارک ٹائمز کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں گوگل اسٹریٹ ویو کی مدد سے ہیوسٹن میں سیلاب سے پہلے اور بعد کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث اب تک 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ شہر میں بڑے پیمانے پر امدادی کام جاری ہے اور اب تک کشتیوں، ٹرکوں اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص میں اربن فلڈ کی وارننگ جاری

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی منگل کے روز سیلاب سے متاثر شہر کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ہیوسٹن میں ہنگامی اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں انجام دینے کا بھی حکم دیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سائنسدانوں کی تحقیق کیلئے لوگوں سے دماغ عطیہ کرنے کی اپیل

    سائنسدانوں کی تحقیق کیلئے لوگوں سے دماغ عطیہ کرنے کی اپیل

    سائنسدانوں نے تحقیق کیلئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مرنے سے قبل اپنے دماغ بطور عطیہ جمع کرادیں، تحقیق کا مقصد ذہنی اور دماغی خرابی کے لیے نیا طریقۂ علاج دریافت کرنا ہے۔

    امریکی ریاست ہوسٹن کے سائنسدان تحقیق کے لیے لوگوں سے مرنے کے بعد اپنے دماغوں کو عطیہ کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ان کے پاس ڈپریشن اور پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس والے دماغوں کی کمی ہے۔

    brain101

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسانی دماغ پیچیدہ اور خوبصورت ہوتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلیبر رونما ہوتی ہے۔

    بوسٹن کے مضافات میں ہارورڈ برین ٹشو ریسورس سینٹر میں تین ہزار سے زائد دماغوں کو اکھٹا کیا گیا ہے، یہ دنیا میں سب سے بڑے دماغ کے بینکوں میں سے ایک ہے۔

    ان دماغوں کے متعدد نمونے ذہنی یا اعصابی خرابی والے لوگوں کے ہیں۔ ان نمونوں کے ذریعے سائنسدانوں سے درخواست کی گئی کہ وہ پارکنسنز، الزائمر اور نفسیاتی خرابی جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے نیا طریقۂ علاج تلاش کریں۔

  • پاک ایشیاء یوایس اے ٹریڈ ایکسپو دسمبرمیں امریکہ میں ہوگی

    پاک ایشیاء یوایس اے ٹریڈ ایکسپو دسمبرمیں امریکہ میں ہوگی

    کراچی : پاکستان چیمبر اف کامرس امریکہ کے  صدر وسیم اختر نے کہا ہے کہ پاک ایشیاء یوایس اے ٹریڈ ایکسپو کا انعقاد دسمبر میں ہوسٹن امریکہ میں ہورہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ پاک ایشیاء یوایس اے ٹریڈ ایکسپو نو سے سولہ دسمبر تک منعقد کی جائے گی.

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹیکسٹائل فٹ وئیرسمیت سرجیکل انڈسٹری کی مصنوعات کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔

    پاکستانی مصنوعات کا معیار اور قیمتیں پڑوسی ملک کے مقابلے میں کم ہیں، سمینارسے خطاب کرتے ہوئے دیگر ماہرین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کساد بازاری ہے اور قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔

    پاکستان کی برآمدات بھی چودہ فیصد گری ہیں۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر خالد تواب نے کہا کہ پاکستان میں حالات بہتر ہونے سے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔