Tag: Houthi attacks

  • ویڈیو: حوثیوں کے حملے میں اسرائیل جانے والا بحری جہاز ڈوب گیا، 4 ہلاک، 15 لاپتہ

    ویڈیو: حوثیوں کے حملے میں اسرائیل جانے والا بحری جہاز ڈوب گیا، 4 ہلاک، 15 لاپتہ

    بحیرہ احمر میں یمن کی حوثی تنظیم انصار اللّٰہ نے اسرائیل جانے والے تجارتی بحری جہاز پر میزائل حملہ کردیا جس سے جہاز کے 4 ارکان ہلاک اور 15 لاپتہ ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حوثیوں نے بچ جانے والے کئی ارکان کو اغوا کرلیا جبکہ 6 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے حوثیوں نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تجارتی بحری جہاز ’ایٹرنٹی سی‘ پر بیلسٹک اور کروز میزائل داغے گئے ہیں جس سے بحری جہاز کو شدید نقصان پہنچا اور بعد ازاں جہاز مکمل طور پر سمندر میں غرق ہوگیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لائبیریا کا پرچم بردار یونانی کمپنی کا کارگو جہاز اسرائیلی بندرگاہ ایلات کی طرف رواں دواں تھا۔

    اس سے قبل بھی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بحیرہ احمر میں حملے کا نشانہ بننے والا بحری جہاز سمندر میں غرق ہوگیا ہے۔

    حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح فوج کے حملے میں میجک سیز جہاز سمندر میں مکمل غرق ہوگیا ہے۔ اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

    ایرانی فوج نے برطانوی بحریہ کے جہاز کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا

    واضح رہے کہ اتوار کو یمن کے نزدیک لائیبیریا کے بحری جہاز پر حملہ ہوا تھا، حملے میں دو چھوٹی کشتیوں سے بحری جہاز پر فائرنگ اور گرنیڈ حملے کیے گئے تھے۔

  • بحیرہ احمر میں حوثیوں کے امریکی جہازوں پر حملے

    بحیرہ احمر میں حوثیوں کے امریکی جہازوں پر حملے

    بحیرہ احمر میں امریکی جہازوں پر یمن کے حوثیوں کی جانب سے حملے کیے گئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان حوثی گروپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بحیرہ اسود میں 2 امریکی ڈسٹرائر اور مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔

    ترجمان کے مطابق بحرہند میں کنٹینر شپ ایم ایس سی اورین پر بھی حملے کئے گئے ہیں۔

    اس سے قبل یمن کے حوثی گروپ نے ہفتے کے روز امریکی فوج کے ایک اور MQ-9 ریپر ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

    حوثی ملیشیا کے میڈیا ونگ کی جاری کردہ ویڈیو میں امریکی ڈرون کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا۔

    ترجمان حوثی ملیشیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یمنی فضائی حدود میں محو پرواز امریکی ڈرون ایم کیو نائن کو مار گرایا گیا، فوٹیج میں تباہ شدہ ڈرون کا زمین پر بکھرا ملبہ بھی دکھایا گیا۔

    اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری، مزید 66 شہید

    واضح رہے کہ امریکی فضائیہ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل بائرن مکگرے نے ہفتے کے روز ایسوسی ایٹڈ پریس سے گفتگو میں اعتراف کیا تھا کہ امریکی فضائیہ کا MQ-9 ڈرون یمن میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

  • امریکا نے حوثی باغیوں کے حملوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون مانگ لیا

    امریکا نے حوثی باغیوں کے حملوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون مانگ لیا

    امریکا نے یمن کے حوثی باغیوں کے حملوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی انٹرنیشنل کمبائن میری ٹائم فورس کی موثر رکن ہے۔

    مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ پاکستان سے بحیرہ احمر میں کشیدگی پر رابطے میں ہیں، حوثیوں کے حملوں سے خطے کی تجارت متاثر ہورہی ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو یمن کے عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔ خطے کے دیگر ممالک حوثیوں کے خلاف ٹاسک فورس میں شامل ہوں تو خوش آمدید کہیں گے۔

    امریکا کا کہنا ہے کہ اسرائیل سمیت خطے کے تمام ممالک کو غذائی قلت سے بچانا چاہتے ہیں۔حوثی باغیوں کے حملوں سے پورے خطے کی تجارت کو خطرات لاحق ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوں کے خلاف حکمت عملی جارحانہ نہیں ہے، جبکہ امریکا نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کو دفاعی قرار دے دیا۔

    مارگریٹ میکلاؤڈ کا کہنا تھا کہ خطے کے تمام ممالک بشمول پاکستان کو امریکا اور برطانیہ کی نئی ٹاسک فورس کے تحت قائم کیے جانے والے خوشحالی محافظ آپریشن کا ساتھ دینا چاہیے۔ بحری جہازوں کی آمد و رفت کو محفوظ بنانے کیلئے یمنی گروپ کے خلاف آپریشن کررہے ہیں۔

    اردن کے ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک

    واضح رہے کہ امریکا کا موقف ہے کہ حوثیوں کو ہتھیار اور اسرائیلی جہازوں کی اطلاعات ایران کی جانب سے فراہم کی جارہی ہیں، ایرانی حکومت کی پالیسیاں عام ایرانی عوام کے لیے مشکلات کا باعث ہیں۔