والدین کی خواہش اور کوشش ہوتی ہے کہ ان کا بچہ زندگی کی دوڑ میں سب سے آگے رہے اور اس کے بہترین مستقبل کے لیے وہ سب کچھ کر ڈالیں جو ان کے بس میں ہے۔
اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ماہرین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بچوں کے مستقبل کے حوالے سے والدین کا کردار ادا کرسکتے ہیں؟
ماہرین نے بتایا کہ اپنے بچوں کو ان کے کیریئر کے انتخاب میں مدد کرنا بلاشبہ ایک بہترین فیصلہ ہے جو والدین اپنے طور پر بہتر انداز میں کرسکتے ہیں کہ ان کے بچے اپنی تعلیم کے دوران کس طرح کی سرگرمیوں میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بچوں کو پڑھنے یا کیریئر کا انتخاب کرنے پر مجبور کرنا یا زبردستی کرنا جس میں وہ دلچسپی نہ لیں ایک سنگین غلطی ہے جس کے بہت منفی نتائج نکل سکتے ہیں۔