Tag: How to lose weight

  • وزن میں کمی کیسے کی جائے؟ وہ بھی بغیر ڈائٹنگ کے

    وزن میں کمی کیسے کی جائے؟ وہ بھی بغیر ڈائٹنگ کے

    موٹاپا جسم میں چربی کے زیادہ ہو جانے سے جنم لینے والی ایک پیچیدہ بیماری ہے، موٹاپا محض جسمانی خوبصورتی کا مسئلہ ہی نہیں بلکہ ایک ایسا طبّی طور پر توجہ طلب مسئلہ ہے جو نظر انداز کئے جانے کی وجہ سے کئی اور جسمانی تکالیف اور بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔

    موٹاپا کم کرنے کے طریقے جاننا ہر اس شخص کے لیے ایک لازمی ہے جو اپنی صحت کو مثالی بنانا چاہتا ہو اور اپنی کسی لا پرواہی کی وجہ سے بیمار پڑنے سے بچنا چاہتا ہو۔

    وزن میں اضافہ تو کسی بھی انسان کو پسند نہیں ہوتا بالخصوص اگر پیٹ باہر نکلنا شروع ہوجائے اور وزن میں کمی کے لیے لوگ ڈائٹنگ کرتے ہیں، ورزشوں کے پروگرام کا حصہ بنتے ہیں یا ایسے ہی دیگر طریقوں کو اپناتے ہیں۔

    ایسے ہی افراد کیلئے ایک ایسا طریقہ بھی موجود ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی لانا ممکن ہے اور کچھ خاص کرنا بھی نہیں پڑتا۔

    اور وہ ہے مناسب وقت تک نیند جس سے غذا اور ورزش کے معمولات زیادہ مؤثر ہوجاتے ہیں۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

    ٹسبرگ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں ایسے 125 بالغ افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کا جسمانی وزن کافی زیادہ تھا یا وہ موٹاپے کے شکار تھے۔

    ان افراد کو جسمانی وزن میں کمی کے ایک سالہ پروگرام کا حصہ بنایا گیا اور یہ دیکھا گیا کہ نیند کے دورانیے سے غذا اور ورزش کے معمول کو برقرار رکھنے میں کس حد تک مدد ملی۔

    نتائج سے معلوم ہوا کہ زیادہ وقت تک سونے والے افراد کو غذائی کیلوریز کو محدود کرنے میں مدد ملی جبکہ وہ ورزش کو بھی اپنے معمول کا حصہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

    محققین کو پہلے سے توقع تھی کہ نیند سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملے گی مگر وہ اتنا زبردست اثر دیکھ کر حیران رہ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ اچھی نیند سے طرز زندگی کو صحت کے لیے مفید بنانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

    اس سے قبل ان محققین کی ایک پرانی تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ اچھی نیند سے زیادہ جسمانی چربی گھلانے میں مدد ملتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس کے موقع پر پیش کیے گئے۔

  • جادوئی قہوہ : وزن کم کرنے کا حیرت انگیز طریقہ

    جادوئی قہوہ : وزن کم کرنے کا حیرت انگیز طریقہ

    حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ صبح ایک کپ قہوہ پینا جسم کے لیے کئی فوائد کا حامل ہوتا ہے، اس سے وزن اور بڑھے ہوئے پیٹ کم ہونے کے علاوہ صحت بھی بہتر رہتی ہے۔

    کھانے سے چند گھنٹے قبل قہوہ پینا بھوک کو کم کرنے میں معاون ہوتا ہے اور کیلوریز کو زیادہ جلانے کا کام کرتا ہے، قہوہ میٹابولزم اور چربی جلانے کی شرح میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

    قہوہ کے اینٹی آکسڈینٹ مواد کی وجہ سے جیسے ’پولیفینولز‘ جو پودوں میں پائے جانے والی خوردبینی غذائیں ہیں، دماغ کی صحت کو بہتر کرتی ہیں جو کینسر، قلبی امراض اور ذیابیطس کا خطرہ کم کرتی ہیں۔

    آج کل بڑھا ہوا وزن صرف خواتین نہیں بلکہ مرد حضرات کے لیے بھی انتہائی پریشان کن ہے کیونکہ اس سے ناصرف آپ کی شخصیت پر اثر پڑتا ہے بلکہ بہت سی بیماریاں بھی لاحق ہوجاتی ہیں جن میں ذیا بیطس، بلڈ پریشر، گھٹنوں جوڑوں کا درد اور کولیسٹرول وغیرہ شامل ہیں۔

    ایک معروف ماہرِ غذائیت ڈاکٹر عائشہ عباس نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے لوگوں کو ہر گھر کے کچن میں موجود اشیاء سے قہوہ بنانے کا طریقہ بتایا جس سے جسم کو بغیر نقصان پہنچائے آسانی سے وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

    قہوہ بنانے کا نہایت آسان طریقہ

    اجزاء :
    کلونجی، زیرا، دار چینی، چھوٹی الائچی اور سونف اپنے اندازے کے مطابق لٰیں اور انہیں پیسیں اور پاؤڈر بنالیں پھر اس پاؤڈر کی ایک چٹکی ایک گلاس پانی میں اچھی طرح پکا کر قہوہ بنالیں۔

    ڈاکٹر عائشہ کے مطابق اس پانی کو سارا دن عام پانی کی جگہ پئیں، اس سے جسم میں طاقت ملے گی اور ساتھ ہی زیادہ بھوک بھی نہیں لگے گی، یہ قہوہ ان افراد کے لیے بھی انتہائی مفید ہوگا جو ہر وقت قبض کی شکایت کرتے رہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص اس وقت تک وزن کم نہیں کرسکتا جب تک اس کی قبض ختم نا ہو لہٰذا یہ قہوہ بہت سی بیماریوں کا علاج ہے۔