Tag: hub

  • ٹائر پھٹنے کے بعد پولیس موبائل کے ساتھ خوفناک حادثہ، 5 اہلکار جاں بحق

    ٹائر پھٹنے کے بعد پولیس موبائل کے ساتھ خوفناک حادثہ، 5 اہلکار جاں بحق

    حب: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ایک پولیس موبائل کو افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لسبیلہ میں وندر دبئی مسجد کے قریب ایک پولیس موبائل الٹنے کے باعث پانچ اہلکار جاں بحق ہو گئے، بتایا جا رہا ہے کہ پولیس موبائل کا ٹائر پھٹ گیا تھا، جس کے باعث وہ الٹ گئی۔

    پولیس حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی شکار موبائل ایس ایس پی لسبیلہ کے اسکواڈ میں شامل تھی اور دریجی سے اوتھل جا رہی تھی۔

  • کراچی سے پکنک پر جانے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    کراچی سے پکنک پر جانے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    اوتھل : لسبیلہ کے ساحلی شہر وندر کے قریب قومی شاہراہ پر ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں سات افراد جاں بحق، چار زخمی ہوگئے، ہلاک شدگان میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ساحلی شہر  وندر کے قریب قومی شاہراہ پر ہولناک ٹریفک حادثہ میں 7سات افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے، سول اسپتال میں طبی سہولیات کے فقدان کے باعث زخمی درد سے تڑپتے رہے۔

    حادثہ اس وقت پیش آیا جب قومی شاہراہ پر کراچی سے پکنک پر جانے والی تیز رفتار ویگن نمبر سی آر0781 سڑک کنارے کھڑ ے مزدا ٹرک سے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں وین میں موجود سات افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، ذرائع کے مطابق وین میں گیارہ افراد سوار تھے جو کنڈ ملیر جا رہے تھے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں محمد عظیم ولد حیدر، فرح ناز زوجہ محمد، شاہ زین ولد محمد عظیم، محمد رمضان ولد تاج محمد، فاطمہ بی بی زوجہ رمضان، زہرہ بی بی بنت محمد رمضان جبکہ ایک زخمی راستے میں دم توڑ گیا جبکہ سید ملک ولد محمد عظیم، پارس ولد برکت، انعم بنت وسیم، عضیب ولد لیاقت شدید زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلے جب آر ایچ سی اسپتال وندر لایا گیا تو اسپتال میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بعد ازاں انہیں کراچی منتقل کردیا گیا ۔

    جاں بحق اور زخمی ایک ہی خاندان کے بتائے جاتے ہیں جن کا تعلق کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے بتایا جاتا ہے،اس شاہراہ پر آئے روز ٹریفک حادثات کی وجہ سے اسے خونی شاہراہ کا نام دیا گیا ہے۔

  • بلوچستان میں بارشیں، حب ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی

    بلوچستان میں بارشیں، حب ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی

    کراچی: بلوچستان میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، محکمہ آبپاشی نے ڈیم میں مزید پانی جمع ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ہونے والی بارشوں کے بعد مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوا۔حکومتی ترجمان کے مطابق طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متعدد مکانات تباہ ہوئے جبکہ دیگر حادثات میں بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

    بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ کے قریب قومی شاہراہ پرپل سیلابی ریلے میں بہہ گیا، چمن، پشین، ہرنائی، ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہوئی۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، 5 افراد ہلاک، ریسکیو کے لیے پاک فوج کے جوان میدان میں آگئے

    دوسری جانب حب ڈیم میں بھی پانی کی سطح 301 فٹ تک پہنچ گئی جس کے بعد واٹر بورڈ نے حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی شروع کردی۔ واٹر بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی کو حب ڈیم سے 8 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی شروع ہوگئی۔

    وزیراطلاعات بلوچستان کے مطابق تربت کے علاقے میں پھنسنے والے 13 افراد کو ریسکیور کر کے بچا لیا گیا جبکہ کیچ اور دیگر علاقوں میں حکومت نقصانات کا جائزہ لے رہی ہے۔

    ظہور بلیدی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فوری اور بروقت ریسکیو کی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، سیلابی صورتحال کےباعث مکران کاعلاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

    بلوچستان میں واقع میرانی ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچ گئی، ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی صورت حال کسے نمٹنے کے لیے پاک فوج سے مدد طلب کرلی۔ پاک فوج نے میرانی ڈیم کے قریب حفاظتی کیمپ قائم کردیا جبکہ مکران ڈویژن میں ریسکیو آپریشن کے لیے پاک فوج کے 2 ہیلی کاپٹروں کی مدد طلب کرلی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں شدید بارشیں ، حب ڈیم کا لیول خطرناک حد تک بڑھ گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان میں ہونے والی بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح 298 فٹ تک پہنچ گئی تھی جسے محکمہ آبپاشی نے خطرناک قرار دیا تھا۔  واضح رہے کہ حب ڈیم اور کینجھر جھیل کراچی کو پانی کی فراہمی کے دو بڑے ذرائع ہیں، جہاں سے  پانی دھابیجی، گھارو اور حب پمپنگ اسٹیشنز کے ذریعے شہر کو سپلائی کیا جاتا ہے۔

    کراچی کے ضلع ویسٹ کے علاقوں کو پانی کی فراہمی حب ڈیم سے ہوتی ہے اور گذشتہ کئی سال سے بارشیں نہ ہونے کے سبب علاقوں میں پانی کی فراہمی نہ ہونے کے برابر تھی۔

  • بلوچستان میں برفباری اور بارشیں : مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت سات بچے زخمی

    بلوچستان میں برفباری اور بارشیں : مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت سات بچے زخمی

    حب : صوبہ بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں برفباری اور بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہوا، مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق جبکہ خاتون سمیت سات بچے زخمی ہوگئے ۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں کہیں رم جھم کہیں بارش تو کہیں راستے برف سے ڈھک گئے۔ جس کی وجہ سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں اور شہریوں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    حب کے ضلع لسبیلہ کے پہاڑی علاقوں موسلادھار بارشیں ہوئیں، جس کے بعد وندر، اوتھل، بیلا اور شاہ نورانی کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ اوتھل میں مکان کی چھت گرگئی، حادثے میں ایک خاتون اور سات بچے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اس کے علاوہ سیاحتی مقامات زیارت میں تین فٹ اور قلات میں ایک فٹ سے زیادہ برفباری ہوئی، گیس پریشر اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

    کوئٹہ میں برفباری سے سڑکیں بند ہوگئیں، کئی مقامات پر لوگ محصور ہوگئے، اسکردو، مستونگ اور مانسہرہ میں برفباری سے راستے بند ہوگئے، خضدار میں پاک فوج کے جوانوں نے برف ہٹانے کے کام کا آغاز کر دیا۔

    علاوہ ازیں چمن سمیت ضلع بھر میں دو روز سے وقفے وقفے سے جاری موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق جبکہ خاتون سمیت سات بچے زخمی ہوگئے ہیں، کوژک ٹاپ پر شدید برف باری کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ دن بھر ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند رہا

    روجھان اور شہداد کوٹ میں بیشتر سڑکیں بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، لکی مروت اور بارکھان میں سڑکوں اور گلیوں میں جمع بارش کے پانی اور کیچڑ سے شہریوں کا چلنا محال ہو گیا۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    ملک کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ پانچ زخمی ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی چکرا گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، 16 سال کا طارق گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ اچانک ملزمان گولی مارکر فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم تحقیقات کررہے ہیں جلد حقائق سامنے آئیں گے۔

    دوسری جانب بلوچستان کے شہر حب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، حب کے علاقے پیرجان کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

    علاوہ ازیں لاہور کے علاقے مناواں میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ معمولی تلخ کلامی کے باعث پیش آیا، جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال جنوری میں کراچی کے علاقےلیاری میوہ شاہ قبرستان کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی تھیں۔

    یاد رہے کہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ شہرقائد کے علاقے مشرف کالونی کے قریب پیش آیا تھا جس میں ایک شخص جان کی بازی ہارگیا تھا۔

  • حب : اوتھل زیروپوائنٹ پرکوچ اور ٹرک میں تصادم‘ 6 افراد جاں بحق

    حب : اوتھل زیروپوائنٹ پرکوچ اور ٹرک میں تصادم‘ 6 افراد جاں بحق

    حب : صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہراوتھل کے قریب کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثہ اوتھل کے قریب سی ڈی شاہراہ پرزیروپوائنٹ کے قریب پیش آیا، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔


    حیدرآباد: ہوسڑی میں ٹریفک حادثہ ‘ 10 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 12 فروری کو ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسڑی کے قریب تیز رفتار ٹرک اور وین کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث 10 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثے میں 9 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، خواتین نجی کمپنی کی سیلز ویمن تھیں۔


    جامشورومیں انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثہ‘ 10 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ گزشتہ برس 24 دسمبر کو صوبہ سندھ میں جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پروین اور دو مسافربسوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حب میں برساتی نالے میں طغیانی، سیلابی ریلے سے 9 افراد ہلاک

    حب میں برساتی نالے میں طغیانی، سیلابی ریلے سے 9 افراد ہلاک

    حب: صوبہ بلوچستان اور کراچی کے سرحدی علاقے حب میں برساتی نالے میں طغیانی نے کئی مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سیلابی ریلے میں ڈوب کر 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حب کے علاقے پتھر کالونی نالے میں بارش کے بعد شدید طغیانی آگئی۔

    طغیانی کے باعث سیلابی ریلا نالے سے ابل پڑا اور کئی گھروں کو مکمل تباہ کردیا۔ ریلے میں مال مویشیوں کے ساتھ ساتھ 11 افراد بھی لاپتہ ہوگئے۔

    لاپتہ افراد میں سے 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں بقیہ 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔

    نالے کے اطراف میں ایدھی کے رضاکار امدادی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ ایدھی ذرائع نے 9 لاشوں کے نکالے جانے کی تصدیق کردی ہے۔


  • پولیس مقابلے کے بعد اسلحہ وموٹرسائیکلوں سے بھرا ٹرک برآمد، 2 ملزمان ہلاک

    پولیس مقابلے کے بعد اسلحہ وموٹرسائیکلوں سے بھرا ٹرک برآمد، 2 ملزمان ہلاک

    کراچی : حب کے قریب پولیس مقابلہ میں دو ملزمان مارے گئے،  پولیس نے اسلحہ ، دستی بم اور مسروقہ موٹرسائیکلوں سے بھرا ٹرک برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ناردرن بائی پاس کے قریب موجود پولیس اہلکاروں نے کچے کے راستے سے جانے والے ایک ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے ٹرک نہیں روکا،اور رفتار مزید تیز کردی۔

    تعاقب کے بعد پولیس جب ٹرک کے قریب پہنچی توٹرک میں سوار ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پرفائرنگ کی گئی۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان مارے گئے جبکہ دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر پہاڑی راستوں سے فرار ہوگئے۔

    ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے، ملزمان کے قبضے سے ملنے والے ٹرک میں کراچی کے مختلف علاقوں سے چھینی ہوئی موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

  • صدرممنون کے بیٹے پرحملے کاماسٹرمائنڈ گرفتار

    صدرممنون کے بیٹے پرحملے کاماسٹرمائنڈ گرفتار

    حب: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئےصدرممنون حسین کے بیٹے پرحملے کے ماسٹرمائنڈ کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلاتت کے مطابق آج بروزبدھ سیکیورٹی فورسز نے حب کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتارکیا گیا۔

    گرفتارافراد میں سے ایک شخص کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہے اوراس سے پہلے بھی کئی کاروائیوں میں ملوث ہے۔

    دہش گردوں کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کیا گیا اوربھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    ایف سی ترجمان کے مطابق گرفتاردہشت گرد سیکیورٹی فورسزپرحملوں میں، چائنہ بس حملے میں اورمزدوروں کے قتل کے واقعے میں ملوث ہیں۔

  • حب میں موٹرسائیکل بم دھماکہ، تین افراد جاں بحق 15 زخمی

    حب میں موٹرسائیکل بم دھماکہ، تین افراد جاں بحق 15 زخمی

    حب : بلوچستان میں موٹر سائیکل بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے، دھماکہ باب بلوچستان جمعہ خان ہوٹل کے قریب ہوا۔

    عینی شاہدین کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے سے چند لمحہ قبل اہم شخصیت کا قافلہ سندھ پولیس کے پروٹوکول میں حب سے کراچی جارہا تھا۔

    دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، جائے وقوعہ پر موجود گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

    جاں بحق اور زخمیوں کو جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کیا گیاجہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد دس شدید زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔