Tag: Hub accident

  • حب : مسافر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 26 افراد جھلس کر جاں بحق، متعدد زخمی

    حب : مسافر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 26 افراد جھلس کر جاں بحق، متعدد زخمی

    حب : بیلاکراس کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 26  افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، حادثے کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی تھی، زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کراس کے قریب اندوہناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم کے باعث 26 افراد جاں بحق جب کہ17افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    بدقسمت مسافر کراچی سے پنجگور جارہے تھے، حادثے کے بعد کوچ کو آگ لگ گئی، اکثر مسافروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا، آگ اتنی شدید تھی تھی کہ جائے وقوعہ پر 26 مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے، کچھ مسافروں نے بس سے کود کر اپنی جان بچائی تاہم وہ بھی جل کر زخمی ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، تاہم آگ کی شدت کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر حب کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ٹرک پر غیرقانونی ایرانی آئل موجود تھا، مذکورہ ٹرک اسٹاپ پر کھڑا تھا کہ بریک فیل ہوجانے کے باعث مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ٹرک سے جاٹکرائی جس کے بعد ٹرک پر رکھے آئل کے ڈرموں میں آگ گئی جس نے دیکتھے ہی دیکھتے مسافر کوچ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

  • حب کےقریب کوچ اورٹرک کےدرمیان تصادم‘ 2 افراد جاں بحق

    حب کےقریب کوچ اورٹرک کےدرمیان تصادم‘ 2 افراد جاں بحق

    حب :صوبہ بلوچستان میں حب کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں حب کے علاقے بیلہ کے قریب تیزرفتار ٹرک اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔


    اوکاڑہ میں ٹریکٹرٹرالی اورایمبولینس میں تصادم ‘ 4 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں میں دیپالپورقصورروڈ پرمظہر آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور ایمبولینس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایمبولینس ڈرائیور اور دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے تھے۔


    جامشورو کےقریب ایمبولینس اور ٹرالر میں تصادم‘5افراد جاں بحق


    واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں صوبہ سندھ کے شہر جامشورو کے قریب ایمبولینس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • حب: مسافر کوچ الٹنے سے 30 افراد زخمی

    حب: مسافر کوچ الٹنے سے 30 افراد زخمی

    کراچی: حب کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹنے سے تیس افراد زخمی ہوگئے۔

       کراچی سے گوادر جانے والی مسافرکوچ کوسٹل ہائی وے پر اور ماڑہ کے قریب الٹ گئی، کوچ میں باراتی سوار تھے، جو شادی کی تقریب میں شرکت کےلئے جارہے تھے۔

    حادثے کے نتیجے میں 30افراد زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر پاکستان نیوی اسپتال اور ماڑہ منتقل کردیا گیا۔

    کوسٹل ہائی وے پر بارش کے باعث رضاکاروں کو امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔