Tag: Hudabiya case

  • حدیبیہ پیپرملزکیس، نیب نےسپریم کورٹ میں نئی درخواست دائرکردی

    حدیبیہ پیپرملزکیس، نیب نےسپریم کورٹ میں نئی درخواست دائرکردی

    اسلام آباد : نیب نے حدیبیہ پیپرملزکیس کیلئے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائرکردی، جس میں کہا گیا کہ نواز شریف حدیبیہ پیپرکیس میں اپیل دائرکرنے پر اثر انداز ہوئے، عدالت اپیل میں تاخیرنظراندازکرکےکیس کھولنےکی اجازت دے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے حدیبیہ پیپرملزکیس کھولنے کیلئے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائرکردی، نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عمران الحق نے درخواست دائر کی۔

    درخواست میں عدالتی حکم کے 3سال بعد اپیل دائرکرنے کا جواز پیش کیا۔

    دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف حدیبیہ پیپرکیس میں اپیل دائرکرنےپراثراندازہوئے، عدالتی غلطی یاججزکی غیر سنجیدگی
    سے کیس کوہٹایا نہیں جاسکتا دوبارہ تحقیقات کی استدعامسترد کرنا انصاف کو جھٹلانے کے مترادف ہوگا۔


    مزید پڑھیں : حدیبیہ پیپرزملز کیس: سپریم کورٹ نےنیب سےتمام ریکارڈ طلب کرلیا


    درخواست میں استدعا کی گئی عدالت اپیل میں تاخیرنظراندازکرکے کیس کھولنے کی اجازت دے۔

    حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی گذشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نےنیب سےتمام ریکارڈ طلب کرلیا تھا جبکہ نیب کی جانب سے ایک۔ماہ کی مدت دینے کی استدعا مسترد کر دی گئی تھی۔

    جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے ہم کیس جلد سن کر فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔

    بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی تھی۔

    یاد رہے کہ پانامہ کیس کے دوران عدالت کے سامنے نیب نے اس کیس میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا تھا، اس کیس میں پنجاب کے وزیر اعلی شہبازشریف کا نام شامل ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے نیب کا ریفرنس خارج کرتے ہوئے نیب کو حدیبیہ پیپرز ملز کی دوبارہ تحقیقات سے روک دیا تھا۔


    مزید پڑھیں :  حدیبیہ پیپر ملز، اسحاق ڈار کے خلاف بحثیت ملزم تحقیقات کا آغاز


    جس کے بعد نیب نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی اور اب سپریم کورٹ آف پاکستان اس کیس کو دوبارہ کھولنے جارہی ہے جبکہ حدیبیہ کیس کےحوالےسے چیئرمین نیب کوبھی عدالت میں طلب کیا گیا تھا ۔

    خیال رہے کہ یہ کیس شہباز شریف کی سیاست کے لیے اہم ثابت ہوسکتا ہے

    واضح رہے کہ حدیبیہ ریفرنس سترہ سال پہلےسن دوہزارمیں وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے اعترافی بیان پرنیب نےدائرکیاتھا۔انہوں نےبیان میں نوازشریف کے دباؤپرشریف فیملی کے لیے ایک ارب چوبیس کروڑ روپےکی منی لانڈرنگ اورجعلی اکاؤنٹس کھولنےکااعتراف کیاتھا۔

    شریف برادران کی جلاوطنی کے سبب کیس التواءمیں چلا گیا تھا ۔ سنہ 2011 میں شریف خاندان نے اس کیس کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا‘ عدالتِ عالیہ نےاحتساب عدالت کوکیس پرمزیدکارروائی سےروکا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

     

  • عدالت کے ذریعے حدیبیہ کیس پھر کھولنا انصافی ہے،سعد رفیق

    عدالت کے ذریعے حدیبیہ کیس پھر کھولنا انصافی ہے،سعد رفیق

    لاہور : وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عدالت کے ذریعے حدیبیہ کیس پھر کھولنا انصافی ہے ،ایم کیوایم اورپی ایس پی کاانجینئرڈ ملاپ چوبیس گھنٹے میں ناکام ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوےکی ٹرین فاروق ستارکی حمایت میں چل پڑی اور ایم کیو ایم اور پی ایس پی اتحاد کوانجینئرڈ قرار دے دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومی سیاست کا فیصلہ ایوانوں میں نہیں گلیوں بازاروں میں ہو گا۔

    لیگی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کے ذریعے لیگی قیادت کو جکڑنے اور بدنام کرنے کا منصوبہ ناکام ہوگا۔

    نئے نویلے پاکستان عوامی اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے سعد رفیق کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ مشرف کو متبادل لیڈر بنانے کی کوشش بُری طرح ناکام ہوگی، سیاسی جماعتیں بنانے اور توڑنے کا مشغلہ ترک کرنا ہوگا۔

    مخالفین کو خبردارکرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ محاذآرآئی سے کچھ ہاتھ نہ آئے گا، نئے عوامی فیصلہ کا انتظار کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیب کا حدیبیہ پیپر ملز کیس میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

    نیب کا حدیبیہ پیپر ملز کیس میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : نیب نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائیگی، اپیل لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی جائیگی۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ نے نیب کی حدیبیہ پیپرملز پراپیل ایک ہفتے میں دائرکرنے کی یقین دہانی پر شیخ رشید کی درخواست نمٹا دی ہے۔

    پانامافیصلہ پر نظرثانی درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت میں جسٹس آصف کھوسہ نے استفسار کیا کہ کیا حدیبیہ ملزکی اپیل سے متعلق تحریری حکم جاری ہوا، جس پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ نیب نے عدالت میں کہا تھا ایک ہفتے میں اپیل دائر کریں گے۔

    پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا اپیل دائر کرنے کا فیصلہ 2 روز قبل ہوا، کل مجھ تک اپیل کا مسودہ آیا، چیئرمین نیب نے اپیل دائر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔


    مزید پڑھیں : احتساب عدالت نے نواز شریف اور ان کے بیٹوں کو 19 ستمبر کو طلب کرلیا


    یاد رہے کہ کرپشن کے سنگین الزامات پراحتساب عدالت نے نوازشریف اور اکے خاندان کو 19ستمبر کو طلب کیا ہے، سابق نااہل وزیراعطم نواز شریف کو لندن فلیٹ اورعزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں طلب کیا گیا ہے۔

    حسن، حسین،مریم نواز اورکیپٹن (ر)صفدر کی پیشی لندن فلیٹ ریفرنس میں ہوگی جبکہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کوبھی احتساب عدالت نے بیس ستمبر کو طلب کرلیا ہے، ان کے خلاف نیب نے آمدن سےزائداثاثہ جات کا ریفرنس جمع کرایا ہے۔

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سمن جاری کرتے ہوئے ملزمان کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا۔

    عدالت نے میڈیا پر پابندی لگاتے ہوئے کمرہ عدالت میں آنے سے روک دیا ہے۔

    خیال رہے کہ پانامافیصلے کی روشنی میں نواز شریف،حسن،حسین،مریم نوازاور کیپٹن صفدرکےخلاف لندن فلیٹس،عزیزیہ اسٹلیزملزاورفلیگ شپ سمیت آف شور کمپنیوں کےکیس چلائے جانے ہیں۔

    احتساب عدالت ریفرنسز پر چھ ماہ میں فیصلہ کرنےکی پابند ہے۔ عدالتی کارروائی کی نگرانی سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کر رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔