Tag: Hudaibiya Paper Mills

  • سپریم کورٹ نے نیب  کی  حدیبیہ پیپرزملز کی نظرثانی درخواست خارج کردی

    سپریم کورٹ نے نیب کی حدیبیہ پیپرزملز کی نظرثانی درخواست خارج کردی

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نےنیب کی حدیبیہ پیپرز ملز کی نظرثانی درخواست خارج کردی، جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا الزام انیس سوبانوے کا ہے درخواست سیاسی ہتھیار کےطور پر دائر کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل 3 رکنی خصوصی بینچ نے حدیبیہ پیپرز ملز نظرثانی درخواست کی سماعت کی۔

    جسٹس مشیر عالم نے نیب پراسیکیوٹر سے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں غلطیوں کی نشاندہی کریں جس میں کیس دوبارہ کھولنے کی اپیل مسترد کردی گئی تھی۔

    نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا عدالت نےاس بات پرغورنہیں کیاکہ فردجرم عائدنہیں ہوئی، جس پر کیا یہ آپ کی مرضی ہے کہ سالوں فردجرم عائد ہی نہ ہو، الزام 1992 کا ہے، الزام درخواست آپ نے سیاسی ہتھیار کے طور پر دائر کی۔

    نیب پراسیکیوٹر سپریم کورٹ کے فیصلے میں غلطی بتانے میں ناکام رہا، جس کے بعد سپریم کورٹ نے نیب کی نظرثانی درخواست خارج کردی۔

    جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ ہمارے فیصلے میں کوئی غلطی ہوتی تو پہلا شخص ہوں گا، جو درستگی کرے گا، نیب نے 1229 دن بعد اپیل دائر کی، زائد المیعاد ہونے پر اپیل خارج کی گئی، نیب والے عدالت سے باہر جاکر تقرریں کرتے ہیں۔

    جسٹس قاضی فائز عیسی کی اس بات کے جواب میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب کا کوئی افسر تقریر نہیں کرتا، جس پر جسٹس قاضی فائز نے ریمارکس دیئے کہ نیب کے بعد کوئی وزیر آکر تقریریں شروع کر دیتا ہے۔

    دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ کیا نیب کے کہنے پر کوئی کرپٹ اور بے ایمان ہو جائیگا؟، پہلے ثابت تو کریں کہ کوئی جرم ہوا ہے، آپ کے کیس کا پورا زور اسحاق ڈار کا بیان ہے، بیان بھی مان لیں تو کیا ہوگا، بیان کے تناظر میں نیب نے چیزوں کو ثابت کرنا ہے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسی کا مزید کہنا تھا دفعہ 164 کا بیان ضابطہ فوجداری کیساتھ کھیل ہے، خدا کا واسطہ ہے ضابطہ فوجداری کیساتھ کھیل نہ کھیلیں، اسحاق ڈار کا بیان کسی اور کے خلاف استعمال نہیں ہو سکتا۔

    مزید پڑھیں : نیب کی حدیبیہ پیپرملزریفرنس پھر کھولنے کیلئےنظرثانی کی اپیل سپریم کورٹ میں دائر

    جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ ریفرنس نیب کی درخواست پر تاحکم ثانی ملتوی ہوا، 2008 میں ریفرنس بحال کروایا، پھر دوسری بار ریفرنس سرد خانے کی نذر کروایا، ایک بندے کو کب تک ایسے گھسیٹیں گے، اٹھارہ سال سے سر پر تلوار لٹک رہی ہے۔

    یاد رہے نیب نے سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپرملز میں نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی ، جس میں عدالت عظمیٰ سے پندرہ دسمبرکےحکم پرنظرثانی کی استدعا کی گئی تھی۔

    اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب کو حدیبیہ پیپرملزکیس دوبارہ کھولنے کی اجازت نہیں دی تھی اور نیب کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت نیب کےدلائل سےمطمئن نہیں ہوئی، درخواست مسترد کرنے کی وجہ تحریری فیصلےمیں بتائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پانامہ کیس کے دوران عدالت کے سامنے نیب نے اس کیس میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا تھا، اس کیس میں پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف کا نام شامل ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے نیب کا ریفرنس خارج کرتے ہوئے نیب کو حدیبیہ پیپرز ملز کی دوبارہ تحقیقات سے روک دیا تھا۔

  • سپریم کورٹ نے حدیبہ پیپرز ملز کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا

    سپریم کورٹ نے حدیبہ پیپرز ملز کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے نواز شریف فیملی کے خلاف حدیبہ پیپرزملز کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا، جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تیرہ نومبرکوسماعت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پانامالیکس میں پھنسےنوازشریف فیملی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، حدیبیہ پیپرز ملز کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا، سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ تیرہ نومبر کو دلائل سُنے گا۔

    جسٹس آصف سعید کھوسہ تین رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے، جسٹس دوست محمد اور جسٹس مظہر عالم بینچ کا حصہ ہوں گے۔

    یاد رہے کہ پانامہ کیس کے دوران عدالت کے سامنے نیب نے اس کیس میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا تھا، اس کیس میں پنجاب کے وزیر اعلی شہبازشریف کا نام شامل ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے نیب کا ریفرنس خارج کرتے ہوئے نیب کو حدیبیہ پیپرز ملز کی دوبارہ تحقیقات سے روک دیا تھا۔


    مزید پڑھیں : نیب کی حدیبیہ پیپرملز سے متعلق سپریم کورٹ میں اپیل سماعت کیلئے منظور


    جس کے بعد نیب نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی اور اب سپریم کورٹ آف پاکستان اس کیس کو دوبارہ کھولنے جارہی ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی حدیبیہ کیس میں اپیل دائرنہ کرنے پرنیب کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور درخواست میں کہا گیا تھا  نیب نے اکیس جولائی کو سات دن میں اپیل دائر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، جسے عدالت نے فیصلے کا حصہ بنایا تھا، 7 دن بعد چیئرمین نیب کویقین دہانی سے متعلق نوٹس بجھوایا ، چئیرمین نیب نے تاحال نوٹس کا جواب نہیں دیا۔

    چئیرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل ملزمان کے زیراثر ہیں ، اپیل دائر نہ کرکےعدالتی فیصلے پرعمل میں رکاوٹیں پیداکی جارہی ہیں ، نوٹس نہ لیاگیاتومنی لانڈرنگ سے متعلق سازش کامیاب ہوجائے گی۔


    مزید پڑھیں : حدیبیہ پیپرملز ریفرنس دائر کرنے میں تاخیر، شیخ رشید نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا


    درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت نے28 جولائی کوعمل درآمد کے لیے نگران جج مقرر کیا تھا، عدالت نیب کو اپیل فائل کرنے کی یقین دہانی پر عملدرآمد کا حکم دے، اپیل دائر نہ کرنے پر چیئرمین اور پراسیکیوٹر کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی۔

    خیال رہے کہ یہ کیس شہباز شریف کی سیاست کے لیے اہم ثابت ہوسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاناما کیس پر نظرثانی اپیلوں کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے نیب کو ایک ہفتے میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے کی ہدایت دی تھی، جس پر نیب حکام نے عدالت کو کیس پر اپیل دائر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سیمی فائنل ہوگیا یہ فائنل ہے،شیخ رشید

    سیمی فائنل ہوگیا یہ فائنل ہے،شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل ہوگیا یہ فائنل ہے، مجھے پوری امید ہے حدیبیہ ملز کیس کا ٹرائل چلے گا اور انصاف ہوگا ۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ سیمی فائنل ہوگیا یہ فائنل ہے، حدیبیہ سات سو ملین کرپشن کیس سماعت کے لیے لگ گیاہے، نیب کے لیے وقت ہے وہ عدالت میں پیش ہو جائے، نیب کے لیے حدیبیہ ملز کیس سے واپس ہونے کی گنجائش نہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس پر کرپشن کے کیس ہوتے ہیں، اس کے کہنے پر سب کچھ ہوتا ہے، مجھے پوری امید ہے حدیبیہ ملز کیس کا ٹرائل چلے گا،انصاف ہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ میں بھی اچھاوکیل ہوں بس طلال چوہدری کی طرح بھنگڑانہیں ڈال سکتا، امید ہے نیب اپیل دائر کرے گی یا سپریم کورٹ فیصلہ دے گی۔


    مزید پڑھیں : حدیبیہ پیپرزملزکاکیس کھل گیا تو لوگ پانامالیکس کوبھول جائیں گے، شیخ رشید


    گذشتہ روز شیخ رشید کا کہنا تھا حدیبیہ پیپرز مل کیس سب سے اہم کیس ہے، نیب نے سپریم کورٹ میں کیس کھولنے کا وعدہ کیا تھا،نیب عدالت میں نہ آئی تو ہتک عزت کا کیس کرینگے، حدیبیہ پیپرز مل کیس میں عوامی مسلم لیگ اکیلی ہے، انشاءاللہ حدیبیہ پیپرزمل کیس میں ہماری جیت ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔