Tag: huge weapons recovered

  • کراچی میں محرم الحرام میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    کراچی میں محرم الحرام میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    کراچی : پولیس نے محرم الحرام میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، پولیس نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کی نشاندہی پر غازی گوٹھ قبرستان میں دفن بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

    کراچی میں پولیس نے ایک اور کامیاب سرچ آپریشن کرتے ہوئے غازی گوٹھ قبرستان میں دفن بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کرلیا گیا ہے، منگھوپیر پولیس نے گرفتار کالعدم تنظیم کے دہشتگرد عالمگیر کی نشاندہی پر قبرستان میں کھدائی کے دوران چھ ایس ایم جیز، چار رپیٹرز، چھ راکٹ لانچر، ایوان بم ،دستی بم، ڈیٹونیٹرسمیت ہزاروں گولیاں اپنی تحویل میں لے لی ہے۔

    ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق اسلحہ محرم الحرام میں دہشتگردی کیلئے چھپایا گیا تھا، سرچ آپریشن کے دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ نے برآمد شدہ بارودی مواد ناکارہ بنادیا۔

    بی ڈی ایس اسکواڈ کے مطابق بارودی مواد انتہائی مہلک تھا، جو کافی تباہی پھیلاسکتا تھا، اس ماہ کے دوران پولیس نے مختلف جگہوں پر آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں دفن شدہ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرچکی ہے۔

    دوسری جانب رات گئے پریڈی کے علاقے میں واقع مختلف ہوٹلوں، مسافر خانوں، دکانوں میں پولیس نے رات گئے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 50سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر انہیں تفتیش کے لیئے تھانے منتقل کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران کسی شخص کے قبضے سے اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔

    کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران ایک زخمی سمیت 6 ملزمان شفیع، علی، نبی رحمٰن، مزمل، یار افضل اور عطا محمد عرف جلو کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی جبکہ الفلاح پولیس نے بھی 3 ملزمان اسامہ، حامد اور افضل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کر لئے۔

  • کوئٹہ : ایف سی کی کارروائی، اسلحہ اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد

    کوئٹہ : ایف سی کی کارروائی، اسلحہ اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد

    کوئٹہ: سرحدی علاقے مارگٹ میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک غار سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔

    کوئٹہ میں بڑی تباہی سے بچ گیا، ایف سی نے کارروائی کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواد پکڑ لیا ہے، ترجمان ایف سی کے مطابق ڈگاری مارکیٹ سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ کے قریب کارروائی کی گئی، جس کے دوران غار سے ستر راکٹ، تین سو کے قریب دستی بم، بارودی سرنگ اور بڑی تعداد میں مختلف بورز کے راؤنڈز برآمد ہوئے۔

    ایف سی حکام نے گرفتار ملزم سے تفشیش کی روشنی میں بتایا کہ ملنے والا اسلحہ اور گولہ بارود چھبیس اگست کو دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا اور کالعدم تنظیم کے کارندے اور شرپسند اسی غار سے اسلحہ لے کر کوئٹہ اور بولان میں کارروائیاں کرتے تھے۔

    دوسری جانب ایک اور کارروائی میں پولیس نے کوئٹہ کے قریب سبی روڈ پر پل کے نیچے سے ایک خودکش جیکٹ اور چار خودساختہ بم برآمد کرلیے۔