Tag: hugs

  • ننھی بچی کے شتر مرغ کو گلے لگانے پر سوشل میڈیا صارفین ناراض

    ننھی بچی کے شتر مرغ کو گلے لگانے پر سوشل میڈیا صارفین ناراض

    امریکا میں ایک 3 سالہ بچی کی شتر مرغ کو گلے لگانے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے والدین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

    یہ ویڈیو امریکی ریاست ٹینیسی کے سفاری پارک کی ہے جہاں 3 سالہ بچی اپنے والدین کے ساتھ مختلف جانوروں کو دیکھنے آئی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کا شیشہ کھلا ہوا ہے اور بچی کے ہاتھ میں ایک بڑے سے ڈبے میں کھانے کی چیزیں ہیں۔

    گاڑی کے کھلے شیشے سے ایک شتر مرغ سر ڈال کر کھانے کی چیزیں کھا رہا ہے۔

    اس دوران بچی شتر مرغ کو پکڑنے کی کوشش کرتی ہے اور پھر زبردستی پکڑ کر گلے سے لگا لیتی ہے، شتر مرغ خود کو چھڑانے کی کوشش کرتا ہے اور تھوڑی دیر بعد اپنی گردن چھڑا کر گاڑی سے سر باہر نکال لیتا ہے۔

    ویڈیو میں ماں کے ہنسنے کی آواز بھی ہے جو بچی کی اس حرکت پر ہنس رہی ہے۔

    تاہم سوشل میڈیا صارفین کو یہ ویڈیو پسند نہیں آئی، ٹویٹر صارفین نے والدین کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ ہنسنے کی بات نہیں بلکہ خطرناک بات ہے کہ ایک جانور سے اتنا قریبی رابطہ قائم کیا جائے۔

    ایک صارف نے کہا کہ شتر مرغ کو زبردستی گلے لگانے سے کوئی حادثہ بھی ہوسکتا تھا، وہ خود کو چھڑانے کے لیے زور لگاتا جس سے بچی زخمی بھی ہوسکتی تھی۔

    ایک اور صارف نے کہا کہ شتر مرغ بہت جارح مزاج ہوتے ہیں، شکر ہے اس نے بچی کی آنکھ نہیں پھوڑی۔ ایک اور صارف نے کہا کہ شکر ہے شتر مرغ کی گردن نہیں ٹوٹی۔

    بعض صارفین نے والدین کو غیر ذمہ دار بھی قرار دیا اور کہا کہ اگلی بار جب وہ بچی کو جانور دکھانے کے لیے لائیں تو ان کا خیال رکھنا بھی سکھائیں۔

  • آرمی چیف نے سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو کو گلے لگا لیا

    آرمی چیف نے سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو کو گلے لگا لیا

    اسلام آباد : عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے  نوجوت سنگھ سدھو سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور گلے بھی ملے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے، اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے نوجوت سنگھ سدھو سے گرم جوشی سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں دونوں جانب سے مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا اور انتہائی خوشگوار ماحول میں مختصر بات چیت بھی ہوئی، آرمی چیف نے نوجوت سنگھ سدھو سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، خیریت دریافت کی اور گلے بھی ملے۔

    نوجوت سنگھ سدھوآرمی چیف سے ملتے ہوئے انتہائی خوش دکھائی دیئے۔

    اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کو ملک کےلئے نئی امید اور آس قراردیا اور کہا مزوری کوطاقت میں کیسے بدلنا ہے عمران خان جانتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کی دعوت پران کی خوشیوں میں شریک ہونے آیا ہوں، سدھو


    یاد رہے گذشتہ روز بھارت کے سابق کرکٹر نجوت سنگھ سدھو براستہ واہگہ بارڈرپاکستان پہنچے تھے، اس موقع پر سدھو کا کہنا تھا کہ عمران خان کی لمبی عمرکی دعائیں کرتاہوں، عمران خان کو کرکٹ میں میدانوں میں بہت دیکھا، ان کی کمزوری کو طاقت میں تبدیل کرتے دیکھا ہے۔

    سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ نصرت فتح علی خان ہوں یا وسیم اکرم فاصلے مٹانے ہیں، ہمیں فاصلے بڑھانے نہیں ختم کرنے ہیں، بھارت سے محبت اور امن کا پیغام لے اور عمران خان کی دعوت پران کی خوشیوں میں شریک ہونے آیا ہوں۔