Tag: hulk hogan

  • ہلک ہوگن کی موت کیسے ہوئی؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    ہلک ہوگن کی موت کیسے ہوئی؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    معروف پروفیشنل امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

    عالمی شہرت یافتہ ریسلر ہوگن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا جو 71 سال کی عمر میں 24 جولائی کو فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

    پنلاس کاؤنٹی کے فارنزک سائنس سینٹر کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ معروف سابق ریسلر ہوگن کی موت کی تصدیق شدہ وجہ شدید دل کا دورہ (Acute Myocardial Infarction) تھی جسے عام طور پر ہارٹ اٹیک کہا جاتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ہوگن کے دل کے پٹھوں کو خون کی روانی میں اچانک رکاوٹ پیدا ہوئی جس کے باعث ٹشو کو نقصان پہنچا، انہیں دل کی ایک بیماری ایٹریئل فبریلیشن لاحق تھی جس میں دل کی دھڑکن بے ترتیب اور تیز ہو جاتی ہے۔

    مزید یہ کہ معروف ریسلر کینسر کی ایک قسم کرونک لمفوسائٹک لیوکیمیا کا بھی شکار تھے جو سفید خون کے خلیات (لیمفوسائٹس) کو متاثر کرتی ہے۔

    ان کے مداحوں کے لیے یہ بات حیران کن تھی کیونکہ ان کی بیماری سے متعلق معلومات پہلے کبھی منظر عام پر نہیں آئیں۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریسلر ہوگن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ہوگن کی موت کے بعد اہلیہ کی جذباتی پوسٹ وائرل

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو بینک کیدوریکے بعد میڈیا سے گفتگو میں ہوگن کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ایک اچھے دوست کو کھودیا۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہلک ہوگن صحیح معنوں میں ”میگا“ کے حامی تھے، ہلک ہوگن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا ہلک ہوگن کے انتقال پر ردعمل

    ڈونلڈ ٹرمپ کا ہلک ہوگن کے انتقال پر ردعمل

    واشنگٹن(25 جولائی 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریسلر ہلک ہوگن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو بینک کےدورےکے بعد میڈیا سے گفتگو میں ہلک ہوگن کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ایک اچھے دوست کو کھودیا۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہلک ہوگن صحیح معنوں میں ’’میگا‘‘ کے حامی تھے، ہلک ہوگن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر امریکی صدر نے لکھا کہ ہلک ہوگن نے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں بھی شاندار تقریر کی تھی، انہوں نے دنیا بھر کے مداحوں کو محظوظ کیا اور اُن کا ثقافتی اثر بے حد وسیع تھا۔

    ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں چل بسے

    امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہلک ہوگن کی اہلیہ اسکائی اور اہلِ خانہ سے تعزیت کرتا ہوں، ہلک ہوگن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ  ہمارے بغیر دنیا کی معیشت بیٹھ جائے گی، جاپان کے ساتھ ٹیرف ڈیل سے امریکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا، ہماری پالیسی کی نتیجے میں یورپی یونین نے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز 71 برس کی عمر میں ہلک ہوگن امریکا کے شہر فلوریڈا میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

  • ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں چل بسے

    ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں چل بسے

    ریسلنگ لیجنڈ ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں چل بسے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریسلر ہلک ہوگن کو کلیئر و واٹر فلوریڈا میں واقع گھر میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

    ہلک ہوگن نے کئی دہائیوں تک ڈبلیو ڈبلیو ای پر راج کیا۔

    ہلک ہوگن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا، انہوں نے 1977 میں ریسلنگ کیریئر کا آغاز کیا اور 1980 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار بن گئے۔

    لیجنڈ ریسلر نے پانچ بار ڈبلیو ڈبلیو ایف چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، ریسلنگ کے علاوہ انہوں نے فلموں اور ٹی وی میں بھی کام کیا۔

    ہوگن کو ریسلنگ کی تاریخ کے سب سے بڑے اسٹارز میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ دنیا بھر میں ریسلنگ کے مداحوں کے ہیرو رہے ہیں۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای انتظامیہ کی جانب سے ہوگن کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

  • ویڈیو: ہلک ہوگن نے ٹرمپ کی ’بنیان پھاڑ‘ حمایت کر دی

    ویڈیو: ہلک ہوگن نے ٹرمپ کی ’بنیان پھاڑ‘ حمایت کر دی

    ملواکی: ماضی کے لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے، اس بار انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں اپنے مشہور اسٹائل میں ’بنیان پھاڑ‘ کر لوگوں کو حیران کر دیا۔

    امریکی ریسلنگ سپر اسٹار ہلک ہوگن نے جمعرات کو ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی میں ریپبلکن نیشنل کنونشن کے دوران ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ’بنیان پھاڑ‘ حمایت کا مظاہرہ کیا، انھوں نے مخصوص اسٹائل میں بنیان پھاڑ کر ریسلنگ کی یاد تازہ کر دی۔

    ہلک ہوگن نیوی بلیو رنگ کے سوٹ، سر پر لپٹے سرخ رنگ کے اپنے مخصوص رومال، اور سنہری بالوں والی بڑی مونچھوں کے ساتھ اسٹیج پر نمودار ہوئے تھے، لیجنڈری ریسلر نے ٹرمپ کے حق میں جوشیلی تقریر کی، اور پہلے اپنی جیکٹ اتاری، پھر سیاہ رنگ کی بنیان کو دونوں ہاتھوں سے کھینچ پر پھاڑ ڈالا، اور اندر سے سرخ رنگ کی وہ شرٹ برآمد ہوئی جس پر لکھا تھا ٹرمپ/وانس۔ واضح رہے کہ جے ڈی وانس نائب صدر کے عہدے کے لیے نامزد ہیں۔

    ہلک ہوگن نے اس موقع پر تقریر میں کہا ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے امریکا کے دشمن ہیں، اب وہ نومبر میں جیتنے والا ہے اور جب وہ جیتے گا تو ہم سب دوبارہ چیمپئن بنیں گے۔

    ہوگن نے کہا ’’میں ٹرمپ کو 35 سال سے جانتا ہوں، وہ سب سے بڑا محب وطن ہے، اس نے ہمیشہ وہی کہا جو وہ سوچتا ہے، وہ ہمیشہ مشکلات سے قطع نظر جیتنے کے لیے راستہ تلاش کر لیتا ہے، صرف وہی ہے جو امریکا کو ٹھیک کر سکتا ہے۔‘‘

  • ہوگن، گولڈ برگ سمیت 22 ریسلرز پاکستان آنے کے لیے تیار

    ہوگن، گولڈ برگ سمیت 22 ریسلرز پاکستان آنے کے لیے تیار

    لاہور: غیر ملکی کرکٹرز، ہاکی پلیئرز کے بعد اب ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ہلک ہوگن، گولڈ برگ سمیت 22 ریسلرز نے پاکستان آنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے۔

    پاکستان کے پروریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سربراہ عاصم شاہ نے کہا ہے کہ گولڈ برگ، ہلک ہوگن، رے مسٹیریو اور ویڈ بیرٹ سمیت 22 غیر ملکی ریسلرز نے پاکستان آنے پر راضی ہوگئے ہیں اور جلد ان ریسلرز سے معاہدے پر بھی دستخط ہوجائیں گے۔

    عاصم شاہ نے کہا کہ ریسلنگ کے مقابلے پاکستان کے چار بڑے شہروں میں منعقد کیے جائیں گے جبکہ فری اسٹائل ریسلنگ کا انعقاد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے پہلے یا اس کے فوری بعد ہوگا۔

    پاکستان میں فری اسٹائل ریسلنگ متعارف کرانے کے پیش نظر یکم ستمبر سے آسٹریا میں ہونے والی ورلڈ گرینڈ پرکس میں پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے عہدیداروں کو مہمان خصوصی کے لیے بلایا گیا ہے جس میں سربراہ عاصم شاہ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل فاتح پہلوانوں کو دیں گے۔

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی 19 ریسلرز پاکستان آئے تھے جن میں چار خواتین ریسلرز بھی شامل تھیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کے لیے 19 ریسلرز کی کراچی آمد

    گولڈ برگ، ہلک ہوگن اور رے مسٹیریو کے مداحوں کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑی تعداد موجود ہے۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل گولڈ برگ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے اہم میچ میں بروک لیسنر کو چند منٹوں میں شکست دی تھی۔


     اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔