Tag: Huma Qureshi

  • ہما قریشی کے کزن کا قتل، وجہ سامنے آگئی

    ہما قریشی کے کزن کا قتل، وجہ سامنے آگئی

    بھارتی اداکارہ ہما قریشی کے (کزن) چچا زاد بھائی آصف قریشی کو نظام الدین کے علاقے میں مبینہ طور پر پارکنگ تنازعہ پر قتل کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ جمعرات کی رات قریب 11 بجے نظام الدین کے جنگ پورہ بھوگل لین میں پیش آیا۔

    اداکارہ ہما قریشی کے کزن آصف قریشی کا گزشتہ رات اسکوٹی کو گیٹ کے سامنے سے ہٹا کر سائڈ میں لگانے کو لے کر کچھ لوگوں سے جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد ملزمان نے آصف پر تیز دھار آلے سے حملہ کردیا۔

    حملے کے بعد آصف کو سنگین حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ آصف کی اہلیہ اور رشتے داروں نے الزام لگایا ہے کہ ملزمان نے معمولی سی بات پر اس پر بے رحمی سے حملہ کیا۔

    آصف کی اہلیہ شہناز قریشی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان پہلے بھی پارکنگ تنازعہ کو لے کر اس سے جھگڑ چکے تھے، جمعرات کو جب آصف کام سے لوٹا، تو اس نے پڑوسی کی اسکوٹی گھر کے مین گیٹ کے سامنے کھڑی دیکھی، جس کے بعد اس نے اسے وہاں سے ہٹانے کے لیے کہا۔

    رپورٹس کے مطابق مقتول کی اہلیہ نے الزام لگایا کہ پڑوسیوں نے اسکوٹی کو موقع سے ہٹانے کے بجائے آصف کو ہی گالیاں دینا شروع کردیں اور اس پر جان لیوا حملہ کردیا۔

    بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی ناول نگار بن گئیں

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے واردات کے بعد سے فرار دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے، ہما قریشی کا اس سلسلے میں ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

  • ہما قریشی‘ رجنی کانت کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی

    ہما قریشی‘ رجنی کانت کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی

    رجنی کانت کی نئی آنے والی فلم رنجت کے لیے ان کے مدِ مقابل ہما قریشی کو سائن کرلیا گیا ہے‘ اس سے قبل ودیا بالن سے اس کردار کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تامل فلموں میں سپراسٹار کا درجہ رکھنے والے رجنی کانت کے مدمقابل ’گینگ آف واسع پور‘ کی ہیروئن ہما قریشی کو کاسٹ کرلیا گیا ہے‘ فلم کی شوٹنگ 28 مئی سے شروع ہوگی۔

    فلم کی کہانی ایک گینگسٹر کی زندگی پر مبنی ہے اور تامل سینما کی شان سمجھے جانے والے رجنی کانت اس میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

    فلم کی شوٹنگ ممبئی میں ہوگی اوراس کے لیے ایک بہت بڑا سیٹ بھی تعمیر کیا جاچکا ہے‘ گزشتہ اتوار کو رجنی کانت نے فلم کے فوٹو شوٹ میں بھی شرکت کی تھی۔


    کشمیرمیں جو کچھ ہورہا ہے وہ ٹھیک نہیں، ہما قریشی


     پہلے کہا جارہا تھا کہ رجنی کانت فلم میں ممبئی کی متنازعہ شخصیت حاجی مستان کا کردار ادا کریں گے تاہم ان کے منہ بولے بیٹے سندر شیکھر کی جانب سے قانونی نوٹس ملنے پر فلم میکرز کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ رجنی کانت ’حاجی مستان‘ کا کردار ادا نہیں کررہے۔

    فلم میکرز کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ممبئی کے پسِ منظر میں لکھی گئی ایک عمومی کہانی ہے اوراس کی حاجی مستان یا کسی سے بھی مماثلت نہیں ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔