Tag: Humaima Malick

  • 20 سال کی عمر میں طلاق ہوگئی، حمائمہ ملک

    20 سال کی عمر میں طلاق ہوگئی، حمائمہ ملک

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ میری شادی 18 برس کی عمر میں ہوئی اور 20 سال کی عمر میں طلاق ہوگئی۔

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی پڑھائی، شوبز کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے 20 برس کی عمر فلم کے سیٹ پر پہلی طلاق ہوئی تھی مجھ سے کہا گیا تھا کہ فلم چھوڑ دو
    لیکن میں نے انکار کردیا تھا۔

    حمائمہ ملک نے تعلیم سے متعلق انکشاف کیا کہ پڑھائی کا شروع سے شوق نہیں تھا اور وہ کبھی ذہین طالبہ نہیں رہیں۔

    اداکارہ نے پرائمری تعلیم کا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ وہ تین بار کلاس میں فیل ہوگئی تھیں اور بعد میں انہیں اگلی
    کلاس میں ترقی دے دی گئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ’میری بچپن سے یہ خواہش تھی کہ بڑی ہوکر مقابلہ حسن جیتوں اور اس کے لیے اپنی جیتنے والی تقریر کی پریکٹس بھی کرتی تھی۔

    حمائمہ ملک نے کہا کہ آج بچپن کو واپس لانا چاہتی ہوں کیونکہ بچپن یاد ہی نہیں اب میں شاعری کرلیتی ہوں انگلش بھی پڑھ لیتی ہوں لیکن میتھا میٹکس مجھے ابھی تک نہیں آتی تاہم آج جو کچھ بھی ہو وہ والدین اور اپنوں کی دعاؤں کی بدولت ہوں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’شوبز کیرئیر کا آغاز 14 سال کی عمر میں ماڈلنگ سے کیا زیادہ عرصہ باہر رہی، بچپن میں اگرچہ کبھی اسکول نہیں گئی، یونیورسٹی جانے کا بہت شوق تھا لیکن جب میں لمز پنجاب یونیورسٹی گئی تو میں نے سوچا اللہ نے مجھے یہاں کیلئے رکھا تھا لیکن اس بات کو تسلیم کرتی ہوں کہ تعلیم بہت اہم ہتھیار ہے‘۔

    واضح رہے کہ حمائمہ ملک نے 2014 میں بالی ووڈ فلم راجہ نٹور لال میں عمران ہاشمی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
    اداکارہ حمائمہ ملک معروف اداکار فیروز خان اور ٹی وی میزبان دعا ملک کی بڑی بہن ہیں۔

  • کیفی خیل کی حمیمہ ملک کے گھر دعوت، گانا سنانے کی ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک کی بلوچ گلوکار کیفی خلیل کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی، کیفی خلیل نے اپنا مشہور گانا کہانی سنو بھی گنگنایا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں حمیمہ ملک موجود ہیں اور ویڈیو بظاہر ان کے گھر کی ہے۔

    ویڈیو میں ان کے گھر میں معروف گلوکار کیفی خلیل بھی دکھائی دے رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حمیمہ نے انہیں اپنے گھر مدعو کیا۔

    کیفی گٹار کے ساتھ اپنا مشہور گانا کہانی سنو گنگنا رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ApniISP.Com (@apniisp)

    اداکارہ کو یہ گانا بے حد پسند ہے اور وہ اس سے پہلے بھی ایک ریل پوسٹ کرچکی ہیں جس کے پس منظر میں یہ گانا سنائی دے رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

    کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں اپنے گانے کنا یاری سے مشہور ہونے والے گلوکار کیفی خلیل کا نیا گانا کہانی سنو بھی بے حد مقبول ہوا ہے۔

    ان کے اس گانے کو اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے مجھے پیار ہوا تھا میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kaifi Khalil (@kaifikhalilmusic)

  • ’مجھے واقعی پیار ہوا تھا‘ حمیمہ ملک

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک کا کہنا ہے کہ مجھے واقعی پیار ہوا تھا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حمیمہ ملک نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں واقعی پیار ہوا تھا۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

    ویڈیو میں اداکارہ کو گلوکار کیفی خلیل کے مشہور گانے ’مجھے پیار ہوا تھا‘ پر مسکراتے اور افسردگی کے عالم میں پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    حمیمہ ملک نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’دل‘ کی ایموجی بھی بنائی۔

    اداکارہ کا چند گھنٹوں قبل یہ کلپ شیئر کیا جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

    واضح رہے کہ حمیمہ ملک انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 1.3 ملین  ہے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر اور ویڈیو شیئر کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

    یاد رہے کہ اداکارہ بالی ووڈ فلم ’راجا نٹور لال‘ میں اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جس کی کاسٹ میں پریش راول ودیگر شامل تھے۔

     

  • عمائمہ ملک کی لندن سے واپسی پر پرواز میں عمران خان کے ساتھ  تصویر

    عمائمہ ملک کی لندن سے واپسی پر پرواز میں عمران خان کے ساتھ تصویر

    پاکستانی اداکارہ عمائمہ ملک نے تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھ خود کی ایک تصویر ٹویٹ کی، جس میں عمائمہ ملک اور عمران خان ایک ساتھ ایک ہی پرواز میں لندن سے واپس آرہے تھے۔

    عمائمہ ملک اپنی آنے والی فلم ” دیکھ مگر پیار سے” کی شوٹنگ کے لئے لندن میں تھی، اداکارہ نے لندن سے واپسی پر پرواز میں عمران خان کے ساتھ بیٹھے ایک تصویر ٹویٹ کی۔   اس قبل عمائمہ ملک ایک ٹوئٹ میں لندن واپسی کا اعلان کرچکی تھی۔