Tag: humaima malik

  • ملکۂ ترنم کے نواسے عمائمہ ملک کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے

    ملکۂ ترنم کے نواسے عمائمہ ملک کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے

     

    ملکۂ ترنم نور جہاں کے نواسے سکندررضوی معروف فلم اسٹار عمائمہ ملک کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

    سکندر رضوی اس فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ان سے قبل مشہور فلم اسٹار فواد خان کو اس فلم میں مرکزی کردار دینے پر غور کیا جارہا تھا لیکن ان کے انکار کے بعد سکندر سے رابطہ کیا گیا اور انہوں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی۔

    انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مسلسل فلمی ستاروں کے درمیان رہنے کے باوجود وہ کبھی بھی فلم میں کام نہیں کرنا چاہتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ’’ میں ہروقت فلمی ستاروں میں گھرا رہتا ہوں لیکن میرا فلم میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن جب فواد خان نے فلم میں کام کرنے سے انکار کیا تو میں نے حامی بھرلی۔

    فلم رومانٹک کامیڈی ہے اور اس کا نام ’دیکھ مگر پیار سے‘‘ ہے ۔ فلم کے ہدایت کار اسد الحق ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم اپنی نوعیت کی منفرد فلم ہوگی۔

    فلم بنیادی طور پر لاہور سے تعلق رکھتی ہے اور یہ عام رومانوی فلموں سے ہٹ کر ہوگی۔

    سکندر کراچی میں ایک کامیاب ریستوران کے مالک ہیں انہوں نے اپنی نانی ملکہ ترنم سے وابستہ یادوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بچپن میں سب سے اچھا وقت گرمیوں کی چھٹیوں میں نانی کے گھر میں گزرتا تھا‘‘۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی نانی ایک بہترین خاتون ِ خانیہ بھی تھیں اور وہ ان کے لئے انتہائی عمدہ پاکستانی پکوان بنایاکرتی تھیں۔

    سکندر نے کہا کہ وہ اپنے طبلہ نواز کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتی تھیں اور رات کے کھانے کے بعد اپنی مدھر آواز میں نغمے سنایا کرتی تھیں