Tag: Human face

  • یہ کتے کی تصویر نہیں: دماغ کو گھما دینے والا دھوکا

    یہ کتے کی تصویر نہیں: دماغ کو گھما دینے والا دھوکا

    انٹرنیٹ پر اکثر اوقات دماغ گھما دینے والی تصاویر وائرل ہوجاتی ہیں جو اپنے اندر کئی جہتیں رکھتی ہیں، ان تصاویر میں چھپے پہلو ڈھونڈنا دماغ کے لیے اچھی خاصی مشق ہوسکتی ہے۔

    اوپر دی گئی تصویر بھی ایسی ہی ہے جس میں بظاہر ایک کتا دکھائی دے رہا ہے لیکن اسی کے اندر ایک اور تصویر بھی چھپی ہے، کیا آپ وہ تصویر ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    آپ کی مدد کے لیے بتا دیں کہ دوسری تصویر دراصل ایک شخص کا چہرہ ہے۔

    کیا آپ نے ڈھونڈ لیا؟

    صحیح جواب ہے۔

  • سعودی عرب کی عجیب و غریب چٹانیں دیکھنے والے محوحیرت، تصاویر دیکھیں

    سعودی عرب کی عجیب و غریب چٹانیں دیکھنے والے محوحیرت، تصاویر دیکھیں

    ریاض : سعودی عرب میں الباحہ صوبے کے ضلعے المخواہ میں واقع ” جبلِ شدا” مملکت کے خوب صورت ترین سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے۔ اس کی منفرد ارضیاتی تشکیل ، غار اور قوم ثمود کے زمانے کے نقش و نگار اور تحریریں 3 ہزار سال پرانی تاریخ سے وابستہ ہیں۔

    زمانے کے ساتھ قدرتی عناصر کے عمل نے اس پہاڑ کی چٹانوں کو منفرد اور عجیب صورتوں کا حامل بنا دیا ہے۔ یہ بعض مرتبہ حیوانات یا انسانوں یا پرندوں سے ملتی جلتی نظر آتی ہیں اور بعض مرتبہ بالکل غیر مانوس ہیئت پیش کرتی ہیں۔

    سعودی عرب کے پہاڑوں میں اونٹوں کے مجسمے دنیا میں 'قدیم ترین' - BBC News اردو

    سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں ایسی چٹانیں موجود ہیں جنہیں دیکھ کر انسانی شکلوں کا گمان گزرتا ہے اور دیکھنے والے حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔  باحہ ریجن کے "جبل شدا” کی چٹانیں جیولوجیکل میوزیم کا درجہ رکھتی ہیں۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی سعودی عرب کے الباحہ ریجن میں واقع چٹانیں دیکھنے کے لیے دنیا بھر کے سیاح پہنچ رہے ہیں۔ یہ منفرد شکل و صورت کی ہیں۔

    اس حوالے سے تاریخ کے اسکالر ناصر الشدوی نے بتایا کہ "جبل شدا” کوئی عام پہاڑ نہیں۔ یہ اپنی جیولوجیکل تشکیل کے حوالے سے مملکت اور بیرون مملکت سے آنے والے سیاحوں کی خاص توجہ کا مرکز ہے۔

    Shada al-Asfal Mountain 2 (Anas al ghamdi)

    الشدوی نے کہا کہ "جبل شدا” کا ایک امتیاز یہ بھی ہے کہ یہاں پہنچ کر اندرونی طور پر توانائی محسوس ہوتی ہے، یہ مناظر دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے آپ اندرونی سکون فراہم کرنے والے کسی تصور اورغور و فکر کے تجربے سے گزر رہے ہیں۔

    ’شدا پہاڑ عجیب و غریب شکل و صورت والی چٹانوں سے بھرا ہوا ہے، یہاں موجود کئی چٹانیں ایسی ہیں جنہیں دیکھ کر کسی انسان کا گمان ہوتا ہے۔

    سعودی عرب کے پہاڑوں میں اونٹوں کے مجسمے دنیا میں 'قدیم ترین' - BBC News اردو

    بعض چٹانیں ایسی ہیں جو کسی جانور یا کسی پرندے کا تصور دیتی ہیں، ناصرالشدوی کا کہنا ہے کہ لاکھوں برس کے موسمی اثرات کی وجہ سے یہاں بازو دار باز کی چٹان اور مچھلی نما چٹان بھی نظر آتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف شکل و صورت کو منعکس کرنے والی یہ چٹانیں سیاحت کے لیے آنے والوں کو اپنی جانب راغب کر رہی ہیں۔

  • جانور کے بچے کی انسانی شکل؟ تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی

    جانور کے بچے کی انسانی شکل؟ تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی

    نیروبی: انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی دہشت ناک تصویر اور عجیب الخلقت مخلوق کی حقیقت سامنے آگئی جسے جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر گزشتہ دنوں کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جس میں دعویٰ کیا گیا کہ کینیا میں مادہ خنزیر کے ہاں ایسے عجیب الخلقت اور خوفناک بچے کی پیدائش ہوئی جس کی شکل انسانوں سے مشابہہ ہے۔

    اس ضمن میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ مادہ جانور نے پیدائش کے بعد نہ صرف بچے کو قبول کیا بلکہ اس کی مکمل دیکھ بھال بھی کررہی ہے۔

    البتہ اب ان تمام تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی جس کے مطابق انسانی شکل سے مشابہہ مخلوق دراصل کھونا ہے جسے اٹلی کے آرٹسٹ لائرہ نے تیار کیا۔ْ

    اس ضمن انہوں نے انسٹاگرام پر اس کلھونے کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ حرکت کررہا ہے۔

    خیال رہے کہ انٹرنیٹ صارفین بغیر تصدیق کے سوشل میڈیا پر کوئی بھی معلومات یا تصویر شیئر کردیتے ہیں جس پر اُن  لوگ یقین کر کے اسے وائرل کرتے اور  دوسروں کو مزید خوفزدہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    یہ بھی دیکھیں: انٹرنیٹ پر وائر ل ہونے والی دہشت ناک تصویر کی اصل حقیقت

    اس ضمن میں فیس بک، واٹس ایپ نے اب جعلی خبروں اور تصاویر پھیلانے والے صارفین کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے، جس کے تحت صارف کا آئی ڈی یا نمبر بلاک کردیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھیڑ میں انسانوں کو شناخت کرنے کی صلاحیت

    بھیڑ میں انسانوں کو شناخت کرنے کی صلاحیت

    یوں تو کئی جانور ایسے ہیں جو انسانی چہروں اور آوازوں میں شناخت کرنے کی تمیز رکھتے ہیں، تاہم ایک حیرت انگیز تجربے میں یہ صلاحیت بھیڑ میں بھی سامنے آئی۔

    مذکورہ تجربے کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ بھولی بھالی سی بھیڑ ہماری توقعات سے کہیں زیادہ ذہین ثابت ہوسکتی ہے۔

    بھیڑ کی ذہانت کو جانچنے کرنے کے لیے 8 مشہور شخصیات کی تصاویر کا انتخاب کیا گیا جن میں سابق امریکی صدر بارک اوباما اور ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن شامل تھیں۔

    سب سے پہلے بھیڑ کو ایک تصویر دکھائی گئی اور اس تصویر کو دیکھنے کے بعد اسے اس کی پسندیدہ کھانے کی چیز بطور انعام دی گئی۔

    بعد ازاں بھیڑ کے سامنے دو تصاویر رکھی گئیں، ان میں ایک سے چہرہ بھیڑ پہلے دیکھ چکی تھی جبکہ دوسرا اس کے لیے اجنبی تھا۔ ماہرین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ بھیڑ اسی تصویر کے سامنے جا پہنچی جسے وہ پہلے بھی دیکھ چکی تھی۔

    اس موقع پر اسے ایک بار پھر انعام سے نواز گیا۔

    یہی نہیں ماہرین نے مذکورہ شخصیات کی تصاویر کو مختلف انداز اور مختلف پوز میں پیش کیا تاہم ہر بار بھیڑ نے درست شخص کا ہی انتخاب کیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بھیڑ کی یہ صلاحیت ثابت ہونے کے بعد اس پر مزید تحقیقات کی جاسکتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔