Tag: Human Rights organization

  • چینی صوبے میں مسلمانوں کی لمبی داڑھی اورپردہ کرنے پرپابندی

    چینی صوبے میں مسلمانوں کی لمبی داڑھی اورپردہ کرنے پرپابندی

    سنکیانگ : چینی حکومت نے صوبہ سنکیانگ میں مسلمانوں کو لمبی داڑھی رکھنے اور خواتین کو عوامی مقامات پر پردہ نہ کرنے اور سرکاری ٹی وی نہ دیکھنے پر سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے، اس کا مقصد اسلامی انتہا پسندی کیخلاف اقدامات کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے اپنے مغربی علاقے سنکیانگ میں نئی پابندیاں متعارف کروائی ہیں جنہیں اسلامی انتہاپسندی کے خلاف مہم کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔

    چین کی جانب سے کیے گئے اقدامات میں غیرفطری طور پر لمبی داڑھیاں رکھنے، عوامی مقامات پر پردہ کرنے اور سرکاری ٹی وی دیکھنے سے انکار پر پابندی جیسے اقدامات شامل ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سنکیانگ اویغور نسل کا آبائی علاقہ ہے جہاں پر زیادہ تر مسلمان آباد ہیں اوران کا کہنا ہے کہ انہیں چین میں امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ چین کی حکومت پرتشدد واقعات کا ذمہ دار مسلمان شدت پسندوں اور علیحدگی پسندوں کو قرار دیتی ہے۔

    دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ شورش جابرانہ پالیسیوں کا ردعمل ہے اور نئے اقدامات اویغور لوگوں کو شدت پسندی کی جانب مزید دھکیل سکتے ہیں، اگرچہ سنکیانگ میں اسی طرح کی پابندیاں پہلے بھی نافذ تھی لیکن اب انہیں قانونی طور پر لاگو کر دیا گیا ہے۔

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

    اسلام آباد: انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے نریندرمودی کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد بھارت میں فرقہ وارانہ فسادات میں اضافہ ہوا ہے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ میں بھارت میں نریندرمودی کی حکومت پرشدید تنقید کی گئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے حکومت میں آنے کے بعد سے فرقہ وارانہ فسادات اور اقلیتوں پر حملوں میں تیزی آئی ہے، خصوصا بھارتی ریاست اترپردیش میں مسلم کش فسادات بڑھ گئے ہیں۔

    سالانہ رپورٹ کے مطابق مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد باقاعدہ مہم چلا کرمسلمانوں اور ہندوؤں کو زبردستی ہندو بنایا جا رہا ہے جو کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، مودی حکومت اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کسی دلچپسی کا مظاہرہ نہیں کررہی۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بہت سی ریاستیں شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہیں۔ایک سال میں پانچ کروڑ افراد خانہ جنگی کے باعث بے گھر ہوئے۔ سیکورٹی کونسل قیام امن کی ذمہ داری پوری نہیں کرسکی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ، شام، یوکرین، نائجیریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔