Tag: Human Rights

  • سال 2017 میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی: رپورٹ

    سال 2017 میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی: رپورٹ

    اسلام آباد: پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ سال 2017 میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی، 2017 میں 63 مجرموں کو پھانسی جبکہ 43 کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے سنہ 2017 کی صورتحال پر رپورٹ پیش کی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ پارلیمان نے سال 2016 کی نسبت 2017 میں کم قوانین بنائے، 2017 میں وفاقی حکومت نے کل 34 قوانین بنائے۔

    رپورٹ کےمطابق صوبہ سندھ نے سب سے زیادہ اور صوبہ خیبر پختونخواہ نے دوسرے نمبر پر قانون سازی کی۔

    کمیشن نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی نا اہلی کے فیصلے کو اہم قرار دیا۔

    کمیشن کا رپورٹ میں کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات میں سال 2017 میں کمی آئی۔ ملک کی جیلوں میں گنجائش 8 ہزار 3 سو 95 قیدیوں کی تھی تاہم جیلوں میں 10 ہزار  8 سو 11 قیدیوں کو رکھا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ سنہ 2017 میں 2 سو 53 قیدیوں کو سزائے موت سنائی گئی، 63 مجرموں کو پھانسی دی گئی جبکہ 43 کو فوجی عدالتوں سے سزا ہوئی۔

    کمیشن برائے انسانی حقوق کی پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ اقلیتوں کے خلاف تشدد میں کمی نہ ہو سکی۔ میڈیا مجموعی طور پر حملوں کی زد میں رہا، خواتین سے زیادتیوں کے کیسز کی رجسٹریشن سال 2016 کے مقابلے میں زیادہ تھیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 2017 میں پاکستان پولیو کی منتقلی کو مکمل طور پر روکنے میں کامیاب رہا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گذشتہ سال پاکستان سمیت 23 ملکوں میں 993 پھانسیاں دی گئیں: رپورٹ

    گذشتہ سال پاکستان سمیت 23 ملکوں میں 993 پھانسیاں دی گئیں: رپورٹ

    واشنگٹن: ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سمیت تئیس ملکوں میں گذشتہ سال 993 پھانسیاں دی گئیں جو 2016 کے مقابلے میں 4 فیصد کم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ کی جانب سےجاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال 2017 میں 23 ملکوں میں 993 پھانسیاں دی گئیں، جو 2016 کے 1032 پھانسیوں کے مقابلے میں چار فیصد کم ہیں۔

    پھانسی اور سزائے موت کے مختلف سزاؤں سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، عراق، سعودی عرب اور ایران میں پھانسیوں کی تعداد میں 84 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ایران میں 507 افراد کو پھانسیاں دی گئیں، سعودی عرب میں 146، عراق میں 125 جبکہ پاکستان میں 60 افراد کو پھانسی پر لٹکایا گیا۔

    پھانسی کی سزا دینے کے فیصلے میں کوئی کردار نہیں، امریکہ

    رپورٹ کے مطابق چین میں گذشتہ سال ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو پھانسی دی گئی تاہم اب تک صحیح اعداد وشمار نہیں مل سکا جبکہ گذشتہ سال عالمی سطح پر سب سے زیادہ پھانسیاں چین، ایران، سعودی عرب اور پاکستان میں دی گئیں۔

    دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ پھانسی کی سزاؤں پر عمل در آمد کرنے والا ملک چین ہے، تاہم اس سے متعلق اعداد و شمار کا تعین نہیں کیا جاسکا، البتہ گذشتہ سال ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو پھانسیاں ہوئیں۔

    حکومتِ پنجاب کی پھانسی کی سزا کے قوانین میں تبدیلی

    خیال رہے کہ تائیوان، سوڈان، نائجیریا، انڈونیشیا اور بوٹسوانا یہ وہ پانچ ملک ہیں جہاں پھانسی کی سزائیں نہیں دی جاتیں بلکہ کیپیٹل پنشمنٹ کے لیے دیگر سزاؤں کا نتخاب کیا جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سماجی خدمات کا اعتراف: شاہ رخ خان ’کرسٹل ایوارڈ‘ کے حق دار

    سماجی خدمات کا اعتراف: شاہ رخ خان ’کرسٹل ایوارڈ‘ کے حق دار

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے اور فلاحی سرگرمیوں میں بڑ چڑھ کر حصہ لینے پر کرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم (ورلڈ اکنامک فورم) کا اجلاس ہوا جس میں خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی مختلف شخصیات کو کرسٹل ایوارڈز سے نوازا گیا۔

    عالمی اقتصادی فورم میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو بھارت میں بچوں اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے جبکہ ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ بلانچٹ کو پناہ گزینوں کے حق میں مہم چلانے اور موسیقار جان ایلٹن کو ایڈز کے خلاف کام کرنے کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    مزید پڑھیں: کنگ خان سے ملاقات کی خواہش، سوشل میڈیا صارفین کینسر مریضہ کی آواز بن گئے

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان ’میر فاؤنڈیشن‘ کے نام سے فلاحی ادارہ چلا رہے ہیں جو تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی خواتین کو علاج معالجے کی سہولتیں اور قانونی معاونت بالکل مفت فراہم کرتی ہے۔

    اس موقع پر کنگ خان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اب تمام تر رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا، اب رنگ نسل زبان سے بالاتر ہوکر انسانیت کے لیے جینا ہے میں نے متاثرہ خواتین سے یہی سبق سیکھا ہے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: ہندو انتہاء پسندوں کی بوکھلاہٹ، کنگ خان کو غدار قرار دے دیا

    خیال رہے کرسٹل ایوارڈ ہر سال ان فنکاروں کو دیا جاتا ہے جو زندگی کے مختلف شعبوں میں بہتری لانے کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سیاست دان بالاخر’جمہوری مارشل لاء‘کے لئے راضی ہوگئے، فیصل رضا عابدی

    سیاست دان بالاخر’جمہوری مارشل لاء‘کے لئے راضی ہوگئے، فیصل رضا عابدی

    کراچی: سابق سینیٹراور مشہور سیاست دان فیصل رضا عابدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام رہنماء بالاخر مارشل لاء کی مجازی قسم پرراضی ہوہی گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوزکے ٹاک شو ’اب تک ‘میں ملٹری کورٹس کے قیام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ’’پاکستان کے خود ساختہ حکمران دہشت گردوں کو سزائیں دینے سے کتراتے رہے اور اب مجبوراً عوام کے دباؤ ملٹری کورٹ قائم کئے جارہے ہیں‘‘۔

    انہوں نے جمہوری حکومت کے اس عمل کو ’جمہوری مارشل لاء ‘سے تعبیر کیا، یہ ایک نظریہ ہے جس کی وہ گزشتہ ایک سال سے ترویج کررہے ہیں۔

    انہوں ہیومن رائٹس کی تنظیموں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج دہشت گردوں کی سزاؤں کے خلاف بولنے والی یہ تنظیمیں اس وقت کہاں تھیں جب یہ دہشت گرد معصوم عوام کو ماررہے تھے۔

    یہاں یہ بات قابلِ ذکرہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے بدھ کے روز ایک جامع انسدادِ دہشت گردی منصوبے پر اتفاق کیا تھا جس کے تحت ملٹری کورٹس کا قیام، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا، انکی امداد اورآمدورفت کو روکنا شامل ہیں۔