Tag: Human smuggler

  • کوئٹہ: ایف آئی اے کی انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی، 19 افراد گرفتار

    کوئٹہ: ایف آئی اے کی انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی، 19 افراد گرفتار

    کوئٹہ: بلوچستان میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 19 افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلرز کے خلاف اہم کارروائی کی جس کے باعث غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 19 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عباس بلوچ کا کہنا ہے کہ اس اہم کارروائی میں ایجنٹ اور سہولت کار بھی گرفتار ہوئے ہیں۔

    عباس بلوچ کا کہنا تھا کہ کوچ کی چھت پر خفیہ خانے قائم کرکے مسافروں کو بٹھایا گیا تھا، خفیہ خانے میں پانی اور ہوا کی سہولت نہ ہونے سے اموات کا خطرہ تھا۔

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر جواد حسین کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد براستہ ایران یورپ جارہے تھے۔

    لاہور:انسانی اسمگلنگ کرنے والےگروہ کے دوملزمان گرفتار

    اس سے قبل مئی 2016 میں لاہور میں پولیس نے انسانی اسگلنگ کرنے والے گروہ کے سرغنہ مجاہد حسین اور اس کے ساتھی محمد امین کو گرفتار کیا تھا۔

    خیال رہے کہ ملزمان گزشتہ کئی سالوں سے انسانی اسمگلنگ کا کاروبار کر رہے تھے، دونوں ملزمان ایف آئی اے کو مطلوب تھے ملزمان کے قبضہ سے ملکی وغیر ملکی پاسپورٹس دولاکھ سے ذائد نقدی ویزا کارڈز اور شناختی کارڈز برآمد ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ دسمبر 2014 میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

  • روس: فیفا ورلڈ کپ کے نام پر انسانی اسمگلرز سرگرم ہوگئے

    روس: فیفا ورلڈ کپ کے نام پر انسانی اسمگلرز سرگرم ہوگئے

    ماسکو: روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 کے نام پر انسانی اسمگلرز سرگرم ہوگئے، ساٹھ نائجیرئن کو فروخت کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی اسمگلرز نے روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ دیکھنے اور بعد میں ملازمت فراہم کرنے کے جھوٹے دعوے کر کے تقریبا 60 نائجیرئن کو فروخت کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں مقیم 60 نائجیرئن اس وقت شدید پریشانی کی زندگی گزار رہے ہیں، کھانے پینے اور دیگر ضروری اشیا سے بھی محروم ہیں۔


    بھارت : انسانی اسمگلنگ کے خلاف مہم چلانے والی 5 خواتین اجتماعی زیادتی کا شکار


    روسی دارالحکومت ماسکو میں نائجیریا کے سفارت خانے کے باہر تقریباً ساٹھ افراد نے اپنی حکومت سے امداد اور وطن واپسی کے لیے دھرنا بھی دے رکھا ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ ان کے وطن واپسی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

    ان افراد کے مطابق انہیں انسانی اسمگلروں نے فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران روس پہنچایا تھا، اور ان سے  پرآسائش زندگی گزارنے سمیت بہتر روزگار کے بھی جھوٹے وعدے کیے گئے تھے۔


    ہسپانوی پولیس کی مراکش میں کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ گرفتار


    دوسری جانب انسانی اسمگلروں کے خلاف سرگرم ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ ویزا پالیسی میں نقائص کی وجہ سے ان افراد کو انسانی اسمگلروں نے پیسے لے کر فروخت کیا ہے اور ان سے روس میں ملازمتیں دینے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں نائجیریا کے روس میں سفارت خانے کی جانب سے جاری کردی بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ افراد کو خوراک فراہم کی جا رہی اور اُن کی واپسی کے امکانات کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔