Tag: Human Smugglers

  • گجرات سے انسانی اسمگلرز سمیت 4 ایجنٹ گرفتار

    گجرات سے انسانی اسمگلرز سمیت 4 ایجنٹ گرفتار

    ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث اسمگلرز سمیت 4 ایجنٹ گرفتار کرلئے۔

      ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت بشارت حسین، شاہ زیب عرف سونو، مظہر اقبال اور شاہد رسول کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم بشارت حسین نے شہری کو سمندر کے راستے اٹلی بھجوانے کے لیے 60 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے، ملزم نے شہری کو یونان کی بجائے لیبیا بھجوایا، ملزم اور اس کے ساتھیوں نے شہری کو لیبیا میں سیف ہاؤسز میں محصور کیا اور تاوان کا مطالبہ کیا۔

    ملزم نے شہری کو کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر لیبیا سے یونان اسمگل کی کوشش کی شہری نے سمندر کے راستے یورپ جانے سے انکار کر دیا اور پاکستان واپس آ گیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم شاہ زیب نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کے لیے 80 لاکھ روپے فی کس ہتھیائے، ملزم نے شہریوں کو کینیڈا کی بجائے ایران بھجوا دیا اور وہاں محصور کر لیا اور تاوان کا مطالبہ کیا۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم مظہر اقبال نے شہری کو کینیڈا ملازمت کی غرض سے 94 لاکھ روپے ہتھیائے جبکہ ملزم شاہد رسول نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے، ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

  • 3 کروڑ 50 لاکھ روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری گرفتار

    3 کروڑ 50 لاکھ روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری گرفتار

    ایف آئی اے لاہور زون نے کارروائی کرتے ہوئے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت عمر طارق کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث ہے، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

    ملزم سال 2024 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا، ملزم نے مختلف شہریوں سے کینیڈا بھجوانے کے نام پر 3 تین کروڑ 50 لاکھ روپے بٹورے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہاملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/fia-arrests-fugitive-in-murder-case/

  • فیصل آباد: انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 19 افراد گرفتار

    فیصل آباد: انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 19 افراد گرفتار

    فیصل آباد: پنجاب میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے 19 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے میانوالی میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کی، اس دوران غیر قانونی طور پر ترکی اور یونان جانے کی کوشش پر 19 افراد گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو بس میں کوئٹہ لے جاکر ایرانی بارڈر عبور کرایا جانا تھا، تاہم اس سے قبل ہی اہم کارروائی میں گرفتاریاں عمل میں آئیں، اور منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے رہائشی ہیں۔

    کوئٹہ: ایف آئی اے کی انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی، 19 افراد گرفتار

    اس سے قبل رواں سال 18 ستمبر کو کوئٹہ میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلرز کے خلاف اہم کارروائی کی تھی، جس کے باعث غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 19 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ مئی 2016 میں لاہور میں پولیس نے انسانی اسگلنگ کرنے والے گروہ کے سرغنہ مجاہد حسین اور اس کے ساتھی محمد امین کو گرفتار کیا تھا۔

    خیال رہے کہ ملزمان گزشتہ کئی سالوں سے انسانی اسمگلنگ کا کاروبار کر رہے تھے، دونوں ملزمان ایف آئی اے کو مطلوب تھے ملزمان کے قبضہ سے ملکی وغیر ملکی پاسپورٹس دولاکھ سے ذائد نقدی ویزا کارڈز اور شناختی کارڈز برآمد ہوئے تھے۔