Tag: human smuggling

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے، چوہدری نثار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ غیر قانونی انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد نہ صرف دنیا میں پاکستان کو بدنام کر رہے بلکہ یہ مجبور اور غریب لوگوں کا استحصال کرنے کے مکروہ دھندے میں بھی ملوث ہیں۔اس دھندے میں ملوث افراد جتنے زیادہ با اثرہوں ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِداخلہ کی زیر صدارت وزارتِ داخلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، قائم مقام آئی جی اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر، ایف آئی اے، پولیس اور وزارتِ داخلہ کے سینئر افسران کی شرکت کی۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور میڈیا ہاؤسز کو مکمل سیکیورٹی مہیا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سیف سٹی پراجیکٹ مکمل طور پر تیار ہے۔

    شکست خوردہ دہشت گرد میڈیا کو ہراساں کر کے نفسیاتی جنگ میں برتری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

    اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی آڈٹ، پولیس نظام کی بہتری کے لئے کیے جانے والے اقدامات، ایف آئی اے کی سال2015 کی کارکردگی رپورٹ اور میگا کرپشن کیسز میں اب تک کی پیش رفت جیسے اہم امور زیرِ غور آئے۔

  • آسٹریلین اقوام متحدہ کے لیکچرسے عاجز ہیں، وزیراعظم

    آسٹریلین اقوام متحدہ کے لیکچرسے عاجز ہیں، وزیراعظم

    سڈنی: آسٹرلیوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے پناہ گزینوں کے معاملے میں آسٹریلیا پرہونےوالی تنقید کے جواب میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’ان کا ملک اقوام متحدہ کے وعظ سے عاجز آگیا ہے‘‘۔

    آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا نے مانوس نامی جزیرے پرکشتیوں کے ذریعے آنے والے مہاجرین کو پناہ دینے سے انکار کردیا ہے جس کی مہاجرین اور اور ہیومن رائٹس کے وکلاء نے شدید مذمت کی ہے۔

    اقوامِ متحدہ کےنمائندہ خصوصی کی جانب سےجمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا میں ہجرت سے متعلق بنائے گئے قوانین کنونش برائے عدم تشدد کے خلاف ہیں۔

    آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے سمندر میں بوٹس کا داخلہ بند کردیا ہے اوراس طرح ہم نے کھلے سمندر میں ہونے والی اموات کا سلسلہ بند کردیا ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آسٹریلین اقوام متحدہ کے لیکچروں سے تنگ آچکے ہیں۔

    ٹونی ایبٹ نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی روک تھام ہی واحد انسانی اور احسن قدم ہے جو کہ ہم اٹھا سکتے ہیں۔